وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایشین گیمز سے متعلق تیاری اور وائی اے آئی سیلنگ چیمپئن شپ 2023 ممبئی میں اختتام پذیر

Posted On: 14 FEB 2023 4:06PM by PIB Delhi

وائی اے آئی سیلنگ چیمپئن شپ 2023 کی میزبانی 07 سے 13 فروری 2023 کو گرگوم چوپاٹی، ممبئی میں آرمی یاٹنگ نوڈ کے ذریعہ انجام دی گئی۔ یہ تقریب ستمبر 2023 میں چین میں آئند منعقد ہونے والے ایشین گیمز کے لیے تیسری آزمائش ، اور جونیئر اور سینئر درجات  دونوں کے لیے ایک درجہ بندی مقابلہ تھا۔

ہفتہ بھر چلنے والے اس مقابلے میں ملک بھر کے 16 مختلف کلبوں کے 189 شرکاء نے  حصہ لیا۔ اس تقریب میں ملک میں پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی فارمولہ کائٹ کا تعارف اور شرکت بھی ملاحظہ کی گئی۔ اس تقریب میں کشتیوں کی 14 اقسام یعنی، سینئر کلاسوں کے لیے آئی ایل سی اے 7، آئی ایل سی اے 6، 49ای آر، 49 ای آر ایف ایکس، 470 (مخلوط)،  این اے سی آر اے 17 (مخلوط)، آر ایس : ایکس (مرد و خواتین)، آئی کیو فوئل (مردو خواتین)، فارمولا کائٹ (مرد و خواتین) ، اور جونئر درجات کے لیے آئی ایل سی اے 4 (لڑکے اور لڑکیاں) کے ساتھ ساتھ بھارت کے 12 مختلف تربیتی اور جہاز رانی کلبوں کے 140 شرکاء  نے حصہ لیا۔

درمیانہ سے لے کر تیز ہواؤں  کے ساتھ موسم درست رہا اور مقابلے کے دوران مختلف موسمی حالات نے جہاز رانوں کو  اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ ممبئی کے شہریوں کو بھی  اس تقریب سے لطف اندوز ہونے کاموقع حاصل ہوا جسے کوئنس نیکلیس اور چوپاٹی ساحل سمندر سے راست طور پر ملاحظہ کیا جا سکتا تھا۔

اس تقریب کے دوران آرمی یاٹنگ نوڈ  کے جہاز رانوں کا غلبہ رہا۔ انہوں نے مجموعی طور پر پانچ طلائی، پانچ نقرئی اور چار کانسے کے تمغات جیتے اور لیزر، ناکرا 17، آئی کیو فوئل اور آر ایس –ایکس درجات میں ایشین گیمز کے لیے جگہ  بنائی۔ بھائی بہن ، وشنو سرونن اور رمیا سرونن  کی جوڑی نے ایشین گیمز کے لیے کوالیفائی کیا۔

مقابلے کے حتمی نتائج مندرجہ ذیل ہیں:

        1. آئی ایل سی اے 4 لڑکیاں
  1. طلائی – نیہا ٹھاکر (این ایس ایس بھوپال)
  2. نقرئی – پرل کولوالکر (سی ای ایس سی)
  3. کانسہ – دیویانشی مشرا (این ایس ایس بھوپال)

 

        1. آر ایس : ایکس خواتین
  1. ایشوریہ گنیش (ٹی این ایس اے)
  2. نقرئی – وِدیانشی مشرا (این ایس ایس بھوپال)

 

        1. آئی ایل سی اے 6
  1. طلائی – نیترا کمانن (ٹی این ایس اے)
  2. نقریہ – رتیکا دنگی (این ایس ایس بھوپال)
  3. کانسہ – کیپٹن سونل گوئل (اے وائی این)

 

        1. آئی کیو فوئل خواتین
  1. طلائی – کاتیا کوئل ہو (جی وائی اے)

 

        1. 49 ای آر
  1. طلائی – کے سی گنپتی اور ورون ٹھکر (ٹی این ایس اے)
  2. نقرئی –آنند ٹھاکر اور ستیم رنگد (آئی این ڈبلیو ٹی سی ایم بی آئی)
  3. کانسہ – پرنس نوبل اور منو فرانسس (اے وائی این)

 

6.  49 ای آر ایف ایکس

  1. طلائی – ہرشیتا تومر اور شیتل ورما (این ایس ایس بھوپال)

 

7. 470 مکسڈ کلاس

  1. طلائی – اُما چوہان (این ایس ایس بھوپال) اور سی ایچ ایس ریڈی (اے وائی این)
  2. نقرئی – کونگارا پریتی (وائی سی ایچ) اور سدھانشو شیکھر (آئی این ڈبلیو ٹی سی ایم بی آئی)
  3. کانسہ – شردھا ورما اور ر کے شرما (آئی این ڈبلیو ٹی سی ایم بی آئی)

8. فارمولا کائٹ

  1. طلائی – چتریش تتھا (ٹی این ایس اے)
  2. نقرئی – آشیش ایس رائے (اے وائی این)

 

9. آئی ایل سی اے 4 لڑکے

  1. طلائی – ادھویت مینن (آئی این ڈبلیو ٹی سی مندووی)
  2. نقرئی – ایکلویہ باتھم (این ایس ایس بھوپال)
  3. کانسہ – اکشت کمار (این ایس ایس بھوپال)

 

10. آر ایس : ایکس مرد

  1. طلائی – حولدار عباد علی (اے وائی این)
  2. نقرئی – ایس ای پی وید پاٹھک (اے وائی این)
  3. کانسہ - حولدار متھلیش (ای ایم ای ایس اے)

 

11. آئی کیو فوئل مرد

  1. طلائی – این بی سب جیروم کمار (اے وائی این)
  2. نقرئی – ڈین کوئل ہو (جی وائی اے)
  3. کانسہ – سوربھ کمار (اے وائی این)

 

12. ناکرا 17

  1. طلائی – ڈوئی فوڈ اور رمیا سرونن (اے وائی این)
  2. نقرئی – ایکتا یادو (این ایس ای بھوپال) اور کارتک (اے وائی این)
  3. کانسہ – لیفٹیننٹ کمانڈر پروین پربھاکر (آئی این ڈبلیو ٹی سی ایم بی آئی) اور جے لکشمی (ٹی این ایس اے)

 

13. آئی ایل سی اے 7

  1. طلائی – سب وشنو سرونن (ا ے وائی این)
  2. نقرئی – حولدار موہت سینی (اے وائی این)
  3. کانسہ – حولدار گیتیش(اے وائی این)

******

ش ح۔م ن ۔ ا ب ن

U-NO.1641


(Release ID: 1899163)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil