قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر اعظم نے دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں آدی مہوتسو کا افتتاح کیا


آدی مہوتسو ،آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران ہندوستان کے قبائلی ورثے کی ایک شاندار تصویر پیش کر رہا ہے: وزیر اعظم

اکیسویں  صدی کا ہندوستان ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’کے منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے: وزیراعظم

اس آدی مہوتسو میں عزت مآب وزیر اعظم کی پروقار موجودگی نے اس جشن کے حقیقی جوہر کو تقویت بخشی ہے اور اس قومی تہوار کے مقصد کو رفتار عطا کی ہے: جناب ارجن منڈا

Posted On: 16 FEB 2023 7:44PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں عظیم الشان قبائلی میلے آدی مہوتسو کا افتتاح کیا۔ آدی مہوتسو قومی اسٹیج پر قبائلی ثقافت کو ظاہر کرنے کی ایک کوشش ہے اور یہ قبائلی ثقافت، دستکاری، کھانوں، تجارت اور روایتی فن کی روح  اور اس کی اہمیت  پیش کرتی ہے۔ یہ قبائلی امور کی وزارت کے تحت قبائلی کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن لمیٹڈ(ٹرائیفیڈ) کا سالانہ اقدام ہے۔

 مقام تقریب میں  پہنچنے پر، وزیر اعظم نے بھگوان برسا منڈا کو پھول چڑھائے اور نمائش میں لگے اسٹالوں کا نزدیک جا کر جائزہ لیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آدی مہوتسو آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران ہندوستان کے قبائلی ورثے کی ایک شاندار تصویر پیش کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے قبائلی معاشروں کے باوقار ٹیبلو پر روشنی ڈالی اور مختلف ذائقوں، رنگوں، آرائشوں، روایات، فن اور فن کی شکلوں، پکوانوں اور موسیقی کو دیکھنے کا موقع ملنے پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آدی مہوتسو کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہندوستان کے تنوع اور شان کی تصویر پیش کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے تبصرہ کیا ‘‘ مہوتسو ایک لامحدود آسمان کی طرح ہے جہاں ہندوستان کے تنوع کو قوس قزح کے رنگوں کی طرح پیش کیا جاتا ہے’’۔ قوس قزح کے رنگوں کو ایک ساتھ آنے سے تشبیہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کی شان اس وقت سامنے آتی ہے جب اس کے لامحدود تنوع کو ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کی ڈور میں  باندھ دیا جاتا ہے اور یہی وہ وقت ہے جب ہندوستان تمام دنیا کے لوگوں کو رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر یہ بات  کہی کہ آدی مہوتسو ہندوستان کے کثرت میں وحدت کو تقویت دے رہا ہے اور وراثت کے ساتھ ترقی کے خیال کو تحریک دے رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TMRH.jpg

وزیر اعظم نے کہا کہ 21ویں صدی کا ہندوستان ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’ کے منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جسے دور افتادہ  اور الگ تھلگ  سمجھا جاتا تھا، اب ، حکومت خود وہاں جا رہی ہے اور دور افتادہ اور نظر انداز لوگوں کو قومی دھارے میں لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آدی مہوتسو جیسے پروگرام ملک میں ایک تحریک بن چکے ہیں اور وہ خود بھی ان میں سے کئی میں حصہ لیتے ہیں۔ ‘‘قبائلی معاشرے کی فلاح و بہبود میرے لیے ذاتی تعلقات اور جذبات کا بھی معاملہ ہے’’، وزیر اعظم نے ایک سماجی کارکن کے طور پر اپنے گزشتہ دنوں کے دوران قبائلی برادریوں کے ساتھ اپنی قریبی وابستگی کو یاد کرتے ہوئے کہا۔‘‘میں نے آپ کی روایات کو قریب سے دیکھا ہے، انہیں جیا ہے اور ان سے سیکھا ہے’’، وزیر اعظم نے عمرگام سے امباجی کی قبائلی پٹی میں اپنی زندگی کے اہم سال گزارنے کو یاد کرتے ہوئے مزید کہا۔‘‘ قبائلی زندگی نے مجھے ملک اور اس کی روایات کے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے’’۔

وزیراعظم کی تقریر کے مکمل متن کے لیے یہاں کلک کریں۔

جناب ارجن منڈا، قبائلی امور کے مرکزی وزیر؛ محترمہ رینوکا سنگھ سورتا اور شری بشویشور ٹوڈو، قبائلی امور کے وزیر مملکت؛ دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پراوین پوار،  ٹرائیفیڈ کے چیئرمین رام سنگھ راٹھوا اور قبائلی امور کے سکریٹری انیل کمار جھا اس موقع پر موجود تھے۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے کہا کہ وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں درج فہرست قبائل، ان کی طاقتوں، صلاحیتوں اور ورثے کو اب ان کی مناسب اہمیت مل رہی ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اس آدی مہوتسو میں وزیر اعظم کی پروقار موجودگی نے اس جشن کے حقیقی جوہر کو تقویت بخشی ہے اور اس قومی تہوار کے مقصد کو  رفتار عطا کی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G0EV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JBIQ.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ آج دنیا ہندوستان کے قبائلیوں کی صلاحیت کااعتراف کرتی ہے، یہ سب ہمارے وزیر اعظم کی قبائلی عوام کو فروغ دینے کی ٹھوس کوششوں کی وجہ سے ہے۔ ان کے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس’ کے نعرے نے ہمیں شفاف اور مثالی انداز میں قبائلی عوام کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کا راستہ دکھایا ہے۔ قبائلیوں کی اس ترقی کا ایک بڑا ثبوت ہماری اپنی صدر محترمہ دروپدی مرمو ہیں۔ جن کا تعلق قبائلی پس منظر سے ہے۔

 جناب  ارجن منڈا نے یہ بھی کہا کہ آدی مہوتسو ہمارے قبائلی آباؤ اجداد کے تعاون، مختلف منفرد قبائلی برادریوں کی ثقافت، ان کے پائیدار طرز زندگی اور خود قبائلیوں کی طرف سے منایا جاتا ہے جنہوں نے ہمارے جدید مسائل جیسے گلوبل وارمنگ کا مقامی حل فراہم کیا ہے اور  ہمارے قدرتی ماحول کے ساتھ امن اور ہم آہنگی میں رہنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے ۔

اس موقع پر وزیر اعظم کو کئی تحائف پیش کیے گئے جن میں لداخ سے تعلق رکھنے والی پشمینہ اون، پچیترا پینٹنگ؛ چھتیس گڑھ سے دھوکرا مجسمہ اور شری اَنّ کی ٹوکری شامل تھی۔ وزیر اعظم کا بھی تریپورہ سے روایتی سرپوش کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر متعدد ڈانس پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں جو توانائی اور ولولہ انگیزی سے لبریز تھیں۔ رقاصہ رانی خانم کی طرف سے ترتیب دی گئی ،اس پرفارمنس میں آسام کا بگورومبا، چھتیس گڑھ کا پنتھی ڈانس، تلنگانہ کا گوسادی، مدھیہ پردیش کا بیگا پردھونی، سکم کا تمانگ سیلو، گجرات کا سدھی دھمال، مغربی بنگال کا پرولیا چھاؤ، اور اتراکھنڈ کا ہارول ڈانس شامل تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BTI3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0051Z9A.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0065Z1A.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007H0BO.jpg

تقریب کے بعد، قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب انیل کمار جھا نے این سی سی اور این ایس ایس کے 400 امیدواروں سے بات چیت کی جنہوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

آدی مہوتسو کا انعقاد 27 فروری 2023 تک دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم، نئی دہلی میں کیا جائے گا۔

*************

( ش ح ۔ س ب ۔ ر ض(

U. No.1770



(Release ID: 1900090) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi