جل شکتی وزارت
نئے آبی ذخائر کی تعمیر
प्रविष्टि तिथि:
13 FEB 2023 4:32PM by PIB Delhi
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویسور ٹوڈو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریر ی جواب میں بتایا کہ ذخیرہ کرنے ،رین واٹر کیچمنٹ ، سیلابوں کو ختم کرنے اور ان کے بندوبست کے لئے نئے آبی ذخائر کی تعمیر سے متعلق پروجیکٹوں سمیت آبی وسائل کے پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی ، ان کے لئے فنڈ کا انتظام ، ان کو عملی جامہ پہنانے اور ان کے رکھ رکھاؤ کے کام ریاستی حکومتیں خود اپنے وسائل اورترجیحات کے مطابق انجام دیتی ہیں۔ حکومت ہند کا رول اس معاملے میں جاری اسکیموں کے تحت چند شناخت کئے گئے پروجیکٹوں کے لئے تحریک دینے ، تکنیکی مدد فراہم کرانے اور جزوی مالیاتی مدد فراہم کرانے تک محدود ہے۔اس کے علاوہ اس وزارت کے تحت کام کرنے والے سینٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی ) کے ذریعہ بین ریاستی بڑے اور درمیانی آبپاشی پروجیکٹوں کے تکنیکی اقتصادی جائزے کا کام بھی انجام دیا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں حکومت ہند کے ذریعہ کئے گئے چند اقدامات درج ذیل ہیں:
1-اس وزارت کے ذریعہ پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا – ایکسی لریٹیڈ اریگیشن بینفٹ پروگرام ( پی ایم کے ایس وائی –اے آئی بی پی )کے تحت کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ اینڈ واٹر مینجمنٹ (سی اے ڈی اینڈ ڈبلیو ایم ) کے نفاذ کے ساتھ ساتھ بڑے اور درمیانی آبپاشی پروجیکٹو ں کے واسطے جزوی مالیاتی مددفراہم کرائی جارہی ہے۔ پی ایم کے ایس وائی –اے آئی بی پی کے تحت شامل کئے جانے والے چند پروجیکٹوںمیں نئے آبی ذخائر تیار کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔
2- پی ایم کے ایس وائی – ہرکھیت کو پانی کی سرفیس مائنر اریگیشن اسکیم کے تحت حکومت ہند کے ذریعہ سرفیس مائنر اریگیشن پروجیکٹوں کے لئے مرکزی امدادفراہم کرائی جارہی ہے ،جن میں سے چندمیں آبی ذخائر تیار کرنا شامل ہے۔
3- پی ایم کے ایس وائی کے واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ کے حصے کا نفاذ زمینی وسائل کے محکمے کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔اسکیم کے تحت پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کا ذخیرہ کرنے سے متعلق سرگرمیوں کے لئے مرکزی امداد فراہم کرائی جارہی ہے ۔
4- اس وزارت کے ذریعہ چلائے جانے والے فوڈ مینجمنٹ پروگرام ( ایف ایم پی ) کے تحت دریاؤں کے بندوبست ، فلڈ کنٹرول ، کٹاؤ کو روکنے ، پانی کی نکاسی کی ترقی ،فلڈ پروفنگ ورکس ، سیلاب کے بندوبست سے متعلق خراب ہوجانے والے کاموں کی بحالی ،سمندری کٹاؤ کے انسداد اور کیچمنٹ ایریا ٹریٹمنٹ سے متعلق کاموں کا انجام دینے کے لئے ریاستوں کو مرکزی امداد فراہم کرائی جارہی ہے۔
5- حکومت ہند اورریاستی حکومتوں کے ذریعہ چلائے جانے والے جل شکتی ابھیان کی سالانہ مہموں کے تحت کئے جانے والے مرکوز اقدامات میں دیگر کاموں کے علاوہ بارش کے پانی کا ذخیرہ کرنے کی سرگرمیاں شامل ہیں۔
6- مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (ایم این آر ای جی ایس )میں زیر زمین پانی میں اضافہ کرنے اور اسے بہتر بنانے کے لئے قدرتی وسائل کے بندوبست ، پانی کے تحفظ اور پانی کا ذخیرہ کرنے کے ڈھانچوں سے متعلق سرکاری کاموں مثلاََ انڈر گراؤنڈ ڈائک ، مٹی کے باندھ ،اسٹاپ ڈیمس ،چیک ڈیمس اور سرکاری عمارتوں میں چھت پر بارش کے پانی کا ذخیرہ کرنے کے ڈھانچوں کے لئے اہتمام کیا گیا ہے۔
سال 2017سے اس وزار ت کی مختلف اسکیموں کے تحت تمل ناڈو کے لئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں :
- پی ایم کے ایس وائی –اے آئی بی پی
مالی سال 22-2021 کے دوران تمل ناڈو کے ‘‘ ترونل ویلی اور تو تو پڑی اضلاع کے تمیرا برانی کارو مینیار اور نامبیار دریاؤں کو جوڑتے ہوئے کناڈین چینل سے سیلاب کے خدشے والے علاقے تک فلڈ کیرئیر نہر کی تعمیر ’’ کے پروجیکٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ اسکیم کے تحت پروجیکٹ کے لئے منظورشدہ مرکزی امداد کی رقم 44.22 کروڑروپے ہے،جس میں سے سال 22-2021 میں 9.04 کروڑروپے جاری کئے گئے ہیں، جن کو استعمال کرلیا گیا ہے۔
- پی ایم کے ایس وائی –پرکھیت کو پانی - آبی ذخائر کی مرمت ، تجدید کاری اور بحالی :
اس وزارت کے ذریعہ چلائی جانے والی مذکورہ اسکیم کے تحت مرمت ، تجدید کاری اور بحالی کے واسطے آبی ذخائر کے پانچ کلسٹر ز کو مالی امداد حاصل ہورہی ہے ۔ان کلسٹرز کے لئے منظور کی گئی کل 186.53 کروکڑروپے کی مرکزی امداد کے تحت سال 2017سے جاری کی گئی مرکزی امدادکی تفصیل درج ذیل ہے:
1-18-2017 – صفر
2-19-2018 ، 7.03 کروڑروپے
3-20-2019 ، 16.75 کروڑروپے
4-21-2020 – 1.25 کروڑروپے
5-22-2021 – 17.43 کروڑروپے
6-23-2022 (اب تک ) – 19.3 کروڑروپے
اس وزارت کے ذریعہ چلائی جانے والی اسکیموں کے تحت مالی امدادکے لئے چنئی شہر سے متعلق کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے ۔
*************
ش ح۔اگ ۔ رم
U-1639
(रिलीज़ आईडी: 1899108)
आगंतुक पटल : 123