قبائیلی امور کی وزارت
ایکلویا ماڈل ریزیشنل اسکولس کے طلبا آج ایک خصوصی انتظام کے تحت راشٹرپتی بھون، امرت ادیان اور راشٹر پتی میوزیم دیکھنے آئے
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے طلبا سے بات چیت کی
Posted On:
15 FEB 2023 6:45PM by PIB Delhi
اہم نکات:
- نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فارٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس) نے راشٹرپتی ھون کے تال میل سے اس وزٹ کا اہتمام کیا۔
- قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سروتا اس موقع پر موجود تھیں۔
- تین ریاستوں۔ راجستھان ، اتراکھنڈ اور ناگالینڈ سے ای ایم آر ایس طلبا نے 15 فروری 2023 کو راشٹرپتی بھون، امرت ادیان اور راشٹر پتی میوزیم دیکھا۔
نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس) نے راشٹرپتی بھون کے اشتراک سے تین ریاستوں۔ راجستھان ، اتراکھنڈ اور ناگالینڈ کے 600 ای ایم آر ایس طلبا کو راشٹرپتی بھون، امرت ادیان اور راشٹرپتی میوزیم دکھانے کا انتظام کیا تھا۔ صدر جمہوریہ نے خواہش ظاہر کی تھی کہ اسکولوں اور کالجوں کے طلبا کو جو قوم کا مستقبل ہیں، انھیں ادیان اتسو 2023 میں بلایا جائے۔
قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سروتا، قبائلی امور کے سکریٹری اسیت گوپال اور قبائلی امور کی وزارت کے دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔
(قبائلی امور کی وزیر مملکت ایکلویا اسکول کا ماڈل صدر جمہوریہ کو پیش کرتے ہوئے)
ادیان اتسو 2023 کے دوران راشٹر پتی بھون کے باغات 31 جنوری 2023 سے 31 مارچ 2023 تک عام لوگوں کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ راشٹرپتی بھون کے باغات کو دوماہ کی طویل مدت کے لئے کھولا گیا ہے تاکہ عام لوگ راشٹرپتی بھون کو بہ آسانی دیکھ سکیں۔
محترمہ دروپدی مرمو نے ای ایم آر ایس طلبا سے بات چیت کی اور طلبا کو ٹوکن کے طور پر ایک چھوٹا تحفہ پیش کیا۔ بات چیت کے دوران طلبا نے راشٹرپتی بھون دیکھنے اور صدر جمہوریہ سے ملاقات اور بات چیت کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا جو کہ ان لوگوں کے لئے ایک یادگار تجربہ تھا۔
یہ طلبا لال قلعہ، نیشنل زولوجکل پارک، نیشنل سائنس سنٹر بھی جائیں گے اور آدی مہوتسو میں شرکت کریں گے جو سولہ فروری 2023 سے 27 فروری 2023 تک میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔
این ای ایس ٹی ایس اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے راشٹرپتی بھون کا شکریہ ادا کرتا ہے اور ای ایم آر ایس طلبا کی صدر کے ساتھ مختصر ملاقات کرانے کے لئے شکرگزار ہے۔ یہ بات این ای ٹی ایس ٹی ایس کے کمشنر جناب اسیت گوپال نے کہی۔
****
U.No: 1709
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1899648)
Visitor Counter : 172