الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ہندوستان کا زور صرف ٹکنالوجی کا صارف بننے کی بجائے ایک پروڈیوسر اور قابل بھروسہ ٹیک پلیئر بننے پر ہے: ایم او ایس جناب راجیو چندر شیکھر


اگر تمام ریاستی حکومتیں انٹرپرینیورشپ اور سرمایہ کاری کی حمایت کریں اور ماضی کے آثار سے چمٹی نہ رہیں تو ہندوستان کی کاروبار کرنے میں آسانی کی درجہ بندی بڑھ سکتی ہے: جناب راجیو چندر شیکھر

ڈیجیٹل اب باہری شئے کی بجائے ایک ایسی چیز ہے جو مواقع میں گہرائی سے پیوست ہے: جناب راجیو چندر شیکھر

Posted On: 17 FEB 2023 8:01PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس، انفارمیشن ٹکنالوجی، فروغ ہنرمندی اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا ہے کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت ٹیکنالوجی کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور اس نے ’’ڈیجیٹل‘‘ کو آؤٹ لیئر کے طور پر نہیں دیکھا، بلکہ یہ ایک ایسی چیز ہے جو مواقع میں گہرائی سے پیوست ہے۔

جناب راجیو چندر شیکھر نے آج کیرالہ کے کوچی میں ’’ٹیک اسپیکٹیشن ڈیجیٹل سمٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج ہم آزاد ہندوستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مواقع سے بھرپور دور میں جی رہے ہیں۔ ہم ایک ایسے موڑ پر ہیں جہاں ہماری معیشت کی ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ سرکار نوجوان ہندوستانیوں کو خواب دیکھنے کے قابل بنانے کا کردار ادا کر رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ان خوابوں کو حقیقت میں بدلا جاسکے۔‘‘

اس سمٹ کا انعقاد منورما آن لائن نے اپنے آن لائن پلیٹ فارم کے 25 سال مکمل ہونے کی یاد میں یہاں کیا تھا۔ ملیالم منورما اخبار کا آغاز 1888 میں ہوا تھا اور اس کا آن لائن پلیٹ فارم گوگل کے آنے سے ایک سال قبل 1997 میں شروع کیا گیا تھا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اگر تمام ریاستی حکومتیں مرکز کے ساتھ مل کر کام کریں تو ہندوستان ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس پر کافی اوپر جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام ریاستی حکومتیں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے شفافیت اور تعاون کے معاملے میں یکساں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہیں اور ماضی کے آثار سے چمٹی ہوئی ہیں۔ اگر ان میں سے ہر ایک مرکز کے ساتھ مل کر کام کریں، تو ہندوستان موجودہ 63 ویں نمبر سے نمبر 1 پوزیشن پر جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جناب نریندر مودی حکومت نے ٹکنالوجی کے حوالے سے ہندوستان کے اہداف کو از سر نو متعین کیا ہے، اور مغربی ٹکنالوجی کے محض ایک صارف بننے کی بجائے ٹیکنالوجی کے پروڈیوسر اور دنیا کے لیے ایک قابل اعتماد ٹیک پلیئر بننے پر زور دیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے اس ٹیکنالوجی کا تصور کیا ہے جو عام شہریوں کی زندگیوں کو بدل دے اور حکمرانی اور جمہوریت پر اثر انداز ہو۔ اس کو آگے بڑھاتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ’’آج جب کوئی سبسڈی سرکاری خزانے سے نکلتی ہے تو یہ بغیر کسی رساؤ یا بدعنوانی کے مستفیدین کے کھاتے میں پہنچ جاتی ہے۔ یہی وہ کام ہے جو ٹیکنالوجی نے شہریوں کی زندگی میں تبدیلی لانے میں کیا ہے۔ ‘‘

ناگالینڈ کے ایک قصبے زونہیبوٹو کے اپنے حالیہ دورہ کی مثال دیتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان کے دور دراز علاقے میں بھی ٹیکنالوجی بغیر کسی رکاوٹ کے فوائد کی منتقلی کو قابل عمل بنا رہی ہے اور حکومت کے تئیں اعتماد پیدا کر رہی ہے۔

جناب راجیو چندر شیکھر اس کے بعد سینٹ ٹریسا کالج، ایرناکولم گئے، جہاں انہوں نے طلباء کے ساتھ بات چیت کی اور پروفیسر ای بالاگروسامی کی سوانح عمری پر مبنی کتاب ’’پروفیسر بالاگرو سامی- ستیہ تھنتے پاتھائیل تھودرن یاترا‘‘ کا اجرا کیا۔ اس کتاب میں پروفیسر بالاگروسامی کی زندگی اور ان کے عہد کو بیان کیا گیا ہے، وہ انا یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور یونین پبلک سروس کمیشن کے رکن بھی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ پروفیسر بالاگروسامی سے ملنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور ان کے کام نے ٹیک سیکٹر میں کام کرنے والی کئی نسلوں کی تکنیکی صلاحیتوں کو تشکیل دینے میں زبردست مدد کی ہے۔

بعد ازاں جناب راجیو چندر شیکھر نے عدالت کے احاطے میں کیرالہ ہائی کورٹ ایڈوکیٹس ایسوسی ایشن کے اجلاس سے پہلے کیرالہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس منی کمار اور جسٹس شاجی پی چلی، اے کے جے شنکرن نمبیار، اے محمد مشتاق، پی بی سریش کمار اور راجا وجے راگھون وی سے ملاقات کی۔ وزیر موصوف نے سیشن میں ’جدید ٹکنالوجی اور جوڈیشل ڈسپنسیشن سسٹم‘ پر بات کی، انصاف کی فراہمی کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم کے طور پر ای کورٹس کی صلاحیت پر بھی انھوں نے روشنی ڈالی۔

وزیر موصوف نے امرتا وشوا ودیا پیٹھم، کوچی کیمپس میں طلباء کے ساتھ ’’نیو انڈیا فار ینگ انڈینس: اے ٹیکیٹڈ آف اپارچونٹیز‘‘کے موضوع پر ایک انٹرایکٹو سیشن میں مصروف رہے۔

انہوں نے ان سے ان کی زندگی، طالب علمی کے دنوں، کیریئر اور بہت سے مضامین کے بارے میں وسیع سوالات پوچھے۔ انہوں نے نوجوان طلباء پر زور دیا کہ وہ کبھی بھی محنت سے نہ گھبرائیں اور نہ  شارٹ کٹ اختیار کریں اور اپنے کیریئر  یا زندگی میں ہمیشہ قوم کو اولین ترجیح دیں۔ انہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ ڈیجیٹل ہنر سیکھیں تاکہ مستقبل میں روزگار اور انٹرپرینیورشپ کے لیے تیار ہوسکیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1796

 



(Release ID: 1900281) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi