وزارت سیاحت
جناب جی کشن ریڈی نے، آج نئی دہلی میں ‘بہترین سیاحت مواضعاتی مسابقتی پورٹل’، عالمی سیاحت سرمایہ کار اجلاس 2023 پورٹل اور دیہی سیاحت پورٹل کا آغاز کیا
ہندوستان کووڈ کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں تیزی سے احیاء دیکھ رہا ہے۔ پوری حکومت کی پالیسی کے نقطہ نظر کے ساتھ دنیا کا ایک بڑا سیاحتی مقام بن جائے گا: جناب جی کشن ریڈی
اس سال ایک کروڑ غیر ملکی سیاحوں کے ہندوستان آنے کی توقع ہے: جی کشن ریڈی
Posted On:
16 FEB 2023 8:16PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے، آج وزیر مملکت برائے سیاحت جناب اجے بھٹ کی موجودگی میں ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کیا۔ انہوں نے ایک منفرد پہل بہترین سیاحت مواضعاتی مسابقتی پورٹل اور دیہی سیاحت پورٹل کا آغاز کیا۔ اس موقع پر عالمی سیاحت سرمایہ کار اجلاس 2023 پورٹل بھی لانچ کیا گیا۔
سیاحت کی وزارت 17-19 مئی 2023 کے دوران پہلی عالمی سیاحتی سرمایہ کاروں کی سمٹ کا انعقاد کر رہی ہے ،تاکہ ہندوستان میں سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے قابل پروجیکٹوں اور مواقع کو ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیا جا سکے۔ اس کا اہتمام اس سال ہندوستان کی جی -20 صدارت کے پس منظر میں کیا جا رہا ہے۔
ہندوستان ‘وزٹ انڈیا ایئر 2023’ کا مشاہدہ بھی کر رہا ہے ،جس پر ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی ہے۔ سیاحت کو مشن موڈ میں ترقی دینے اور سیاحت کے شعبے میں عالمی قیادت کی طرف ہندوستان کے عروج کو تیز کرنے کے لیے، سیاحت کی وزارت نے وزٹ انڈیا سال 2023 کا آغاز کیا ہے۔ یہ ایک منفرد، اجتماعی تحریک ہے ،جو دنیا کو 2023 - ہندوستان کی جی 20 صدارت کے سال کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی 75 ویں آزادی کے امرت مہوتسو کی شاندار تقریبات کے دوران ہندوستان کی سیر کرنے کی دعوت دیتی ہے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گزشتہ چند برسوں کے دوران وزارت سیاحت کی کئی اہم کامیابیوں اور ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں بھی بات کی۔
جناب ریڈی نے ملک میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے اور ترقی دینے میں حکومت کی طرف سے اپنائے جانے والے پورے حکومتی نقطہ نظر کو اجاگر کیا ،جس میں کنیکٹی ویٹی، شہری بنیادی ڈھانچہ، سیاحتی سہولیات اور سافٹ بنیادی ڈھانچہ پر توجہ دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک وزیر اعظم کی رہنمائی میں ’’وکاس بھی اور وراثت بھی‘‘ کے منتر کے ساتھ ترقی کی نئی اڑان بھر رہا ہے۔ ہندوستان کووڈ کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں تیزی سے احیاء دیکھ رہا ہے اور ہندوستان جلد ہی پوری حکومت کے نقطہ نظر کی پالیسی کے ساتھ دنیا کی ایک بڑی سیاحتی منزل بن جائے گا۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ 2014 میں 76.8 لاکھ غیر ملکی سیاح ہندوستان آئے تھے اور 2019 میں کووڈ سے پہلے یہ تعداد 1.09 کروڑ تھی۔ کووڈ کی وجہ سے سیاحت سب سے زیادہ متاثر ہونے کے باوجود 2022 میں یہ تعداد بڑھ کر 61 لاکھ ہو گئی ہے۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اس سال ایک کروڑ غیر ملکی سیاحوں کے ہندوستان آنے کی توقع ہے۔
جناب کشن ریڈی نے گھریلو سیاحت میں غیر معمولی تیزی کے بارے میں بھی بات کی۔ جموں و کشمیر کی مثال دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ 2022 میں، جموں و کشمیر میں حیرت انگیز طور پر 1.84 کروڑ سیاح آئے اور آزادی کے بعد کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے پہلی بار روحانی مقامات کی ترقی پر توجہ مرکوز کی اور پرشاد (نیشنل مشن آن پیلگرامیج ریجوینیشن اینڈ اسپرچوئل اینڈ ہیریٹیج آگمن ٹیشن ڈرائیو) اسکیم 2015 میں وزارت سیاحت کے ذریعہ شروع کی گئی تھی۔ آج تک، پرشاد اسکیم کے تحت، 1586.10 کروڑ روپے کے کل 45 پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت سیاحت نے 15-2014 میں سودیش درشن اسکیم متعارف کرائی تھی، جس میں ملک میں تھیم پر مبنی ٹورسٹ سرکٹس کی مربوط ترقی پر توجہ دی گئی تھی۔ 5315.59 کروڑ روپے کی رقم سے 76 پروجیکٹوں کو مختلف موضوعات، جیسے کہ ماحولیات، ورثہ، ہمالیائی، ساحلی تھیم وغیرہ کے تحت منظوری دی گئی تھی۔ اس اسکیم کو اب سودیش درشن 2.0 کے طور پر تبدیل کیا گیا ہے ،جس کا مقصد ملک میں پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مقامات کی ترقی ہے۔ نیز وزارت نے ملک میں ترقی کے لیے 50 مقامات کا انتخاب کیا ہے۔
وزارت سیاحت نے 15-2014سے 23-2022 تک 737.89 کروڑ روپے کی رقم کے 51 منصوبوں کو بھی منظوری دی ہے ،جس میں مرکزی ایجنسیوں کی مدد کی اسکیم کے تحت مختلف منصوبوں، جیسے ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو، ترقیاتی کروز ٹرمینلز، سرحدی سیاحتی منصوبے جیسے اٹاری پوسٹ ٹورازم انفراسٹرکچر، ٹانوٹ پوسٹ ٹورازم انفراسٹرکچر وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیاحت کی وزارت نے علاقائی کنیکٹی ویٹی اسکیم (آر سی ایس) یو ڈی اے این -3 کے تحت 59 سیاحتی راستوں کو منظوری دی ہے ،تاکہ اہم سیاحتی مقامات بشمول مشہور مقامات تک بہتر رابطہ فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں سے 51 کو پہلے ہی وائبلٹی گیپ فنڈنگ فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ وزارت، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے ساتھ مل کر مختلف سیاحتی مقامات تک سڑکوں کے رابطے کو بہتر بنانے اور کنارے کے راستے کی سہولیات کے قیام کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔
سیاحت کی وزارت، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے ساتھ بھی سمندروں اور اندرون ملک آبی گزرگاہوں میں کروز ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے اور اس نے کئی کروز ٹرمینلز پروجیکٹوں کو فنڈ فراہم کیا ہے۔ یہ وزارت، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے ساتھ مل کر جنگلی حیات کی سیاحت اور ماحولیاتی سیاحت کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے اور اس نے سودیش درشن اسکیم کے تحت کئی پروجیکٹوں کو فنڈ فراہم کیا ہے۔
سیاحت کی وزارت، بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کی سہولت کے لیے ملک میں ویزا کے نظام میں نرمی کے لیے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ وزارت نے 27 نومبر 2014 کو ای- ویزا نظام کے آغاز اور اس کے بعد ای - ٹورسٹ ویزا کی بھرپور حمایت کی۔ اسے ابتدائی طور پر 46 ممالک کے لیے متعارف کرایا گیا تھا، جس نے اندرون ملک سیاحت کو بڑا فروغ دیا۔ اس وقت ای - ٹورسٹ ویزا کی سہولت 165 ممالک کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے۔ وبائی مرض کے بعد حکومت نے سیاحوں کو 5 لاکھ مفت ویزوں کا اعلان بھی کیا۔ وزارت سیاحت نے وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر 2021 میں 20 ممالک میں ٹورازم آفیسرز کا تقرر کیا ہے ، جو ان ممالک میں ہندوستانی سیاحت کو فروغ دیں گے۔
2019 کے دوران، ہوٹل کے کمروں پر ٹیکس میں 1,001 سے 7,500 روپے فی رات کے ٹیرف کے ساتھ 12 فیصد تک کمی کی گئی تھی، جو کہ 7,501 روپے سے 18 فیصد سے زیادہ ہے ،تاکہ خطے کی دیگر مسابقتی منڈیوں کے مقابلے میں ایک سیاحتی مقام کے طور پر ہندوستان کی مسابقت کو بڑھا یا جاسکے۔
انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وزارت نے آئی ٹی پر مبنی کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور ہوٹل کی درجہ بندی اور سفری تجارت کی شناخت کے لیے الیکٹرانک پورٹل قائم کیے گئے ہیں۔ ان کو ہاسپیٹلٹی انڈسٹری کے نیشنل انٹیگریٹڈ ڈیٹا بیس (این آئی ڈی ایچ آئی) میں مزید نئی شکل دی گئی ہے، جو کہ میزبانی اور سیاحت کی صنعت کو خدمات فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی نظام ہے۔
وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ حکومت نے 2014 میں شمال مشرقی خطہ میں سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹورازم مارٹ (آئی ٹی ایم) متعارف کرایا تھا۔
حکومت نے مزید "بودھ گیا پر خصوصی توجہ کے ساتھ بدھ مت کی ثقافت اور سیاحت کے عالمی مرکز کے طور پر ہندوستان کے احیاء کے لیے ایک مربوط حکمت عملی" تیار کی ہے۔ کشی نگر ہوائی اڈے کے افتتاح سے ملک میں بدھ مت کی سیاحت کو مزید فروغ ملے گا اور وزارت سیاحت نے آئی آر سی ٹی سی کے تعاون سے 4 تا 8 اکتوبر 2021 کو بودھ گیا اور وارانسی میں بدھسٹ سرکٹ ایف اے ایم ٹور اینڈ کانفرنس کا اہتمام کیا۔
سیاحت کی وزارت نے ،جنوری 2020 میں ‘دیکھو اپنا دیش’ پہل قدمی شروع کی۔ جس کے بارے میں اب تک 150 سے زیادہ ویبینار منعقد کیے جا چکے ہیں۔
وزارت کے ہنر مندی کے فروغ کے اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ سیاحت کی وزارت 21 سی آئی ایچ ایمیز، 28 ایس آئی ایچ ایمیز، 12 ایف سی آئیز اور ایک آئی آئی ٹی ٹی ایم کے ذریعے ہمارے نوجوانوں کو مہمان نوازی اور سیاحت کی تعلیم دے رہی ہے ،جو انڈین کُلنری انسٹی ٹیوٹ اور نیشنل کونسل کے ہوٹل مینجمنٹ اور کیٹرنگ ٹیکنالوجی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکیئنگ اینڈ ماؤنٹی نیئرنگ (آئی آئی ایس ایم) گلمرگ کے علاوہ چار علاقائی مراکز ہیں۔
قوم کی تعمیر کے تمام شعبوں میں نوجوانوں کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے، سیاحت کی وزارت نے ، نوجوانوں کو سیاحت سے منسلک کرنے کے لیے ملک بھر میں، یووا ٹورازم کلب کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔ یہ نوجوانوں کو، مختلف سرگرمیوں میں شامل ہو کر ان کی ثقافت، ورثے اور سیاحت کے بارے میں بہتر سمجھ بوجھ فراہم کرے گا۔ یہ سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں کیریئر کے مواقع کے بارے میں بھی بیداری پیدا کرے گا۔
سیاحت کو مشن موڈ میں ترقی دینا
یکم دسمبر 2022 سے ہندوستان کی جی -20 صدارت کے تحت اور آزادی کا امرت مہوتسو کے پس منظر میں، حکومت نے ہم آہنگی اور عوامی نجی شراکت داری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، مشن موڈ میں سیاحت کو ترقی دینے کا عزم کیا ہے۔
ہندوستان کی جی -20 صدارت کے تحت 56 مقامات پر 200 سے زیادہ میٹنگوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس سے ان مقامات کو سیاحت کے عالمی نقشے پر آنے کا بے مثال موقع ملے گا۔
ہندوستان، کنیکٹی ویٹی اور بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی، بڑھتی ہوئی اقتصادی طاقت اور ملک میں سیاحت کی ترقی کے فریم ورک حالات میں زبردست بہتری سے حاصل ہونے والے فوائد کو مضبوط کرے گا، تاکہ امرت کال کے دوران مشن موڈ میں سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔ اس نے 100 ملین بین الاقوامی زائرین کے ساتھ 2047 تک ہندوستان کو ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی سیاحتی معیشت بنانے کا ویژن طے کیا ہے۔
وزارت سیاحت نے، قومی سیاحتی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ قومی سیاحت کی پالیسی ترقی اور خوشحالی کے اعلیٰ راستے پر نئے ہندوستان کے ویژن کا حصہ ہے۔ نئی پالیسی ملک میں سیاحت کے شعبے کی پائیدار اور ذمہ دارانہ ترقی کے لیے ایک جامع فریم ورک ہے۔ اس پالیسی کا مقصد ملک میں سیاحت کی ترقی کے لیے فریم ورک کے حالات کو بہتر بنانا، سیاحت کی صنعتوں کو سپورٹ کرنا اور سیاحت کو مضبوط بنانا ہے۔
‘وزٹ انڈیا ایئر’ مہم پائیدار اور دیہی سیاحت کے لیے ہندوستان کے عزم کو اجاگر کرے گی۔ یہ ہندوستان کو ایک ہموار، جدید اور اسمارٹ سیاحتی مقام کے طور پر آگے بڑھائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-1772
(Release ID: 1900092)
Visitor Counter : 225