الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

جناب اشونی ویشنو کے ہاتھوں ’الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سپلائی چین ایکو سسٹم کی سیمی کان انڈیا کانفرنس‘ کا افتتاح


ٹیلی مواصلاتی مینوفیکچرنگ اور وندے بھارت ڈیولپمنٹ میں کامیابی میں حکومت کا دخل –جناب اشونی ویشنو

ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کی ترقی کے بغیر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کی پائیداری ممکن نہیں – جناب الکیش کمار شرما

Posted On: 18 FEB 2023 8:57PM by PIB Delhi

مواصلات، الیکٹرانکس اور اطلاعاتیٹیکنالوجی اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج یہاں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سپلائی چین ایکو سسٹم کی سیمی کان انڈیا کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تیکنالوجی کی وزارت میں سیکرٹری جناب الکیش کمار شرما؛ جناب اجیت منوچا، صدر سیمی اور ممبر، آئی ایس ایم کے ایڈوائزری بورڈ، جناب امیتیش کمار سنہا، جوائنٹ سکریٹری، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تیکنالوجی کی وزارت اور  آئی ایس ایم  کے سی ای او اور ریاستی حکومتیوں کے دیگر سینئر افسران، عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے مندوبین، ممکنہ سیمی کان سرمایہ کاروان اور ماہرین تعلیم نے بھی شرکت کی۔

جناب اشونی ویشنو سیمی کان انڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔

 

جناب اشونی ویشنو نے تمام مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے ٹیلی مواصلاتی مینوفیکچرنگ اور حکومت کی طرف سے وندے بھارت ڈیولپمنٹ میں حاصل کردہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آج حکومت ’چلتے پھرتے بات کرنے کے لیے تیار ہے‘ اور  اس کا ’سے- ڈو‘ تناسب جس میں تاثرات حاصل کرنے اور صنعت کی کوششوں کو طویل عرصے تک برقرار رکھنے کی تیاری ہے، بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے 'آپ کی کامیابی، ہماری کامیابی اور عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی کامیابی ہے' پر بھی روشنی ڈالی۔

الیکٹرانکس اور اطلاعاتیٹیکنالوجی کی وزارت مین سکریٹری جناب الکیش کمار شرما نے تمام معززین کا خیرمقدم کیا اور خوشی کا اظہار کیا کہ آئی ایس ایم کی طرف سے اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ 'بھارت میں سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کی ترقی کے بغیر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کی پائیداری ممکن  نہیں جو آٹوموٹیو، پاور، ٹیلی کام، الیکٹرانکس وغیرہ میں مجموعی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائے گی۔

جناب منوچا نے اپنے کلیدی خطبے میں کہا کہ سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کے لئے ہندوستان نے بہترین تیاری کی ہے اور وہ ہندوستان کی اس تیاری کی شرح کو 10 میں سے 9 نمبر دیں گے۔ انہوں نے سیمی کان صنعت کے بارے میں ایک عالمی نظریہ پیش کیا اور سیمی کنڈکٹرز اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ ایکو سسٹنم ہندوستان میں تیار کرنے کی حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

جناب امیتیش کمار سنہا نے ملک میں ایک پائیدار، قابل بھروسہ اور قابل اعتماد سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم  کے لیے ’سیمی کان انڈیا پروگرام‘ کا جائزہ پیش کیا۔

ہندوستان کی طرف سے 'آزادی کا امرت مہوتسو' منانے اور 'جی 20 صدارت' سنبھالنے کے موڑ پر آئی ایس ایم سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ میں ملک خود انحصار بننے اور ہندوستان کو دنیا کے سیمی کنڈکٹر نقشے پر لانے کی سمت میں اتم نر بھر بھارت کے وژن کو تقویت دینے کیلئے کوشاں ہے۔ عالمی سپلائی چینز میں ہندوستان کو دنیا کا قابل بھروسہ شراکت دار بنانے کے وزیر اعظم ا خواب شرمندہِ تعبیر کرتے ہوئے آئی ایس ایم نے سیمی کنڈکٹر فیبس اور دیگر سہولیات کے قیام کی حوصلہ افزائی اور اس کو یقینی بنانے کے لیے مطلوبہ مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور پائیداری کی حکمت عملیوں کے ساتھ اس کانفرنس کے انعقاد کے لیے پہل کی ہے۔

کانفرنس کے دوران کچھ نمایاں سیشنزمیں

i۔ایس سی ایل، گیٹیک اور اسٹارک کے شرکا کے ساتھ ہندوستان میں موجودہ سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام پر پینل بحث؛

ii۔ مارک پٹیل، سینئر پارٹنر، میک کینسی کی طرف سے سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کے ڈیولپمنٹ میں سہولت فراہم کرنے پر پریزنٹیشن؛

iii۔ مائیکرون، جیکبز، ایل اینڈ ٹی، پی ڈی ایف سلوشنز اور لنڈے کی شرکت کے ساتھ مطلوبہ کیمیکلز، گیسوں کی فیب تعمیر اور دستیابی کے حوالے سے پینل ڈسکشن؛

iv۔ محترمہ جیا جگدیش، ایس وی پی، اے ایم ڈی انڈیا کی طرف سے ہنر مند افرادی قوت کے لیے وژن پر پریزنٹیشن؛

v۔ اپلائیڈ میٹریلز، لام ریسرچ، کے ایل اے، ای فیب، ٹی او کے اور مرک کے پینلسٹ کے ساتھ صنعت کی تیاری، مواد اور آلات کے لیے چیلنجز کے حوالے سے پینل ڈسکشن؛

vi۔ تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک اور گجرات کی ریاستی حکومتوں کے پینلسٹوں کے ساتھ سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کے لیے ریاستی حکومتوں کی پالیسیوں اور تیاری کے بارے میں پینل بحث؛

vii۔ صنعت کے خدشات کے حوالے سے پینل ڈسکشن، کلیدی گلوبل فاؤنڈریز، ٹیکساس انسٹرومنٹ، ایس ٹی مائیکرو الیکٹرانکس، آئی بی ایم، ویسٹرن ڈیجیٹل اور جے ایس ڈبلیو اسٹیل کے پینلسٹ کے ساتھ مینوفیکچرنگ سہولیات کے قیام کا مطالبہ شامل ہیں۔

*****

U.No:1825

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1900521) Visitor Counter : 108


Read this release in: Telugu , English