صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند کی ایشایوگا سنٹر واقع کوئمبٹور میں مہاشیواراتری کی تقریبات میں شرکت
بھگوان شیو کا تغیّراتی اقدام بھی تخلیقی ہے جس سے کائنات کی از سر نو تخلیقِ وتشکیل ہوتی ہے: صدر مرمو
Posted On:
18 FEB 2023 9:21PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج شام (18 فروری 2023) کوئمبٹور کے ایشایوگا سینٹر میں ایشا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مہاشیوراتری کی تقریبات میں شرکت کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھگوان شیو سب کے لیے دیوتا ہیں، جیسا کہ وہ ہم میں سے ہر ایک کے ساتھ اپنے مختلف مظاہر میں ظاہر ہوتے ہیں۔
وہ اولینیوگی، آدییوگی اور اولین جنانی بھی ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے پانینی کے گرامر سسٹم کو تحریک دی جو کہ انسان کی سب سے بڑی دانشورانہ کامیابیوں میں سے ایک ہے۔
صدر نے کہا کہ بھگوان شیو ایک مہربان دیوتا ہیں۔ باوجودیکہ ان گنت افسانوں میں انہیں حتمی خوفناک دیوتا کے طور پر بھی دکھایا گیا ہے جیسا کہ ان کے ایک اور نام 'رودر' میں ظاہر کیا گیا ہے۔ اس طرح وہ تخلیقی اور تغیّراتی دونوں طرح کی توانائیوں کی علامت ہیں۔ درحقیقت وہ مخالفوں کے ایسے جوڑوں سے بالاتر ہے، کیونکہ اس کی تغیراتی تحریک بھی تخلیقی ہے جو کائنات کی از سر نو تخلیق و تشکیل کا باعث بنتی ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھگوان شیو اردھ ناریشور کی شکل میں بھی نمودار ہوتے ہیں، آدھا نر اور آدھا مادہ۔ یہ ہر انسان کے مردانہ اور نسائی پہلوؤں کی طرف اشارہ کرتا ہے اور دونوں میں توازن رکھنے کے آئیڈیل کا اظہار ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہاشیوراتری ہندوستان کے بیشتر حصوں میں موسم سرما کے اختتام اور دھوپ والے دنوں کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس طرح مہاشوراتری تاریکییعنی جہالت کی تاریکی کے خاتمے کی بھی نشان دہی کرتی ہے اور روشن خیالی کا راستہ کھولتی ہے۔ زندگی کے اعلیٰ نظریات کی تلاش میں رہنے والوں کے لیے آج کا دن خاصا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا ہمیشہ کی طرح انتشار کا شکار ہے۔ ساتھ ہی اسے ایک غیر معمولی ماحولیاتی بحران کا بھی سامنا ہے۔ مادرِ فطرت اور اس کے تمام بچوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ متوازن اور ہمدردانہ زندگی کی ضرورت کو کبھی اتنے دباؤ کا سامنا نہیں تھا جتنا کہ آج ہے۔ تمنا ہے کہ یہ مہا شیوراتری ہمارے اندر کے اندھیرے کو دور کرے اور ہم سب کو ایک مزید کامیاب اور پروان چڑھنے والی زندگی کی طرف لے جائے۔
صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاںکلک کریں:
*****
U.No:1824
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1900520)
Visitor Counter : 111