ریلوے کی وزارت

انڈین ریلوے نے ریل پوسٹ گتی شکتی ایکسپریس کارگو سروس (ریلویز اور انڈیا پوسٹ ) کا مشترکہ پارسل پروڈکٹ ) کاآغاز کیاہے


انڈین ریلوے اور انڈیا پوسٹ کے درمیان اشتراک ، بجٹ 23-2022کے اعلان کا  حصہ ہے

ابتدائی  مرحلے میں 15سیکٹروں میں خدمات شروع کی جائیں گی،  جب کہ آج چارمقامات پرانھیں جھنڈی دکھا کرروانہ کیاجائے گا

اس پہل قدمی کی نمایاں خصوصیات ہیں ، لوگوں کے مقامات اورگھروں سے ہی تجارتی سامان جمع کرنا اورانھیں سپلائی کرنا ، نظام الاوقات کے مطابق ٹرین سروس ، محفوظ  ترسیل ، کفایتی اورسستا محصول ، ایک واحد مقام پررابطہ اورموبائل ایپلی کیشن شامل ہیں

فی کلوگرام اشیاء کے فی کلومیٹر کی بنیاد پرپہلی مرتبہ کا محصول طے کردیاگیاہے

Posted On: 16 FEB 2023 7:48PM by PIB Delhi

انڈین ریلوے اور انڈیا پوسٹ نے ریل پوسٹ گتی شکتی ایکسپریس کارگو سروس ، ریلویز اور انڈین پوسٹ کے مشترکہ  پارسل پروڈکٹ کا باضاطہ طورپر آغاز کردیاہے ۔ یہ ملک میں خدمات کے شعبے  کے لئے بلارکاوٹ اور خوش اسلوبی کے ساتھ لاجسٹکس یعنی متعلقہ ضروری سازوسامان اورخدما ت فراہم کرنے کی غرض سے انڈین ریلوے اورانڈین پوسٹ کے درمیان ایک ساجھیداری کی ایک پہل ہے ۔ یہ پہل قدمی مالی سال 23-2022کے بجٹ  اعلان کے عین مطابق ہے ۔ آج اسے چارسیکٹروں میں شروع کیاگیاہے ۔ یہ سیکٹرہیں –دہلی سے کولکاتہ ، بینگلورو سے گوہاٹی ، سورت سے مظفرپور، اورحیدرآباد سے حضرت نظام الدین ۔ البتہ کل 15سیکٹروں (ضمیمہ  -اے میں جن کا ذکرکیاگیاہے ) پہلے مرحلے میں احاطہ کرنے کا منصوبہ ہے ۔

اس خدمت کی نمایاں باتیں ہیں :مکمل لاجسٹکس سروس :گاہکوں کے گھروں یاان  کے مقامات پربھی پک اپ اورسپلائی کی سہولت ، سامان رکھنے یا لانے لے جانے کانقل پذیر تختہ ۔ یعنی ڈھکے ہوئے اورسیل کئے ہوئے بکسوں میں سامان کی نقل وحمل ، نظام الاوقات کی سروس ، تجارتی سامان کے گم ہونے ، نقصان پہنچنے اورخراب ہوجانے کی صورت  میں تجارتی سامان اور اشیاء کی اعلان کردہ قیمت کے 0.05فیصد کی شرح پربیمہ ، مربوط پارسل وے بل وغیرہ وغیرہ ۔ پوسٹ  اورریلویز کی مشترکہ مارکیٹنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، تاکہ اس پہل کو آگے لے جایاجاسکے ۔ اس کے علاوہ قیمتیں طے کرنے سے متعلق  سلیب نظام  کوختم کیاجاناایک اختراعی قدم ہے ۔

انڈین ریلوے اورمحکمہ ڈاک نے اجتماعی طورپر اپنے آلات و کل پرزوں ، مشینری ، اورسازوسامان  کی ڈھلائی سے متعلق سازوسامان ، تجارتی سامان رکھنے کی غرض سے گوداموں  میں زیادہ سے زیادہ گجائش  پیداکرنے عمل کو جدید طرز پرڈھالاہے ۔ خاص طورپر ڈیزائن کئے گئے فولڈ قسم کے بکے ، لفافہ والے باکس ، ایلومینیم سے تیارکردہ  ببل گارڈ باکس اورہلکے ہلکے وزن کادیگرسازوسامان  تیارکیا گیاہے ۔ اسی طرح ، پارسل جمع کرنے کے مرکز کوبھی کنوئیرنظام سے آراستہ کیاگیاہے اس کے علاوہ سامان اور اشیا کی خوش اسولبی کے ساتھ نقل وحمل فراہم کرنے کے مقصد سے بی ٹی یو ڈیک بھی فراہم کئے گئے ہیں ۔

گاہکوں  کے لئے نمایاں خصوصیات

  1. گھرکے دروازے پراشیاوصول کرنا اورسپلائی کرنا: انڈین پوسٹ گاہکوں کے گھرکے دروازے سے ہی سامان کی کھیپ وصول کرے گی اور  اسے ریلوے اسٹیشن تک لے جائے گی (پہلے میل کی سرگرمی ) اور منزل مقصود کے ریلوے اسٹیشن پر، انڈیا پوسٹ ، اس سامان کو اسٹیشن سے پتہ کے مقام پہنچائے گی اور جس شخص کے نام وہ سامان ہے اس کے گھرکے دروازے تک ہی وہ سامان سپلائی کرے گی ۔ (آخری میل تک سرگرمی )
  2. وزن کے مقدار  کی لچک :سامان ڈھونے کے سلسلے میں کوئی طے شدہ اصول یاضابطہ نہیں ہے ، کیونکہ فریق 100کلوگرام تک کے چھوٹے وزن کی بھی بکنگ کرسکتاہے ۔
  3. ٹائم ٹیبل سروس :جے پی پی اسکیم کے تحت چلنے والی پارسل ٹرین ، ایک نظام الاوقات کے مطابق چلنے والی ٹرین ہے ، جس کے روانہ ہونے ، مقرر، مقام پک پہنچنے ، درمیان میں اسٹیشنوں میں وقفہ وغیرہ سے متعلق پروگرام طے کیاگیاہے ۔
  4. محفوظ ترسیل :انڈین  ریلوے ، اصل اورمقررہ مقام کے ریلوے اسٹیشنوں  کے درمیان درمیانی ترسیل کی خدمت فراہم کرے گا(درمیانہ  میل کی سرگرمی)، یہ خدمت کو محفوظ اورسیل کئے ہوئے باکس میں فراہم کی جائے  گی تاکہ ٹائم ٹیبل یانظام الاوقات  والی ٹرینوں کے ذریعہ محفوظ اور بلارکاوٹ  ترسیل کے عمل کویقینی بنایاجاسکے ۔
  5. بیمہ :ڈاک کا محکمہ ، جے پی پی خدمت سے استفادہ کرنے والے گراہکوں  کو تجارتی سامان کی قدر کی 0.03فیصد کی کفایتی  شرھ پر، تیسرے فریق کی بیمہ سہولت فراہم کرتاہے ۔
  6. کفایتی محصول :پہلے میل سے آخری منزل تک خدمات کے لئے 6روپے فی کلوگرام چارجز کی بدولت گاہکوں کو ، سڑک  کی موجودہ شرحوں کے مقابلے مسابقتی اورکم لاگت والا حل فراہم ہوتاہے ۔
  7. رابطے کا واحدمرکز:انڈیا  پوسٹ ، پک اپ سے تجارتی سامان کی سپلائی کی نقل وحمل کے لئے گاہکوں کے لئے رابطے کا واحد مقام ہوگا ۔
  8. موبائل ایپلی کیشن :ایک موبائل ایپلی کیشن تیارکی گئی ہے ۔جس  کے تحت جے پی پی  خدمت سے استفاد حاصل کرنے والے گاہک ، آن لائن ادائیگی کی سہولت کے ساتھ اپنا تجارتی سامان بک کراسکتے ہیں اوروہ سامان کا براہ راست پتہ چلانے  کی سہولت کے سبب اپنے تجارتی سامان کے مقام کی صحیح صورت حال کے بارے میں معلوما ت حاصل کرسکتے ہیں ۔

اس سے پہلے ، 31مارچ 2022کوسورت سے وارانسی تک کے لئے تاپی گنگا ایکسپریس کے ساتھ ایک وی پی یو منسلک کرکے ایک آزمائشی یاتجربات بنیاد پر ہفتہ وار خدمت کاآغاز کیاگیاتھا۔

سال 23-2022کے بجٹ  میں اعلان کئے جانے کے بعد ، سورت سے ٹیکسٹائل کے حصے کے بارے میں تصور کے ثبوت  کاپروگرام منعقد کیاگیاہے اورآج ، واحدپارسل وین طریقے پر99آزمائشیں  اورمکمل ٹرین کے وزن کے طریقے پر16آزمائشیں یاتجربات کے انعقاد کے بعد ، ریلوے کے محکمے نے اپنے پورے نیٹ ورک پر اس مشترکہ پہل کو شروع کرنے کافیصلہ کیاہے۔                

.

ضمیمہ -1

SN

Origin Destination

Origin Area

Stoppages

Destination Area

1

Surat Area –Varanasi-Sonpur-Narayanpur

Surat Area (Surat /Chalthan /Bardoli /Niyol /Gangadhara)

Varanasi

Narayanpur Anant

2

Surat Area–Kanpur-Lucknow-Gorakhpur

Surat Area (Surat /Chalthan /Bardoli /Niyol /Gangadhara)

Kanpur, Lucknow

Gorakhpur Area

3

Bangalore Area - Melpakkam - Delhi Area

Bangalore Area (Bangalore /Yeswantpur)

Jolarpet, Perambur, Gudur, Vijayawada, Warangal, Ballaharshah, Nagpur

Okhla-ICOD

4

Delhi Area - Guwahati

Okhla-ICOD

Kanpur, Lucknow

Aghtori

5

Renigunta – Nizamuddin (Doodh Duronto + JPP)

Renigunta /Kurnool Town /Secunderabad /Kacheguda

Kurnool town, Secunderabad, Kacheguda, Kazipet, Ballaharshah, Nagpur, Bhopal

Okhla-ICOD

6

Secunderabad Area – Guntur – Rajahmundry – Howrah/ Guwahati Area

Secunderabad (Kacheguda /Secunderabad /Vijayawada /Rajmundry)

Guntur, Vijayawada, Tadepalligudem, Rajamundry

Sankrail/ Chitpur /Aghtori

7

Ahmedabad – Udhna – Howrah/Gawhati

Lynch/ Kankaria /Anand /Udhna

Jabalpur (Via Manikpur)

Chitpur/Aghtori

8

Mumbai Area – Vasai/Boisar - Vapi/Umbergaon Area – Sahnewal

Bhivandi /Boisar /Vapi /Umbergaon /Udhna /Vadodara

Karambeli

Okhla/Sahnewal/Rudrapur City

9

Chennai Area – Vijayawada – Tadepalligudem - Howrah Area/Guwahati Area

Chennai Area (Royapuram, Perambur, Tambaram, Korukkupet)

Vijayawada, Rajamundry, Vizianagaram

Sankrail/ Chitpur /Aghtori

10

Delhi Area - Howrah

Okhla-ICOD

Chitpur

Sankrail/ Chitpur /Aghtori

11

Howrah - Guwahati

Sankrail/ Chitpur

 

Aghtori

12

Madurai - Dindagul - Trichy - Vijayawada - Howrah

Madurai/ Dindagul /Trichy

Royapuram /Korukkupet; Vijayawada

Sankrail/ Chitpur /Aghtori

13

Ernakulam – Coimbatore - Tiruppur – Erode – Salem - Howrah

Ernakulam /Coimbatore /Tiruppur /Erode /Salem

Renigunta, Gudur

Sankrail/ Chitpur /Aghtori

14

Bhivandi - Boisar - Vapi/Umbergaon- Udhna – Howrah/Gauhati

Bhiwandi /Boisar /Vapi /Umbergaon /Udhna

Jabalpur,(Via Manikpur)

Sankrail/ Chitpur /Aghtori

15

Bangalore Area - Melpakkam - Renigunta-Gudur - Vijayawada – Howrah /Guwahati

Banglaore /SMVB /Yeswantpur

Jolarpet, Perambur, Gudur, Vijayawada

Sankrail/ Chitpur /Aghtori

 

***********

 

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -1773

 



(Release ID: 1900137) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Marathi