مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے ہیڈرز اور میسج ٹیمپلیٹس کے غلط استعمال کو روکنے اور ٹیلی کام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے غیر مجاز پروموشنز کو روکنے کے لیے ایکسیس پرووائڈرز کو ہدایات جاری کیں
Posted On:
16 FEB 2023 4:47PM by PIB Delhi
وزارت مواصلات کے تحت کام کرنے والی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ تمام پروموشنل پیغامات ڈسٹریبیوٹیڈ لیجر ٹیکنالوجیز (ڈی ایل ٹی) پلیٹ فارم پر منظور شدہ ہیڈرز اور میسیج ٹیمپلیٹس کا استعمال کرتے ہوئے رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز (آر ٹی ایمز) کے ذریعے بھیجے جائیں اور ہیڈرز اور میسج ٹیمپلیٹس کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ٹیلی کام کمرشل کمیونیکیشن کسٹمر ترجیحی ضوابط، 2018 (ٹی سی سی سی پی آر – 2018) اور ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ایکٹ 1997 (1997/24) کے تحت ایکسیس سروس پرووائیڈرز کو دو الگ الگ ہدایات جاری کی ہیں۔
ٹرائی کے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ پرنسپل اداروں (پی ایز) کے ہیڈرز اور میسج ٹیمپلیٹس کا کچھ ٹیلی مارکیٹرز غلط استعمال کر رہے ہیں۔ اسے روکنے کے لیے، ایکسیس سروس پرووائیڈرز کو ہدایت کی گئی ہے:
- ڈی ایل ٹی پلیٹ فارم پر تمام رجسٹرڈ ہیڈرز اور میسج ٹیمپلیٹس کی دوبارہ تصدیق کریں اور تمام غیر تصدیق شدہ ہیڈرز اور میسج ٹیمپلیٹس کو بالترتیب 30 اور 60 دنوں کے اندر بلاک کریں۔
- اس بات کو یقینی بنائیں کہ عارضی ہیڈرز کو اس مدت کے بعد فوری طور پر غیر فعال کیا جائے جس کے لیے ایسے ہیڈرزتیار کئے گئے تھے۔
- اس بات کو یقینی بنائیں کہ میسج ٹیمپلیٹ میں موجود مواد کے متغیرات میں ناپسندیدہ مواد داخل کرنے کی لچک نہ ہو۔ پیغام کی ترسیل میں ملوث اداروں کو واضح طور پر قابل شناخت ہونا چاہیے اور ضرورت پڑنے پر انہیں ٹریک کیا جانا چاہئے ۔
- پیغام موصول کرنے والوں کے درمیان الجھنوں کو دور کریں اور ان کے غلط استعمال کو روکیں،یکساں نظر آنے والے ہیڈرز (ایسے ہیڈرز جواسمال کیس یا لارج کیس حروف کے امتزاج کی وجہ سے ملتے جلتے ہیں) کو ایکسیس پرووائیڈرز کے ذریعے الگ الگ پرنسپل اداروں کے ناموں پر رجسٹر کرایا جائے۔
ٹیلی فون نمبر استعمال کرنے والے ٹیلی مارکیٹرزسمیت غیر مجاز یا غیر رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز کے پیغامات کو روکنے کے لیے، ایکسیس پرووائیڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ-
- ایکسیس پرووائیڈرز کے نیٹ ورک کے ذریعہ میسج ٹیمپلیٹ اسکربنگ کی ہینڈلنگ اور وصول کنندگان کو پیغامات کی ترسیل سے ایسے تمام ٹیلی مارکیٹرزکو روکیں جو ڈسٹری بیوٹیڈ لیجر ٹیکنالوجیز (ڈی ایل ٹی) پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ نہیں ہیں؛
- اس بات کو یقینی بنائیں کہ پروموشنل پیغامات غیر رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز یا ٹیلی فون نمبرز (10 ہندسوں کے نمبروں) کا استعمال کرنے والے ٹیلی مارکیٹرز کے ذریعے منتقل نہ کیے جائیں۔
- ایسے تمام خاطی ٹیلی مارکیٹرز کے خلاف ضابطوں کی دفعات کے مطابق کارروائی کریں اور متعلقہ قوانین کے مطابق کارروائیاں شروع کریں۔ ایکسیس سروس پرووائیڈر ایسے ٹیلی مارکیٹرز کی تفصیلات دوسرے ایسیس پرووائیڈرزکو بھی فراہم کرائیں، جو ، ان اداروں کو اپنے نیٹ ورکس کے ذریعے کسی بھی قسم کی کمرشیل مواصلات بھیجنے سے روکیں گے۔
تمام ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کو تیس دن کے اندر مذکورہ ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے جناب جے پال سنگھ تومر، ایڈوائزر (کیو او ایس) ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر 23230404-011 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ و ا۔ ع ا۔
16.02.2023
U -1749
(Release ID: 1900019)
Visitor Counter : 146