بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ، کولکاتہ نے اب تک کے سب سے زیادہ ریکارڈ کارگو کا رکھ رکھاؤ کیا

Posted On: 17 FEB 2023 3:56PM by PIB Delhi

شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ ، کولکاتہ(ایس ایم پی کولکاتہ)کے صدر جناب پی ایل ہرنادھ نے بتایا کہ اس بندرگاہ نے اپریل 2022 سے جنوری 2023 کے دوران 54.254 ملین ٹن (ایم ٹی)ریکارڈ کارگو کا رکھ رکھاؤ کیا، جو اب تک کا سب سے زیادہ ریکارڈ والا کارگو ٹرانسپورٹ ہے، جبکہ اپریل 2021 سے جنوری 2022 کے دوران اس بندر گاہ نے 47.282ملین ٹن مال کی ڈھلائی کی تھی۔ اس طرح کارگو کے رکھ رکھاؤ میں 14.75فیصد کا اضافہ درج کیا گیا، جوقومی اوسط سے بہت زیادہ ہے۔

جناب ہرنادھ نے آگے کہا کہ اس ایم پی کولکاتہ اپریل 2022 سے جنوری 2023 کے دوران ہندوستان کے اہم بندرگاہوں کے درمیان کارگو کے رکھ رکھاؤ میں 5ویں مقام پر رہا،جبکہ اپریل 2021 سے  جنوری 2022 کے دوران اس کا 6ٹھاں مقام رہا تھا۔

 

01.jpg

 

جناب ہرنادھ نے کہا کہ ہلدیہ ڈاک کمپلیکس (ایچ ڈی سی)نے اپریل 2022 سے جنوری 2023 کے دوران 40.162میٹرک ٹن کارگو کا رکھ رکھاؤ کیا تھا، جبکہ پچھلے سال اپریل 2021 سے جنوری 2022 کے دوران اس نے 34.749میٹرک ٹن کارگو کا رکھ رکھاؤ کیا تھا۔ اس طرح کارگو رکھ رکھاؤ میں 15.58فیصد کا اضافہ درج ہوا ہے۔

کولکاتہ ڈاک سسٹم (کے ڈی ایس)نے اپریل 2021 سے جنوری 2022 کے دوران 12.533ملین ٹن (12.44فیصد کا اضافہ)کے مقابلے میں اپریل 2022 سے جنوری 2023 تک 14.092 ملین ٹن کارگو رکھ رکھاؤ کیا۔

اپریل 2022 سے جنوری 2023 کے دوران ایس ایم پی کولکاتہ نے 28.823میٹرک ٹن (کے ڈی ایس-4.92 ملین ٹن، ایچ ڈی سی-23.903میٹرک ٹن)کے ریل سے چلنے والی ٹرانسپورٹ کو سنبھالا،جبکہ اپریل 2021 سے جنوری 2022 تک اِ س نے 24.974 ملین ٹن (کے ڈی ایس-4.91 ملین ٹن، ایچ ڈی سی-20.064ملین ٹن )کارگو رکھ رکھاؤ کیا تھا۔ اس طرح 15.41فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ۔ اپریل 2022 سے جنوری 2023 کے دوران 1221 ریک حاصل ہوئے اور 1249کو کے ڈی ایس پر بھیجا گیا۔ ایچ ڈی سی پر اِسی مدت کے دوران 5293ریک حاصل ہوئے اور 5300 ریک بھیجے گئے۔

جناب ہرنادھ نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرانسپور ٹ میں اس اضافے اور ایس ایم پی کولکاتہ کو اس حصولیابی کو حاصل کرانے کے لئے جن اہم اشیاء کا تعاون رہا ہے، ان میں ایل پی جی، نباتاتی تیل، دیگر مادے، کچی   میگنیز ، لوہا اور اسٹیل ، دالیں؍پریز ، کوکنگ کوئلہ اور کنٹینر وغیرہ کولکاتہ ڈاک سسٹم (کے ڈی ایس)شامل ہیں ،جبکہ ہلدیہ ڈاک کمپلیکس (ایچ ڈی سی)میں پی او ایل (کچا)، ایل پی جی، دیگر کچی اشیاء، کوکنگ کوئلہ، غیر کوکنگ کوئلہ، فلائی ایش اور لائم اسٹون وغیرہ شامل ہیں۔

شیاما پرساد مکھرجی بندرگا ہ کولکاتہ کے صدر جناب پی ایل ہرنادھ نے کہا کہ یہ کامیابی مختلف کارگو کے اضافے، نئے اضافی کارگو کی آمدکے ساتھ ساتھ  بہتر اور جدید سہولتوں ، سستی اور گراہک کے موافق محصول اور بندرگاہ کے ملازمین کی تمام کوششوں جیسے کثیر رخی سود مند –موافق اقدامات کے سبب حاصل کی گئی۔ ایس ایم پی کولکاتہ کے ذریعے 23-2022 کے آخر تک 65ملین ٹن سے زیادہ کارگو سنبھالنے کی امید ہے، جبکہ 22-2021 کے دوران یہاں 58.175ملین ٹن کارگو کا سنبھالا گیا تھا۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 1791)


(Release ID: 1900266) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Tamil