وزارت دفاع
جاپان کی بحریہ کے جہازوں نے کوچی کا دورہ کیا
Posted On:
16 FEB 2023 8:19PM by PIB Delhi
جاپان کی بحری سیلف ڈیفنس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف) کے جہازوں ‘‘اوراگا’’اور‘‘ اواجی’’نے 14سے 16فروری 2023 کے دوران کوچی بندرگاہ کادورہ کیا۔ جاپان کی بارودی سرنگیں صاف کرنے والی ڈویژن ون کے کیپٹن نکائی آئیچی نے ‘‘ جے ایس اوراگا’’ اور ‘‘جے ایس اواجی ’’ کے کمانڈنگ آفیسرس کے ہمراہ ، جنوبی بحری کمان کے تربیت سے متعلق چیف اسٹاف آفیسر کموڈور اُپل کندُو سے ملاقات کی اورباہمی مفاد اوردلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔ بحری جہاز کے عملے کے ارکان نے جنوبی بحری کمان کے پیشہ ورانہ تربیتی ا سکولوں اوربحری جہازوں کادورہ کیا۔ اپنے اس دور کے دوران ، انھیں بھارتی بحریہ کی تربیتی کمان کے مقام پرمختلف النوع تربیتی سہولتوں اور وہاں کی جانے والی سرگرمیوں سے واقف کرایاگیا۔ اس کے علاوہ جاپان کے بحری جہازوں پر دوروں اورپیشہ ورانہ تبادلہ خیال سے متعلق پروگرام منعقد کئے گئے ،تاکہ ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون میں اضافہ کیاجاسکے اوردونوں ملکوں کی بحری افواج کے بہترین طورطریقوں سے ایک دوسرے کو واقف کرایاجاسکے ۔
یہ بحری جہاز، اب بحرین کے دورے پرجانے والے ہیں ۔ جاپان کی بحریہ کے جہازوں کے اس دورے کی بدولت ، دوطرفہ دفاعی تعلقات میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے اوریہ تعلقات مستحکم ہوئے ہیں اس کے علاوہ خطے میں بحری اشتراک وتعاون میں اضافہ ہواہے ۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -1764
(Release ID: 1900057)
Visitor Counter : 181