نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا گلمرگ میں اختتام؛وزیر مملکت نستھ پرمانک نے فاتح کھلاڑیوں کو میڈل سے نوازا
جموں و کشمیر خوشحالی کے نئے عہد میں داخل، جموں و کشمیر کے کھلاڑی قوم کا سر فخر سے بلند کررہے ہیں:وزیر مملکت
جموں و کشمیر نے 26گولڈ، 25سلور، 25کانسے کے تمغے جیت کر میڈل کی عداد میں سرفہرست
Posted On:
14 FEB 2023 7:22PM by PIB Delhi
کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا تیسرا ایڈیشن آج گل مرگ میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں کھلاڑیوں، سیاحوں اور مختلف محکموں کے افسران سمیت 2000سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔ 26سونے کا تمغہ، 25سلور اور 25 کانسے کا تمغہ جیت کر جموں و کشمیر نے تمغے کی فہرست میں اعلیٰ مقام حاصل کیا۔اس کے بعد مہاراشٹر نے 13سونے، 8سلورا ور 6کانسے کے تمغے جیتے۔ ہماچل پردیش نے 10 سونے، 14 سلور اور 7کانسے کے تمغوں کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا، جبکہ فوج نے 10 سونے،10سلور اور 9کانسے کے تمغے حاصل کئے۔
نوجوانوں کے امور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب نستھ پرمانک اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی تھے۔نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری پریم کمار جھا؛نوجوانوں کے خدمات اور کھیل اور سیاحت کے سیکریٹری سرمد حفیظ؛ جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے سیکریٹری نزہت گل؛ گل مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او کے علاوہ میجر جنرل آر کے سنگھ اور سرمائی کھیلوں کے صدر رؤف ٹرمبو، لائن محکموں کے افسران کھلاڑی اور سیاح موجود تھے۔
اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے ،وزارت داخلہ اور نوجوانوں کے امور و کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت نے تبصرہ کیا کہ گل مرگ میں منعقد تیسرا کھیلو انڈیا ونٹر گیمز پچھلے انعقادوں کے مقابلے میں ایک اہم پروگرام تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کا انعقاد اور بھی بڑا انعقاد ہوگا، جس کا تقابل دیگر بین الاقوامی انعقادوں سے کیا جائے گا۔
انہوں نے جموں و کشمیر میں کھیل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی ، مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا ،جو نوجوانوں کو مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے اور مہارت حاصل کرنے میں مدد کرتاہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمائی اولمپکس میں کھیلنے والے سرفراز احمد اور عارف خان جیسے کھلاڑیوں نے ہمارے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
انہوں نے کہا’’پچھلے دو برسوں میں سرکار نے جموں و کشمیر کے ہر ضلع میں اِنڈور اسٹیڈیم کے علاوہ ہر پنچایت میں کھیل کے میدان تیار کئے ہیں۔‘‘
جونیئر گرلز اسنو شو اسپورت اور اسپرنٹ لڑکوں کے فاتحین کے درمیان میڈل تقسیم کرتے ہوئے وزیر مملکت نے اس مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے والے جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں کے قابل عمل مظاہرے پر مسرت کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس انعقاد کو بہتر اور کامیاب طریقے سے منعقد کرنے کے لئے جموں وکشمیر کھیل کونسل ، محکمہ سیاحت، گل مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، گل مرگ کیبل کار کارپوریشن، ہوٹل کاروباریوں اور وِنٹر گیمز ایسوسی ایشن سمیت کھیلوں انڈیا سرمائی کھیل سے جڑے مختلف محکموں کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔
سرمد حفیظ نے اس موقع پر تیسرے کھیلو انڈیا سرمائی کھیل کو اعزاز سے نوازنے کے لئے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا اور پانچ دنو ں کے پروگرام کو گل مرگ کی حیرت انگیز سرزمین پر برف کا ایک جشن قرار دیا اور کہا کہ گل مرگ ملک کے سرمائی کھیلوں کی راجدھانی ہے۔
شکریے کی تجویش پیش کرتے ہوئے نزہت گل نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور لیفٹیننٹ گورنر کو اس عظیم الشان انعقاد میں ان کی حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا اور تقریب کے مہمان خصوصی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران کا اس قومی انعقاد کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے اور اس کے اختتام میں ان کے تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔
************
ش ح۔ج ق۔ ن ع
(U: 1651)
(Release ID: 1899219)
Visitor Counter : 158