ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

شمالی ہندوستان کا پہلا نیو کلیائی پلانٹ ہریانہ کے گورکھپور شہر میں قائم ہوگا، جو نئی دہلی کی قومی دارالسلطنت سے تقریباً150کلومیٹر شمال میں ہے:ڈاکٹر جتندر سنگھ


وزیر اعظم  جناب نریندر مودی  کی قیادت میں اہم حصولیابیوں میں سے ایک ملک کے دیگر حصوں میں نیوکلیائی توانائی پلانٹوں کا قیام ہوا، جو پہلے زیادہ جنوب یا مغربی   ہندوستانی ریاستوں تک محدود تھے

یہ قدم کثیر جہت رول کے لئے ہندوستان کی نیو کلیائی صلاحیت بڑھانے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حوصلہ افزائی کے عین مطابق ہے؛مودی سرکار نے 10نیو کلیائی ری ایکٹروں کے قیام کے لئے فراخ دلی کے ساتھ منظوری دی ہے:ڈاکٹر  جتندر سنگھ

Posted On: 18 FEB 2023 3:42PM by PIB Delhi

 

شمالی ہندوستان کا پہلا نیو کلیائی پلانٹ ہریانہ کے گورکھپور شہر میں قائم ہوگا، جو نئی دہلی کی قومی دارالسلطنت سے تقریباً 150 کلو میٹر شمال میں ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایت، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکمرانی کے دوران اہم  حصولیابیوں میں سے ایک ملک کے دیگر حصوں میں نیوکلیائی توانائی پلانٹوں کا قیام ہوگا، جوپہلے تمل ناڈواور آندھرپردیش جیسی زیادہ تر جنوبی ہندوستانی ریاستوں یا مغرب میں مہاراشٹر تک ہی محدود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QIBX.jpg

 

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی نیو کلیائی صلاحیت کو بڑھانے کی ترجیحات کے مطابق پچھلے 8برسوں میں کئی  انقلابی فیصلے لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے ذریعے 10نیوکلیائی ری ایکٹروں کے قیام کے لئے ایک وسیع منظوری دی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ہند کے ایٹمی توانائی کے محکمے کو نیوکلیائی توانائی پلانٹوں کو کھولنے کے لئے وسائل کے تعلق سے پرائیویٹ سیکٹر اِکائیوں کے ساتھ مشترکہ صنعت بنانے کی بھی اجازت دی گئی ہے، جو ایک امید افزا شعبہ ہے اور جس میں آنے والے وقت میں ہندوستان کی تمام توانائی ضرورتوں کو پورا کرنے کی صلاحیت ہے۔

گورکھپور ہریانہ انو وِدیوت پری یوجنا(جی ایچ اے وی پی)، جس میں 700میگاواٹ صلاحیت کی دو اِکائیاں ہیں، جن میں سے ہر ایک میں پریشرائزڈ ہیوی واٹر ری ایکٹر(پی ایچ ڈبلیو آر)سودیشی ڈیزائن ہیں۔ ہریانہ میں فتح آباد ضلع کے گورکھپور گاؤں کے پاس عمل آوری کے مرحلے میں ہے۔ اب تک کل مختص رقم 20594کروڑ میں سے 4906کروڑ روپے کی رقم صرف کی جاچکی ہیں(آج کی صورتحال کے مطابق مجموعی مالی پیش رفت 23.8فیصد)ہے۔

دیگر اہم پلانٹ عمارتوں؍بنیادی ڈھانچوں یعنی فائر واٹر پمپ ہاؤس(ایف ڈبلیو پی ایچ)تحفظ سے متعلق پمپ ہاؤس (ایس آر پی ایچ)، ایندھن تیل ذخیرہ اندوزی علاقہ -1 اور 2(ایف او ایس اے-1اور 2)، وینٹی لیشن اسٹیک، اوورہیڈ ٹینک(او ایچ ٹی)، سوئچ یارڈ کنٹرول عمارت، تحفظ سے متعلق غیر –تحفظاتی ٹنل اور ٹرینچ ، ریٹینگ وال اور گارلینڈ ڈرین کی تعمیر کا کام اچھی طرح سے چل رہا ہے۔ٹربائن بلڈنگ -1اور 2، 220کے وی سوئچ یارڈ اور آئی ڈی سی ٹی-1اے میں زمین کو بہتر کرنے کا کام بہتر ہوگیا ہے۔ دیگر شعبوں –آئی ڈی سی ٹی ، 400کے وی سوئچ یارڈ ، ایمرجنسی میک اپ پانی کا تالاب اور اسٹیشن سڑکوں کا کام پیش رفت پر ہے۔ آئی ڈی سی ٹی پیکیج اور ٹربائن آئس لینڈ پیکیج کے لئے ٹھیکے داروں نے جگہ کا انتظام کرلیا ہے۔

پرائمری کولینٹ پمپ ، کیلنڈریا ، ری ایکٹر ہیڈرز ، ری فیولنگ مشین ہیڈز،موڈیریٹر اور دیگر ڈی 20 ہیٹ ایکسچینجرز وغیرہ جیسے اہم لمبے مینوفیکچرنگ سائیکل آلات ؍اِکائیوں کے لئے خرید آرڈر پہلے ہی دیئے جاچکے ہیں۔ پہلی اِکائی کے لئے اینڈ شیلڈ اور تمام اسٹیم جنریٹر  سائٹ پر  حاصل ہوگئے ہیں۔ دیگر آلات کی مینوفیکچرنگ مختلف مرحلوں میں ہےاور تعمیری کام کو پورا کرنے کے لئے سائٹ پر ڈلیوری وقت پر ہونے کی امید ہے۔

آپریشنل ٹھنڈے پانی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ٹوہانا سے جی ایچ اے وی پی تک پانی لانے کا کام ہریانہ آبپاشی و آبی وسائل کے محکمے (ایچ آئی اور ڈبلیو آر ڈی)کے توسط سے ایک ڈپازٹ کام کے طورپر ہورہا ہے اور اس میں اچھی پیش رفت ہے۔

                   

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 1809)


(Release ID: 1900394) Visitor Counter : 160