ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل کی وزارت کی اہمیت کی حامل تقریب ٹیکنوٹیکس 2023 جو انڈین ٹیکنیکل ٹیکسٹائل ایٹ 2047 کی بصیرت سامنے لاتی ہے، ممبئی میں 22 تا 24 فروری 2023 منعقد ہوگی


ٹیکنوٹیکس 2023 تکنیکی ٹیکسٹائل سیکٹر میں ہندوستان اور بیرونی ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات کی ایک عام مثال سامنے لاتی ہے

ہندوستان کے جی-20 کی صدارت سنبھالنے کے بعد عالمی ٹیکنیکل ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بین الاقوامی رابطوں کو فروغ دینے کا یہ بہترین موقع ہے

Posted On: 17 FEB 2023 4:14PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت ٹیکنیکل ٹیکسٹائل پر ہندوستان کے آنے والے پریمیئر شو کا اہتمام کرنے جا رہی ہے۔ انڈین ٹیکنیکل ٹیکسٹائل ایٹ 2047 کی بصیرت سامنے والی ٹیکنوٹیکس 2023  تقریب کا  22 سے 24 فروری 2023 تک بمبئی ایگزیبیشن سینٹر، گوریگاؤں واقع ممبئی میں منعقد ہوگا۔

حکومت ہند کی ٹیکسٹائل کی وزارت فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس انڈسٹری کے تعاون سے اس اہمیت کی حامل تقریب کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس کا مقصد تکنیکی ٹیکسٹائل کا  فروغ ہے۔ اس میں وہ ٹیکسٹائل شامل ہیں جو کچھ خاص مقصد کے لیے ہیں جیسے میڈیکل، دفاعی، صنعتی، زراعی، آٹوموٹیو، تعمیراتی، پیکجنگ ٹیکسٹائل وغیرہ۔

اولین ٹیکنوٹیکس تقریب  کا اہتمام 2011 میں کیا گیا تھا اور اس سال کا یہ دسویں بڑی تقریب ہے جو کہ کوویڈ کے بعد اب تک کی سب سے زبردست اور فزیکل موجودگی کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے۔ ٹیکنوٹیکس 2023 بی2بی (بین الاقوامی، گھریلو، اور ادارہ جاتی) تقریب، نمائش، کانفرنس اور سیمینارز، سی ای اوز مجالس، ریورس خریدار سیلر ملاقات (آر بی ایس ایم)، اعلیٰ سطحی گول میزکانفرنس، سرمایہ کاروں کے مباحث، ملکی اور ریاستی اجلاسوں پر مشتمل ہوگی۔

شرکا میں مختلف ممالک اور ریاستی حکومتوں کے معززین شامل ہیں۔ مہاراشٹر اس تقریب کی میزبان ریاست ہے اور کرناٹک، تمل ناڈو، مغربی بنگال، اور مدھیہ پردیش شراکت دار ریاستیں ہیں۔ اس کے علاوہ تقریب میں تائیوان، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، گنی (جنوبی افریقہ)، جنوبی کوریا، روس اور لکسمبرگ سمیت زائد از 30 ممالک سے 150 سے زیادہ تکنیکی ٹیکسٹائل کے نمائش کنندگان اور زائد از 250 خریدار شامل ہوں گے۔

اس تقریب میں عالمی اور قومی صنعت کے رہنما، چیف ایگزیکیوٹیو افسران، صنعت کے سینئر نمائندے، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی وزارتیں اور محکمے، صارف صنعتیں اور ماہرین موجود ہوں گے۔ یہ لوگ ایک ہی چھت کے نیچے ہندوستانی تکنیکی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مستقبل کے بارے میں سوچ بچار کریں گے۔

ٹیکنوٹیکس 2023  تقریب تکنیکی ٹیکسٹائل سیکٹر میں ہندوستان اور بیرونی ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات کی مثال سامنے لانے میں مدد کرے گی۔ اب جب کہ ہندوستان نے جی-20 کی صدارت سنبھال لی ہے یہ تقریب عالمی ٹیکنیکل ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ہمارے بین الاقوامی رابطوں کو فروغ دینے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گی۔

فی الحال، ہندوستانی تکنیکی ٹیکسٹائل مارکیٹ دنیا میں 5ویں سب سے بڑی مارکیٹ ہے، جس کی حیثیت 2021-22 میں 22.5 بلین امریکی ڈالر رہی۔ ہندوستان میں تکنیکی ٹیکسٹائل کی ترقی نے پچھلے پانچ برسوں میں نمایاں فروغ حاصل کی ہے جو سالانہ 9-10 فی صد کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔

موجودہ عالمی مارکیٹ کی حرکیات کے ساتھ مختلف ایپلیکیشن علاقوں میں تکنیکی ٹیکسٹائل مصنوعات کی بڑی مانگ ہندوستان میں اس ابھرتی ہوئی صنعت کے بہت بڑے امکانات پیش کرتی ہے۔ لہذا وقت آ گیا ہے کہ صنعت اپنی دور رس صلاحیت کا ادراک کرے۔

ٹیکنوٹیکس 2023 اس طرح ہندوستان کو ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے شعبے میں ایک سرکردہ مینوفیکچرنگ مرکز بنانے کی سمت میں حکومت کی مشترکہ کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔

اس تقریب میں ہندوستانی تکنیکی ٹیکسٹائل کے لیے کچھ انتہائی حکمت انگیز شعبوں پر بات چیت کی جائے گی۔ جیسے کہ سرمایہ کاری کے امکانات اور مواقع؛ تکنیکی ٹیکسٹائل میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور اسمارٹ ٹیکسٹائل میں اسٹارٹ اپ لیوریجنگ ٹیکنالوجیز؛ صارف کا نقطہ نظر (دفاعی اور سلامتی کے ادارے)؛ پی ایم گتی شکتی میں تکنیکی ٹیکسٹائل کی صلاحیت؛ محفوظ اور پائیدار زرعی پیداوار کے لیے تکنیکی ٹیکسٹائل کی صلاحیت؛ میڈیٹیک کے میدان میں گھریلو صلاحیتیں اور گنجائشیں اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے معیارات، کوالیٹی، انضباطی اور تجارتی پہلو۔

اس کے علاوہ ٹیکنوٹیکس 2023 کے چیف ایگزیکیوٹیو افسران کی گول میز کانفرنس ہو گی۔ اس میں دنیا بھر کے کاروباری رہنما اپنی بصیرت، اسپاٹ لائٹ مواقع اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے تیزی سے بڑھتے ہوئے حلقوں کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل کا اشتراک کریں گے۔ علاوہ ازیں تین روزہ ٹیکنوٹیکس 2023 کے دوران ایک نالج رپورٹ اور بی آئی ایس معیارات بھی جاری کیے جائیں گے۔

حکومت ہند کے صنعت و تجارت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم، ٹیکسٹائل کے عزت مآب مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل  اور عزت مآب مرکزی وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل اور ریلوے محترمہ درشنا جردوش اس تقریب سے خطاب کریں گی۔ اور مشترکہ طور پر ٹیکنیکل ٹیکسٹائل میں ایک نئی ترقی کی کہانی کو سمجھنے کی ہماری کوشش کے موڑ پر اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کریں گی۔

ٹیکسٹائل کی وزارت پرامید ہے کہ ٹیکنوٹیکس 2023 میں جن باتوں، علم کے تبادلے اور کاروباری رابطے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اس سے قابل عمل منصوبے ابھر کر سامنے آئیں گے۔ جو ہندوستان کی تکنیکی ٹیکسٹائل صنعت کو فروغ دینے میں معاون  ثابت ہوں گے۔

******

U.No:1788

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1900259) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil