مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاک محکمے نے ،آزادی کا امرت مہوتسو کی ماتحتی میں، امرت پیکس 2023 کا انعقاد کیا، ایک دہائی کے بعدقومی ڈاک ٹکٹ کی نمائش منعقد ہوئی ہے


پانچ سو ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کے شائقین کے تعاون سے 20 ہزار سے زائد نمونوں کے ساتھ نمائش کا اہتمام کیا گیا، آزادی کے امرت مہوتسو کے پانچ موضوعات کا احاطہ کرتے ہوئے ایک خصوصی شعبہ  اس موضوع  کے لئے وقف تھا

Posted On: 15 FEB 2023 6:17PM by PIB Delhi

ڈاک کے محکمے نے آزادی  کا امرت مہوتسو کی تقریبات  کی ماتحتی میں  11سے 15فروری  2023 تک امرت پیکس  2023-قومی ڈاک ٹکٹ نمائش  کا انعقاد کیا ہے۔یہ قومی ڈاک ٹکٹ نمائش  ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد منعقدہوئی ہے۔ امرت پیکس  2023 وزارت ثقافت اور  ہندوستان کی فلاٹیلک کانگریس   کی مشاورت میں منعقد کیا گیا ہےاور اسے بچوں اورنوجوانوں   کے لئے ویژول اور انٹریکٹو  انعقاد   کی شکل میں  ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔اس  نمائش میں  ڈاک ٹکٹوں  ،خطاطی اور ورچوئل نمائش کے ذریعہ   ہندوستان کی مالامال ثقافت  ،تاریخ  ،فطرت ، جنگلاتی حیات  اور حصولیابیوں کی جھلک  پیش کی گئی ہے۔ یہ نمائش  فاتحین کے لئے مختلف  بین الاقوامی فلاٹیلک (ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والے شائقین ) نمائشوں میں شرکت کرنے  اور اپنے کلکشن کی نمائش کا موقع  بھی رہا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011R45.jpg

یہ نمائش  پرگتی میدان، نئی دلی  کے ہال نمبر پانچ میں  ایک لاکھ مربع فٹ کے رقبے میں منعقد کی گئی تھی،جس میں مدعو افراد  اور مسابقت  میں حصہ لینے والے دونوں  ہی زمروں کے  500سے زیادہ  فلاٹیلسٹ  (ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کے شائقین ) نے ڈاک ٹکٹوں کی نمائش کی ۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے پانچ  موضوعات کا احاطہ کرتے ہوئے ایک خصوصی شعبہ ا س موضوع کے لئے  وقف تھا،جس میں  200سے زیاد ہ   ڈاک ٹکٹ  کے فریموں   کی نمائش کی گئی ۔

تقریب کے دوران  ہندوستانی ڈاک  کے انقلابی سفر کو اجاگر کرنے والی ایک نمائش   بھی دکھائی گئی ۔نمائش  میں ہندوستانی ڈاک کی نئی ڈجیٹل خدمات کے لائیو کاؤنٹر، عام آدمی کی زندگی کو متاثر کرنے والی ڈاک خدمات   کی انٹریکٹو  انسانی کہانیوں،  ووکل آف لوکل   اور گمنام  ہیروز  کا جشن منایا گیا اور  فلیٹلی کو سافٹ   ڈپلومیسی کے ذریعہ  پیش کرنے والے جی 20 پویلین  میں ہندوستانی ڈاک  کی نمائش  اہم توجہ کا  مرکز  تھی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002N6SJ.jpg

          پانچ روزہ نمائش کے دوران  ورکشاپ ،سمینار ،پینل مباحثہ اورثقافتی تقاریب اور بچوں کے لئے متعدد سرگرمیاں  شامل رہیں نیز  اس  پانچ روز  ہ نمائش  میں   یادگاری ڈاک ٹکٹوں  کا اجرا ء کیا گیا اور  خصوصی  کور  س  اور پکچر پوسٹ کارڈ   جاری کرنے  کی تقریب منعقد ہوئی۔

           پانچ روزہ اس نمائش  25 ہزار سے  زیادہ بچے ، ڈاک ٹکٹ کے شائقین اورسیاحوں نے شرکت کی ۔ دلی این سی آر کے 125 اسکولوں سے زیادہ طلبا نے نمائش کا دورہ کیا اور  لیٹر رائٹنگ ، آرٹ  اور پینٹنگ  ،خطاطی ، منڈلا آرٹ   ، ڈاک ٹکٹ کی ڈیزائن  وغیرہ  جیسی  سرگرمیوں  میں شرکت کی ۔ مختلف ڈاک ٹکٹوں کے ذریعہ  نئے بھارت کے خیال کو پیش کرنے والی   ورچوئل  ریالٹی گیلری   بچوں اور دیگر سیاحوں کے درمیان بے حد مقبول ہوئی ۔

          افتتاحی تقریب میں مواصلات ، الیکٹرانکس  اور آئی ٹی  اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو اور  مواصلات کے وزیر مملکت   جناب دیو سن چوہان کی موجودگی نے  رونق  بخشی ۔افتتاحی تقریب کے دوران وزیر موصوف نے  آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع  پرایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔وزیرموصوف نے  دو دن کی قلیل مدت میں مختلف  پوسٹ دفاتر میں  سکنیا سمردھی  کھاتہ کھولنے  کے ذریعہ دس لاکھ سے زیادہ  بچیوں  کے مستقبل  کو محفوظ  بنانے کے ریکارڈ کو ملک کے نام وقف کیا ۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر ہینڈ ل کے ذریعہ  محکمے کی اس  پہل کی تعریف کی ۔     

نمائش کے دوران محکمے نے  ناری شکتی   ، یووا شکتی ، جوار 2023 کا بین الاقوامی سال ، ہندوستان کی فطرت اور جنگلی حیات  اور گمنام ہیرو ز  پر خصوصی کورکی  ایک سیریز جاری کی ۔ تقریب کےدوران   پکچر پوسٹ کا رڈ  ز  (فلیور س آف دلی ) بھی جاری کیا گیا۔

نمائش کے دوسرے دن  معروف  کتھک رقاصہ   شووانا نرائن  کی موجودگی میں  ‘‘ ہندوستانی پوشاک میں دلہن ’’ پر آٹھ سیٹوں   والا  ایک سیٹ جاری کیا۔

تقریب کے دوران ملک میں جی آئی مصنوعات کو مقبول بنانے میں   اپنے کردار   کی وسعت  کرتے ہوئے یادگاری  شیٹ  ‘‘ جغرافیائی اشاریہ : زرعی سامان ’’  میں  بارہ یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ  بھی جاری کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئی ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری جناب  انوراگ جین نے گزشتہ  آٹھ سالوں میں ہندوستانی ڈاک میں ہونےوالی تبدیلی اور  جی ٹو سی   خدمات میں بڑھتی ہوئی اہمیت   اور آخری سرے   پر موجود  فرد تک حکومت  ہند  کے مختلف پروگراموں کا نفاذ  کی ستائش کی ۔

امرت  پیکس   2023 میں   دویانگوں کے لئے  نمائش میں  ان کی سہولت کا خصوصی دھیان رکھا  گیا ۔ اس میں  بینائی سے محروم   زائرین  کے تئیں  حساسیت  پر مبنی  زون  نے  اہم کردار ادا کیا۔ پریل  پر خصوصی  مکتوب تحریر کرنے  کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ سماج سے محروم افراد کے لئے  اشاریہ کی زبان  کے ایک ماہر شخص کو  رکھا گیا تھا تاکہ وہ اسٹیج  پر ہورہی  تمام سرگرمیوں سے ان افراد کو روبہ رو کراسکے ۔

اس موقع  پر  مختلف ثقافتی  پروگرام جیسے نیشنل اسکول آف ڈرامہ کی طرف سے ڈاک گھر ڈرامہ ، بال  بھون کی طرف سے  رقص پرفارمنس ،  جشن ادب کی طرف سے کوی سمیلن ،  استاد شجاعت خان کی طرف سے ستار پرفارمنس  منعقد کئے گئے۔ پیوش مشرا کی طرف سے  پیش کئے گئے بلی ماران  پروجیکٹ   سے  شائقین   بہت محظوظ ہوئے ۔امرت  پیکس 2023 میں  کٹھ پتلی کا ایک شو اور نوجوانوں کی  پارلیمنٹ   لوگوں کے لئے بہت پُر کشش رہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003F1J2.jpg

پانچ روزہ تقریب کے آخر ی دن ‘‘ پوسٹل خدمات : عالمی ،سماجی ، اقتصادی ترقی  اور رابطہ کا ایک ذریعہ ’’  کے موضوع  پر ایک بین الاقوامی گول میز کانفرنس اور پینل مباحثے کا انعقاد کیا  گیا۔ جناب جن پال فور س ولے ،ڈائریکٹر  یوروپی اور بین الاقوامی تعلقات  ، لاء پوسٹے  ،فرانس  ، ڈاکٹر ونے پرکاش   ،جنرل سکریٹری  ، ایشیا بحرالکاہل  ڈاک یونین   ، جناب ونیت  پانڈے سکریٹری ڈاک محکمہ   اور جناب مکتیش  کے  پردیسی  ، او ایس ڈی  ( جی  20 آپریشنز  ) وزارت خارجہ نے  دلی میں  اس گول میز کانفرنس میں شرکت کی ۔  بحث کے دوران مالی شمولیت   اور لاجسٹک اور سپلائی چین بندوبست   میں ڈاک ٹکٹ   کے اہم کردار کی بات سامنے آئی  ۔ تمام ممالک کی ڈاک خدمات کو قومی ترقی  میں اپنے کردار  کو موثر ڈھنگ سے نبھانے کے لئے صلاحیت سازی ، ڈاک ٹکٹ کی ڈجیٹل کاری اور ڈاک ٹکٹ کلکشن کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ شراکتداری کرنی چاہئے ۔ ا س ورکشاپ کی سفارشوں   کو غوروفکر اور نفاذ کے جی 20 گروپ  اور یو پی یو  کے ساتھ مشترک کیا جائے گا۔

امرت پیکس کے 250سے زیادہ شرکانے مختلف زمروں کے تحت ایوارڈ حاصل کیا۔چیمپینس ٹرافی جناب پیوش کھیتان کو دی گئی ۔ سونے کا تمغہ  محترمہ دمینتی پٹی  ، جناب سنتوش ایم ایس ،  جناب راجیش  جھن جھن والا ، جناب نریندر سابو  ، محترمہ انایا  کسرہ ولی ، جناب کے ایس موہن کو دیا گیا۔ جناب ای پی جیمس  کو  سکریٹری کی ٹرافی اور محترمہ پوروا بنسل کی ڈی جی کی ٹرافی سے نوازا گیا۔

امرت پیکس 2023 کی تمام سرگرمیاں   مختلف سوشل  میڈیا پلیٹ فارموں کے  ذریعہ  ڈجیٹل طریقے سے شہریوں  کو دستیاب کرایا گیا۔ امرت  پیکس  2023  کے بارے میں  6.5  ملین  شہریوں  کو  اس سے باخبر کیا گیا  اور  امرت  پیکس  2023  کے ساتھ   ڈجیٹل طریقے سے جوڑا گیاا ور ایک لاکھ سے زائد شہریوں  نے اس میں  شرکت کی ۔

(ڈاک ) کے سکریٹری  جناب ونیت  پانڈے نے   امرت  پیکس  2023  کا ڈیزائن اور اس کے انعقاد میں   سرگرمی سے مدد کے لئے وزارت ثقافت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہزاروں بچوں کو مبارکباد  بھی  پیش کی ، جو  اس نمائش میں شامل ہوئے  اور ہندوستان   اور فلاٹیلی کے بارے میں  نئی چیزیں سیکھیں۔ انہوں نے ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کی سرگرمیوں کو شوق  کے طورپر جاری رکھنے کی گزارش کی  ،کیونکہ  یہ سرگرمیاں   انہیں  زیادہ تخلیقی  ،باشعور اور جانکار بنانے میں  مدد کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004S5SE.jpg

نمائش کی  اختتامی تقریب میں ڈاک خدمات  کے ڈائریکٹر جناب آلوک شرما  نے ڈاک خدمات کی ڈجیٹل کاری اور خاص  طور پر آخری سرے  پرموجود صارفین کے لئے  جی ٹو سی خدمات  میں  اضافے کے ذریعہ  ملک کی تعمیر  میں ڈاک خدمات   کے بڑھتے ہوئے کردار  پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ  گزشتہ   چند سالوں سے  پروگراموں  اور اسکیم کی فراہمی کے لئے   یہ محکمہ   ہندوستانی ڈاک کی خدمات کو بڑے  پیمانے  پر استعمال میں  اضافے کے لئے   حکومت کی مختلف وزارتوں کے ساتھ سرگرمی سے کام کررہا ہے۔  انہوں نے  امرت  پیکس  2023  کے انعقاد کے لئے   ہندوستان کی  فلاٹیلک  کے   کانگریس کا  بھی  شکریہ اداکیا۔

پوسٹ  خدمات کے ڈائریکٹر جنرل  جناب آلوک شرما نے   تقریب کی شاندار کامیابی کے لئے   ڈاک کی پوری ٹیم کو مبارکباد  پیش کی  ۔ انہوں نے   سی پی ایم جی دلی   اور  آرگنائزنگ  کمیٹی کی صدر  محترمہ منجو کمار  اور  ڈی ڈی جی فلیٹلی  جناب سنیل کمار  کی خصوصی کوششوںکا ذکر کیا، جنہوں نے  پوری تقریب  کی قیادت کی  اور  مختلف وزارتو ں  اور دیگر اہم شراکتداروں کے ساتھ تال میل قائم   کیا۔

عزت  مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ   امرت  پیکس  2023  میں  بچو ں کی ایک بڑی تعداد   کی شرکت   کی ستائش کی ۔ انہوں نے  ڈاک ٹکٹ جمع کرنے   اور  خطاطی  میں دلچسپی بڑھانے کے لئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ۔

 

*************

 

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-1719



(Release ID: 1899756) Visitor Counter : 151


Read this release in: Hindi , English , Telugu