سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ممبئی کے بی کے سی میں ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ میں  دویاکلامیلہ 2023 کا آغاز ہوا


سماجی انصاف اور تفویض ا ختیارات نے ممبئی میں دویانگ جنوں  کی تیار کردہ مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے ممبئی میں میلے کا افتتاح کیا

آتم نربھر بھارت بنانےمیں دویانگ جنوں کا کردار اہم ہے : سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیرڈاکٹر وریندر کمار

دویا کلا میلہ دویانگ جنوں کی دستکاری ، صنعت کاری اور ان کی ہنرمندی اورمصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے کاریگری کے تعلق سے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی پہل ہے :وزیرمملکت رام داس اٹھاولے

Posted On: 16 FEB 2023 8:54PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب وریندرکمار نے معذورافراد کو ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے اورکہا ہے کہ  معذور افرادکا آتم نربھر بھارت بنانےمیں  ان کا کردار اہم ہے ۔  انہوں نے کہاکہ پورا ملک آتم نربھر بھارت کی سمت میں آگے بڑھ رہاہے اوریہ ہدف دویانگ جنوں کو خود انحصار بنائے بغیر حاصل نہیں کیا جاسکتا ۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر نے آج ( 16 فروری 2023) ممبئی میں باندرہ کرلاکمپلیکس میں ایم ا یم آر ڈی اے ۔گراؤنڈ-1 میں دویا کلامیلہ 2023 کا افتتاح کیا ۔  اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے اور لوک سبھا کے رکن پا رلیمنٹ جناب گوپال شٹھی بھی موجود تھے ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹروریندرکمارنے کہاکہ مرکزی حکومت نے دویانگ افراد کے درمیان صنعت کاری اور دستکاری کو فروغ دینے کے لئے متعدد اسکیمیں بنائیں ہیں ۔ انہوں نے آگے کہاکہ دیانگ بھائیوں ا وربہنوں کو تربیت ، ہنرمندی اور ملی مدد فراہم کرنے کےلئے مہارت کی یہ اسکیمیں نافذ کی گئی ہیں ۔

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر رام داس اٹھاولے نے کہاکہ دویا کلامیلہ دویانگ جنوں کی تیار کردہ مصنوعات کےلئےایک مارکیٹ فراہم کرنے کی پہل ہے ۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے دویانگ دستکاری ، صنعت کاری اور کاریگروں کو ان کی ہنرمندی اور مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دویانگ جن بہت صلاحیت مند ہوتےہیں  جو اپنی کاریگری کی ہنرمندی کے ذریعہ اپنی صلاحیت کامظاہرہ کرتے ہیں ۔مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر اٹھاولے نے کہا کہ  ملک بدل رہا ہے اسکے ساتھ ساتھ معذور افرادکےلئےسماج کی سوچ میں مثبت تبدیلی آرہی ہے ۔

تقریبا 22 ریاستوں اورمرکز کے زیر ا نتظام علاقوں کے 200 معذور دستکار، فنکار اور صنعت کار میلے میں اپنی مصنوعات اورمہارتوں کی نمائش کررہے ہیں ۔ میلے میں گھریلو آرائش اور طرز زندگی، کپڑے، اسٹیشنری اورماحول دوست مصنوعات، خوردنی اشیا، نامیاتی مصنوعات ، کھلونے اور تحفے، ذاتی اشیا۔زیوررات وغیرہ اہم توجہ کامرکز بنےہوئے ہیں ۔ دویا کلا میلا 2023 میں جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستو ں سمیت ملک کے مختلف حصوں کی مصنوعات کی نمائش کی جارہی ہے جس میں دستکاری ، ہینڈلوم، کڑھائی کے کام اورکھانے کی اشیا شامل ہیں ۔

 

دویاکلامیلہ بی کے سی میں ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ میں 25 فروری 2023 تک منعقد کیا جارہا ہے اوریہ میلہ مکمل 10 دنوں تک 11  بجے صبح سے 9 بجے رات  تک جاری رہے گا ۔  میلہ میں معذور کاریگروں ، نامور پیشہ ورافرادکی پرفارمینس سمیت ثقافتی سرگرمیوں کی ایک سیریز پیش کی جائے گی ۔ زائرین اس میلہ میں ملک کے مختلف خطوں سے اپنے پسندیدہ کھانے کا ذائقہ لے سکتے ہیں ۔

معذورافرادکو بااختیار بنانےکامحکمہ، سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزارت، حکومت ہند ملک میں معذورافرادکو با اختیار بنانےکے لئے متعدد اسکیموں پر کام کرتی ہیں۔ این ایچ ایف ڈی سی دویانگ جنوں کو اقتصادی طور پر با اختیار بنانےکےلئےقرض کی شکل میں مالی معاونت فراہم کرتی ہے ۔ دویانگ جنوں کو مارکیٹنگ کی مدد فراہم کرنے کےلئے وہ ملک بھر میں میلوں اورنمائش میں مفت اسٹال کی خدمات فراہم کرتے ہیں ۔ یہ میلے دویانگ جنوں کی مصنوعات کے لئے برانڈنگ، مصنوعات کی ترقی اور مارکیٹ کے فوائد فراہم کرنے میں اہم تعاون پیش کرتے ہیں ۔ اس میلے میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی جس کی وجہ سے  عوام کے لئے دویانگ جنوں کی ہنرمندی  کو کام میں لانےمیں آسانی پیدا ہوئی ہے ۔ گزشتہ کچھ برسوں سے دویانگ جنوں کو بااختیار بنانےکامحکمہ اپنی سطح پر این ایچ ایف ڈی سی کے ذریعہ دویانگ جن کے لئے خصوصی میلے کاانعقاد کررہا ہے ۔ ان میلوں کانام دویاکلا میلہ دیا گیاہے ۔

دسمبر 2022 میں معذورافراد کو با اختیار بنانےکے محکمہ نے نئی دہلی میں کرتبیہ پتھ پر دویا کلامیلہ کا انعقاد کیا تھا جس میں لاکھوں زائرین نےدویانگ جن کے فن، دستکاری اور مصنوعات کی تعریف کی تھی ۔ محکمہ کادویانگ بھائیوں ا وربہنوں کے لئے اس طرح کے منفرد میلے کے تصور کو فروغ دینے کامنصوبہ ہے اور اس طرح کا دویا کلامیلہ ہر سال منعقد کیا جائے گا اوراب یہ دہلی اور ممبئی جیسے بڑے شہروں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ مستقبل میں ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا۔ ممبئی کےبعد دیگر دویا کلامیلہ بھوپال میں مارچ 2023 میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملک بھر کے 10 مختلف مقامات پر یہ میلہ منعقدہوگا ۔

**********

ش ح۔ ع ح۔ ف ر

U. No.1774


(Release ID: 1900113) Visitor Counter : 158
Read this release in: English , Hindi , Marathi