کامرس اور صنعت کی وزارتہ
گزشتہ تین برسوں کے دوران ہندوستان سے سمندری غذائی اشیاء کی برآمدات مالی سال20-2019 میں 6679 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر مالی سال22-2021 میں 7759.58 ملین امریکی ڈالر کی بلند ترین ریکارڈسطح تک پہنچی
Posted On:
10 FEB 2023 6:12PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج ایک پارلیمانی سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران ہندوستان سے سمندری غذائی اشیاء کی برآمدات مالی سال20-2019 میں 6679 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر مالی سال 22-2021 میں 7759.58 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
پچھلے 3 برسوں میں سمندری غذا ئی اشیاء کی برآمدات درج ذیل ہیں:-
سال
|
2019-20
|
2020-21
|
2021-22
|
قیمت امریکی ڈالر (ملین ) میں
|
6,679.00
|
5,957.00
|
7,759.58
|
مزید برآں، گزشتہ پانچ برسوں میں برآمد کی گئی سمندری مصنوعات کی سال وار مقدار درج ذیل ہے۔
سال
|
2017-18
|
2018-19
|
2019-20
|
2020-21
|
2021-22
|
مقدار (میٹرک ٹن میں)
|
13,77,244
|
13,92,559
|
12,89,651
|
11,49,510
|
13,69,264
|
حکومت ملک بھر میں میرین پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم پی ای ڈی اے) کے ذریعے سی فوڈ پروسیسرز/برآمد کنندگان کو بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ماہی پروری کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجیوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے ، جس کا مقصد اعلیٰ سطح پر ویلیو ایڈیشن کے لئے مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور پروسیسنگ یونٹوں میں کارکنوں کو ایسے پروڈکٹس تیار کرنے کے لئے ہنرمندی کی تربیت دینا ہے تاکہ برآمدات میں یونٹ کی حاصل ہونےوالی قیمت کو بڑھایا جاسکے۔ 18-2017 سے 222-2021 تک کی مدت کے دوران ایم پی ای ڈی اے کے ذریعہ مجموعی طور پرتقریبا 99.00 کروڑ روپئے کی مالی امداد فراہم کرائی گئی۔
**********
ش ح۔ ا گ۔ ف ر
U. No.1850
(Release ID: 1900675)
Visitor Counter : 106