نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلوں میں ڈوپنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، این آئی پی ای آر حیدرآباد اور ایف ایس ایس اے آئی کے درمیان سہ فریقی مفاہمت عرضداشت پر دستخط ہوئے


مفاہمتی عرضداشت ہمارے ایتھلیٹوں اور کھیل ایکو سسٹم کو تغذیاتی عناصر کی خوراک کے بارے میں مطلع شدہ فیصلہ لینے کے لئے مضبوط کرے گی:محترمہ سجاتا چترویدی،  کھیل، سیکریٹری

Posted On: 15 FEB 2023 7:03PM by PIB Delhi

کھیلوں میں ڈوپنگ کے خلاف جاری لڑائی میں نوجوانوں کے امور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی)اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹکل ایجویکشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آرحیدرآباد )نے ایک سہ فریقی مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے ہیں، تاکہ ہندوستان میں تغذیاتی تکمیل کی جانچ صلاحیت بنانے کے لئے سمجھ ، تغذیاتی عناصر کی خوراک سے جڑے جوکھم کے بارے میں معلومات فراہم کرنا اور بیداری پیدا کرنا، شفاف کھیل اور ڈوپنگ مخالف ڈومین میں تحقیق کے مواقع کو بڑھانا اور محفوظ و ڈوپ  سے آزاد تغذیہ کے لئے کھلاڑیوں کو متبادل فراہم کیا جاسکے۔

یہ مفاہمتی عرضداشت ’’کھلاڑیوں کے لئے خصوصی غذا کے استعمال کے لئے خوراک‘‘کے شعبے کو مضبوط کرنے کی سمت میں باہمی عہد کی ایک شکل ہے۔ یہ تعاون ہندوستان میں کھیل ایکو سسٹم اور عوام کے فائدے کے لئے این آئی پی ای آر حیدرآباد میں جانچ لیباریٹریوں کے ذریعے پیدا کیا گیا ڈاٹا اور معلومات کی تشہیر کے لئے آلات تیار کرنے میں مدد کرے گا۔

 

01.jpg

                                             

02.jpg

 

یہ مفاہمتی عرضداشت ہندوستان میں سپلی منٹ کی تجارت اور تقسیم میں اعلیٰ روایتوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ یہ ایتھلیٹوں کو تغذیاتی عناصر کے خوراک میں موجود تباہ کن اجزاء کے بارے میں بھی باخبر رکھے گی، جو ان کے طویل مدتی مظاہرے کو متاثر کرسکتے ہیں۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت ، حکومت کی سیکریٹری برائے کھیل محترمہ سجاتا چترویدی  نے  اس تقریب کو خطاب کیا اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند کی ملک میں ایک صاف کھیل کا ماحول بنانے کی سمت میں وزارت کے جاری عہد کا خلاصہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مفاہمتی عرضداشت ہمارے ایتھلیٹو ں اور کھیل ایکو سسٹم کو تغذیاتی عناصر کی خوراک کے بارے میں اطلاعاتی فیصلہ لینے کے لئے طاقتور بنانے کی سمت میں ایک قدم ہے۔

فارماسیوٹکل کے محکمے ، حکومت ہند کی سیکریٹری ایس اپرنا نے کھلاڑیوں کے لئے تغذیاتی اجزاء کی خوراک کی  جانچ میں ملک کی ترقی کے سمت میں اس حصولیابی کو حاصل کرنے کے لئے سب کو مبارکباد دی۔

یہ مفاہمتی عرضداشت فارماسیوٹکل محکمے کے دفتر، شاستری بھون نئی دہلی میں فارماسیوٹکل محکمے ، حکومت ہند کی سیکریٹری محترمہ ایس اپرنا ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت،  حکومت ہند کی سیکریٹری(کھیل)محترمہ سجاتا چترویدی، فارماسیوٹکل ڈیپارمنٹ کے جوائنٹ سیکریٹری  جناب رجنیش ٹِنگل، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت میں جوائنٹ سیکریٹری(کھیل)جناب کنال ، نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے)کی ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او محترمہ ریتو سین اور دوسرے افسران کی موجودگی پر دستخط ہوئے۔

موجودہ پس منظر میں غذائی عناصر کی خوراک کے استعمال سے جڑے جوکھموں کے بارے میں بیداری کی کمی، بازار میں خراب مصنوعات کی موجودگی اور تغذیاتی اجزاء کی خوراک کے بارے میں ضروری معلومات کی غیر موجودگی کے سبب ڈوپنگ کے انجانے معاملوں سے ڈوپنگ مخالف ضابطوں کے خلاف  ورزی ہوتی ہے اور ایتھلیٹوں کے کیرئیر کے لئے خطرات پیدا ہوجاتے ہیں۔ یہ مفاہمتی عرضداشت ڈوپنگ کے انجانے معاملوں سے نمٹنے اور ملک میں ایک محفوظ کھیل کا ماحول بنانے کی سمت میں ایک قدم ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت ، حکومت ہند اور نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی، انڈیا(این اے ڈی اے)ڈوپنگ کے انجانے معاملو ں کے خلاف ایتھیلٹوں کے تحفظ کے لئے عہد بند ہے۔ اس سے پہلے 2022 میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند ،فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ اتھارٹی آف انڈیا(ایف ایس ایس اے آئی)اور نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی(این ایف ایس یو)کے درمیان ایک سہ فریقی مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے گئے تھے، تاکہ ملک میں تغذیے کے تکمیلی عناصر کی جانچ صلاحیت اور تحقیق کی تعمیر کی جاسکے۔ این اے ڈی اے بیداری مہموں ، آئی ای سی مواد ، سوشل میڈیا معلوماتی آؤٹ ریچ اور آڈیو-ویزوئل مواد کے توسط سے تغذیے سے متعلق تکمیلی خوراک سے جڑے جوکھموں کے بارے میں ایتھلیٹوں اور کھیل ایکو سسٹم کو حساس بنانے کی سمت میں بھی کام کررہا ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 1705)



(Release ID: 1899667) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu