اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل کے شعبے کے فروغ میں تیزی لانے کے لیے اسٹیل کے وزیر نے نئی اور اختراعی تیکنالوجیاں اپنانے کے علاوہ مل کر کام کرنے کا دائرہ وسیع کرنے کی اہمیت پر زور دیا


اسٹیل کی وزارت کی طرف سے خام مال کے امور اور گردش پذیر معیشت میں شراکت پر چنتن شیویر کا اہتمام

Posted On: 17 FEB 2023 6:54PM by PIB Delhi

اسٹیل اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ سندھیا نے اسٹیل کے شعبے کے ذمہ داران  پر زور دیا کہ وہ اسٹیل کے شعبے کو تیزی سے فروغ دینے کے لیے نئے خیالات، اختراعات اور نئی ٹیکنالوجیاں اپنائیں۔ آج یہاں اسٹیل کی وزارت کے زیر اہتمام چنتن شیویر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے پیداوار کے معیار کو بہتر بنانے کی گنجائش اور صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ٹیم اسپرِٹ، ترغیبات، مستقل مزاجی اور مسلسل سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ  قیادت کا تعلق ہمدردی، ہمدردی، محبت، اور دیکھ بھال کرنے سے ہے۔ ان سے ادارے کو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جناب سندھیا نے مزید کہا کہ سافٹ مہارت کا پہلو کسی شخص یا ادارے کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

جناب سندھیا نے اسٹیل انڈسٹری کے خام مال کے مسائل کے ساتھ ساتھ گردش پذیر معیشت میں صنعت کے تعاون پر ماہرین کے نقطہ نظر کی تعریف کی۔ انہوں نے اسٹیل کے شعبے میں ریورس لاجسٹکس کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ منظم اور غیر منظم دونوں شعبوں میں اسکریپ کی پیداوار اور بازیافت کے راستوں کی نشاندہی کرنے اور پالیسیاں اور ڈھانچے مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ ملک میں گردش کی شدت بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسٹیل مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے اور قوم کی ترقی کے لیے اسٹیل کی پیداوار بڑھانے کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

جناب این این سنہا، سکریٹری، وزارتِ اسٹیل، سینئر افسران، اسٹیل سی پی ایس ای کے ایگزیکٹیو افسران اور اسٹیل کے شعبے کے دیگر ذمہ داران نے چنتن شیویر میں شرکت کی۔

******

U.NO:1795

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1900267) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi