عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ دنیا آج ہندوستان کے کاروبار کا جشن منا رہی ہے اور یہ تسلیم کر رہی ہے کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کا سنہری دور ہے


وزیر موصوف نے جموں کے ہری نواس میں ’بگ امپیکٹ ایوارڈ- 2023 سیلبریٹنگ بزنسز آف جموں‘ میں شرکت کی

ہندوستان نے عالمی بینچ مارک میں بہت بڑی کوانٹم چھلانگ لگائی ہے اور ہندوستان برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بن گیا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کاروباری برادری، ابھرتے ہوئے کاروباری افراد اور میڈیا جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے پیغام رساں بن سکتے ہیں، جو انھیں اسٹارٹ اپ کلچر کی طرف راغب کریں گے

Posted On: 19 FEB 2023 8:26PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنسز؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ دنیا آج ہندوستان کے کاروبار کا جشن منا رہی ہے اور یہ تسلیم کر رہی ہے کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کا سنہری دور ہے، جس میں عالمی بینچ مارک ہندوستان کی ترقی کی کہانی کو سراہ رہا ہے اور جشن منا رہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بات جموں کے ہری نواس میں ’بگ امپیکٹ ایوارڈز-2023‘ کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہی۔

Description: C:\Users\DELL\Downloads\IMG-20230219-WA0377.jpg

تقریب کے دوران، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں، ہندوستان نے عالمی بینچ مارک میں بڑا کوانٹم جمپ حاصل کیا ہے اور ہندوستان دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے، جس نے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ عالمی جدت طرازی کے انڈیکس میں چالیس قدم آگے بڑھا ہے، اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں تیسرے نمبر پر ہے، جس میں 90,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس ہیں جبکہ یہ تعداد 2014 میں 250 تھی۔ ان اسٹارٹ اپس میں بھی 100 یونیکورن ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے تحت فی کس آمدنی بھی گزشتہ آٹھ سالوں میں دوگنی ہوگئی ہے، جس میں موبائل چپ ٹیکنالوجی، دفاع، کھلونا صنعت وغیرہ تقریباً ہر شعبے میں برآمدات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، جس کے بارے میں آئی ایم ایف کی درجہ بندی کا کہنا ہے کہ دنیا بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ یہ صورت حال ہم سب کو خود اعتمادی دیتی ہے۔

Description: C:\Users\DELL\Downloads\IMG-20230219-WA0383.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ نو سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی کاروبار نواز اصلاحات نئے ہندوستان کی مضبوط بنیاد رکھ رہی ہیں، کاروباری برادری کے لیے نئے راستے کھول رہی ہیں، آسانی سے کام کرنے میں ہندوستان کے درجے کو بہتر بنا رہی ہیں۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق، کاروبار میں آسانی کے معاملے میں بھارت کی درجہ بندی 2014 کے 142 سے بہتر ہوکر 2022 میں 63  ہوگئی ہے۔

پی ایم مودی کی زیر قیادت، کھادی اس سال ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ کے کاروبار کے ساتھ ڈیزائنر آئٹم بن گئی ہے، جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ ہوائی اڈوں کے معاملوں میں ہندوستان اب دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ 2014 میں جہاں صرف 74 ہوائی اڈے تھے وہیں اب ان کی تعداد بڑھ کر 147 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ یہاں موجود تاجر برادری، ابھرتے ہوئے کاروباریوں اور میڈیا جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے پیغام رساں بن سکتے ہیں، جو انہیں اسٹارٹ اپ کلچر کی طرف راغب کر سکتی ہیں۔ وزیر اعظم نے لال قلعہ کی فصیل سے ’اسٹینڈ اپ انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا‘ کا نعرہ دیا تھا، تاکہ جموں و کشمیر اسٹارٹ اپ انڈیا کے سفر میں پیچھے نہ رہ جائے۔

ایوارڈ تقریب کے دوران، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بترا گروپ کے سی ای او دیویندر کمار بترا، وی- برانڈ کے ایم ڈی رتیش گروور اور ونود گروور، کے سی گروپ کے اجے چودھری اور راہل جنڈیال، سوشل انٹرپرینیور کنورنئی ریتو سنہجی، گرووی جوسیز کے انچت وزیر، نمبارک آرگینک فوڈس کی بانی ڈائریکٹر پوجا گپتا، دین دیال اوم پرکاش برانڈ کے جینیٹ اروڑا اور منیت اروڑہ، رائل نیسٹ اسٹیٹس کے ایم ڈی ومل کمار، ٹیکسا موٹرز اینڈ بائکس کے سوہم آملہ، شیوایا ہیلتھ کیئر کے ساحل اگروال، سود آئی کیئر کے ، ڈاکٹر آر ڈی سود، درپن پروڈکشن کے ملوپ سنگھ اور دیگر کو انعامات سے نوازا۔

Description: C:\Users\DELL\Downloads\IMG-20230219-WA0379.jpg

ایوارڈز کی تقریب میں جموں کے سرکردہ تاجروں، صنعت کاروں کے علاوہ اجت شترو سنگھ، سابق رکن پارلیمنٹ، پدم شری، بلونت ٹھاکر اور دیگر نے شرکت کی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.1838


(Release ID: 1900649) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi