مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹرائی (ٹی آر اے آئی)نے مواصلاتی  خدمات فراہم کنندگان کے ساتھ مواصلاتی خدمات کے معیار کا جائزہ لیا


غیر مطلوب تجارتی مواصلات پر تشویش کا اظہار کیا

Posted On: 18 FEB 2023 2:26PM by PIB Delhi

دی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹی آر اے آئی)نے صارفین کے سامنے آنے والی مواصلاتی خدمات کی کوالٹی سے متعلق ایشوز اور غیر مطلوب تجارتی مواصلات(یو سی سی)کے خطرات کے جائزے کے لئےکل یہاں اہم مواصلاتی خدمات فراہم کنندگان (ٹی ایس پی)کےساتھ ایک میٹنگ کی۔

اتھارٹی نے ٹی ایس پی کو صارفین کے ذریعے خدمات کی کوالٹی اور تجربے کے معیار میں واضح اصلاح دکھانے کےلئے فوری قدم اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ٹی ایس پی نے کال موٹنگ وِن وے اسپیچ کے ایشو کا تجزیہ کرنے اور ترجیحات کی بنیاد پر اصلاحی کارروائی کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ انہیں کہا گیا تھا کہ 5جی نیٹ ورک شروع کرتے وقت ٹی ایس پی کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ موجودہ مواصلاتی خدمات کی کیو او ایس میں کم سے کم گڑبڑی یا گراوٹ ہو۔

ٹی ایس پی کو یہ بھی معلومات دی گئی کہ ٹرائی طویل مدت کے نیٹ ورک آؤٹیج کے واقعات کی قریبی نگرانی کررہا ہے۔ایسی آؤٹیج خدمات کی کوالٹی اورصارف تجربے پر منفی اثرات ڈالتے ہیں۔تمام مواصلاتی خدمات فراہم کنندگان کو کسی بھی ضلع یا ریاست میں اس طرح کے آؤٹیج کی اطلاع ٹرائی کو دینے کے لئے کہا گیا تھا۔ضرورت پڑنے پر ٹرائی اس سلسلے میں مناسب ضابطہ لانے پر غور کرسکتا ہے۔

ٹرائی نے ٹی ایس پی کو کیو او ایس معیارات کے لئے آن لائن ڈاٹا جمع کرنے کے لئے سسٹم منصوبہ بنانے اور اسے نافذ کرنے ، ساتھ ہی لائسنس خدمات شعبہ، ریاستی سطح یا کم مطالعاتی سطح کے ساتھ کارروائی رپورٹ تیار کرنے کے لئے ان کی پروسیسنگ کے لئے کہا۔یہ ٹی ایس پی کے ذریعے کیو او ایس کارروائی رپورٹنگ کے عمل کو آسان کرے گااور اس طرح عمل آوری کے دباؤ میں کمی لائے گا۔

5جی خدمات کے رول آؤٹ کے لئے قائم  کئے جارہے نیٹ ورک کے پیمانے اور شکل کو اور مختلف صنعتی کام کے علاقوں کے ذریعے وضع کئے جارہے اہم استعمال کے معاملوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹرائی نے ٹی ایس پی کی 24x7اور 360-ڈگری کی بنیاد پر ٹی ایس پی کے ذریعے داخلی کیو او ایس نگرانی کے لئے سسٹم نافذ کرنے کے لئے کہا ہے۔معیارات کے مطابق نیٹ ورک سہولتوں کا بے جا استعمال اور کیو او ایس نگرانی و نظم کے لئے اے آئی ؍ایم ایل تکنیکوں کو اپنانے کے لئے بھی صلاح دی گئی تھی۔

ٹرائی نے ٹی ایس پی کو 16؍فروری 2023 کو ٹرائی کے ذریعے جاری دو احکامات کو مرحلہ وار طریقے سے نافذ کرنے کے لئے بھی کہا ہے۔ یہ دو ہدایات کچھ ٹیلی مارکیٹرز کے ذریعے پرنسپل اینٹی ٹیز (پی ای)کے ہیڈر اور میسیج ٹیمپلیٹ کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اور ٹیلی فون نمبروں کا استعمال کرنے والے ٹیلی مارکیٹرز سمیت غیر قانونی یا غیر اندراج شدہ ٹیلی مارکیٹرز کے پیغامات کو بھی روکنے کےلئے اور اندراج شدہ ٹیلی مارکیٹرز یا 10عدد کی تعداد سے غیر مطلوب کال کو کم کرنے اور انہیں نظم و نگرانی کے لئے ڈی ایل ٹی پلیٹ فارم پر لانے کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 1808)



(Release ID: 1900378) Visitor Counter : 119