زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

نامیاتی کھادوں کی پیداوار میں اضافہ

Posted On: 10 FEB 2023 7:02PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج مطلع کیا کہ حکومت ملک میں نامیاتی کھیتی کو فروغ دینے کے لیے، 2015-16 مخصوص اسکیمیں نافذ کر رہی ہے جن میں پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا (پی کے وی وائی) اور مشن آرگینک ویلیو چین ڈیولپمنٹ ان نارتھ ایسٹ ریجن (ایم او وی سی ڈی این ای آر) شامل ہیں۔

جناب تومر نے نامیاتی کھادوں کی پیداوار بڑھانے اور نامیاتی کھیتی کو فروغ دینے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں راجیہ سبھا میں ایک بیان پیش کیا۔ انہوں نے کہا، ان اسکیموں کے تحت، کسانوں کو بنیادی طور پر نامیاتی اشیاء سمیت نامیاتی کھادوں کا استعمال کرتے ہوئے، نامیاتی کاشت کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے اور یہ اسکیمیں کسانوں کو پیداوار سے لے کر نامیاتی پیداوار کی مارکیٹنگ تک کاآخری سہارا فراہم کرتی ہیں۔

جناب تومر نے بتایا کہ کسانوں کو نامیاتی کھاد کی آن فارم پیداوار اور اس کے استعمال کے بارے میں تربیت فراہم کرنا، ان اسکیموں کا لازمی حصہ ہے۔

جناب تومر نے کہا کہ کسانوں کو پی کے وی وائی کے تحت 31000 روپے/ہیکٹر/3 سال اور ایم او وی سی ڈی این ای آر کے تحت، 32500/ہیکٹر/3 سال کی مختلف نامیاتی اشیاء کے لیے سبسڈی فراہم کی جاتی ہے اورسال 23-2022کے لیے نامیاتی کھیتی کو فروغ دینے کے لیے 667.34 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

*****

U.No.1779

(ش ح - اع - ر ا)  



(Release ID: 1900360) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Bengali