امور خارجہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’جی 20 ماڈل میٹنگ‘‘نئی دہلی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی


نوجوان نمائندوں نے ’’نوجوان-قیادت والے مشن لائف کے لئے رہنما اصول ‘‘کو اپنایا

Posted On: 17 FEB 2023 7:12PM by PIB Delhi

یونائیٹڈ نیشن انڈیا کنٹری آفس کے ساتھ ہندوستان کے جی 20سیکریٹریٹ نے بروز جمعہ ،17فروری 2023 کو نئی دہلی میں سشما سوراج بھون میں ایک روزہ ’’ماڈل جی20 میٹنگ ‘‘کا انقاد کیا۔

میٹنگ پہلے آفیشل ماڈل جی 20پروگرام ، جی 20میٹنگ کی قابل عمل مشق تھی، جہاں اسکولی بچوں نے جی 20،مہمان ملکوں اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کا کردار ادا کیا۔

اس میٹنگ میں دہلی ؍این سی آر سے 8اسکولوں یعنی برٹش اسکول، کیندریہ وِدیالیہ سیکٹر 8آرکے پورم، لائسی فرینکیس انٹرنیشنل ڈے دہلی، ماڈرن اسکول بارہ کھمبا روڈ، پاتھ ویز ورلڈ اسکول گروگرام، رشین امبیسی اسکول، ریان انٹرنیشنل اسکول وسنت کنج اور اسپرنگ ڈیلز اسکول دھولہ کنواں نے  حصہ لیا۔

مجموعی طورپر 60 سے زیادہ ہائی اسکول طلباء نے 10جی 20 ممالک سمیت 12قومیتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے حصہ لیا۔

 میٹنگ کے دوران طلباء نے ’’یوتھ فار لائف(ماحولیات کے لئے طرز زندگی)‘‘کے موضوع پر بات چیت کی۔ انہو ں نے موسمیاتی کارروائی کے لئے لائف (ایل آئی ایف ای)پہل کو ایک عوامی تحریک بنانے میں بین الاقوامی  نوجوانوں کے رول پر بات چیت کی اور اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

گلاسگو میں 26ویں اقوام متحدہ موسمیاتی تبدیلی اجلاس (سی او پی26)میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے لائف (ایل آئی ایف ای)کا تصور پیش کیا گیا تھا۔یہ تصور ماحولیات کے تئیں بیدار طرز زندگی کو بڑھاوا دیتا ہے اور جو’ ناسمجھ اور بے کار صرفے‘کے بجائے ’سمجھداری اور جان بوجھ کر صرفے‘پر مرکوز ہے۔

لائف (ایل آئی ایف ای)تحریک کا مقصد اجتماعی طاقت کا استعمال کرنا اور دنیا بھر میں لوگوں کو اپنی روز انہ کی زندگی میں آسان موسمیات کے عین مطابق کام کرنے کے لئے متحرک کرنا۔لائف تحریک ذاتی طور سے موسم کے آس پاس کے سماجی معیارات کو متاثر کرنے کے لئے نوجوانوں اور سماجی نیٹ ورک کی طاقت کا فائدہ اٹھانے کی بھی کوشش کرتی ہے۔ لائف (ایل آئی ایف ای) کا منصوبہ افراد کا ایک عالمی نیٹ ورک بنانے اور ان کی حمایت کرنے کا ہے، جس کا نام ’پرو –پلانیٹ پیپل‘(پی 3)ہے۔ جن کی ماحولیات کے عین مطابق طرز زندگی کو اپنانے اور اسے بڑھاوا دینے کے لئے ساجھا عہد بندی ہوگی۔ پی 3کمیونٹی کے توسط سے لائف (ایل آئی ایف ای)ایک ایکو سسٹم بنانے کی کوشش کرتا ہے، جو ماحولیات کے عین مطابق رویے کو خود کفیل بنانے کےلئے مضبوط اور اہل بنائے گا۔

ماڈل جی 20  ایونٹ کی تھیم ’’یوتھ فار لائف‘‘کی شناخت اس اہم رول کو ذہن میں رکھتے ہوئے کی گئی تھی، جو دنیا بھر کے نوجوان ، تبدیلی کے نمائند ہونے کے ناطے ، لائف پہل کے توسط سے کلائمیٹ ایکشن میں نبھاسکتے ہیں۔

میٹنگ کا افتتاح ہندوستان کے جی20 شیرپا امیتابھ کانت اور اقوام متحدہ ہندوستان کے ریزیڈینٹ کوآرڈینیٹر جناب شومبی شارپ نے کیا۔ طلباء کو خطاب کرتے ہوئے جناب کانت نے مشن لائف کے توسط سے کلائمٹ ایکشن میں سرفہرست رول ادا کرنے پر زور دیا۔انہوں نے ’’ماڈل جی20میٹنگ‘‘کے لئے بین الاقوامی طلباء کے ایک ساتھ آنے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور اس میں نوجوانوں کے رول جیسے اہم ایشوز پر بات کرنےکی پہل کا استقبال کیا۔ کثیر الجہتی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب شارپ نے کہا کہ عام مسائل کو حل کرنے کا عام حل کے توسط سے ہی ممکن ہے۔اس کے لئے اختلافات پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ سب کو ایک ساتھ آنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اپنے جی 20 صدارت کے دوران دیگر ممالک کو ایک ساتھ لانے کے لئے خصوصی طور سے تیار ہے۔

حصہ لینے والے طلباء نے ، پورے دن چلنے والی بات چیت کے گہرے دور کے بعد ’’نوجوان –قیادت مشن لائف کے لئے ایک رہنما اصول ‘‘کے عنوان سے ایک نتائج دستاویز کو اپناکر میٹنگ کا اختتام کیا۔نتائج دستاویز جی20 کے یوتھ انگیجمنٹ گروپ (یوتھ 20 یا وائی 20)کے صدر کو ان کی آفیشل وائی 20بیٹھک میں غوروخوض کے لئے سونپ دی گئی۔

’’ماڈل جی20 میٹنگ ‘‘نے اسکولی طلباء کو ایک مخصوص جی20 میٹنگ عمل میں بات چیت کے عمل سے متعارف کرایا۔بہترین مقرر ، بہترین وفد اور بہترین اتفاق رائے پیدا کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ اور میڈل سے نوازا گیا۔اس سرگرمی کا انعقاد جی 20سیکریٹریٹ کے ذریعے سیکریٹریٹ کی جن بھاگیداری آؤٹ ریچ کے حصے کی شکل میں کیا تھا۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 1794)


(Release ID: 1900279) Visitor Counter : 220


Read this release in: Hindi , English , Marathi