جل شکتی وزارت

پانی کی سطح کم ہونے پر قابو پانے اور بارش کے پانی کی ہارویسٹنگ اور تحفظ کو فروغ دینے کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدام

Posted On: 13 FEB 2023 4:33PM by PIB Delhi

چونکہ پانی کا معاملہ ریاستوں سے تعلق رکھتا ہے۔ لہذا آبی وسائل  کو فروغ دینے ، ان کا تحفظ کرنے اور ان کا کفایتی انتظام کرنے کے لئے اقدامات ابتدائی طور پر متعلقہ ریاستی سرکاریں کرتی ہیں۔ ریاستی سرکاروں کی ضمنی کوششوں میں مد د کے مقصد سے مرکزی حکومت نے انہیں مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کی ہے۔ مرکزی حکومت نے ملک میں بارش کے پانی کی ہارویسٹنگ کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ جل شکتی کی وزارت، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، دیہی ترقی کی وزارت، پنچایتی راج کی وزارت ، ہاؤسنگ امور کی وزارت نے جو کلیدی نوعیت کی مرکزی وزارتیں ہیں،انہوں نے ریاستی سرکاروں  اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر بارش کے پانی کی ہارویسٹنگ کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ پانی کی سطح میں کمی واقع ہونے کو روکنے اور بارش کے پانی کی ہارویسٹنگ  کو فروغ دینے اور اس کے تحفظ  کے لئے مرکزی حکومت نے کچھ اقدام کئے ہیں۔

https://jalshakti-dowr.gov.in/sites/default/files/Steps_to_control_water_depletion_Feb2021.pdf

جل شکتی ابھیان (جے ایس اے) کو سال 2019 میں ملک کے 256 پانی کے دباؤ والے اضلاع کے 2836 بلاکس میں سے 1592 بلاکس میں شروع کیا گیا تھا اور اسے 2021 میں ‘‘جل شکتی ابھیان:بارش کا پانی جمع کرو-جب کبھی بارش آتی ہے اور جہاں  کہیں بارش آتی ہے’’کے عنوان کے تحت 2021 میں (جے ایس اے :سی ٹی آر ) کے تحت توسیع دی گئی تھی۔  یہ توسیع ملک بھر کے سبھی  (دیہی اور شہری علاقوں) کے تمام بلاکس میں کی گئی تھی۔

زیر زمین پانی 2020 کو مصنوعی طور پر بھرنے کا ماسٹر پلان، زیر زمین پانی کے مرکزی بورڈ (سی جی ڈبلیو بی) نے تیار کیا تھا۔ یہ منصوبہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صلاح ومشورے سے تیار کیا گیا تھا، جو ایک باریک طرح کا منصوبہ ہے، جس میں ملک کی مختلف علاقائی صورتحال کو مد نظر رکھا گیا ہےاور اس میں تخمینہ لاگت بھی شامل کی گئی ہے۔ ماسٹر پلان میں ملک میں   بارش کے پانی  کی ہارویسٹنگ اور مصنوعی طور پر زیر زمین پانی بھرنےکے لئے تقریباً 1.42 کروڑ ڈھانچے تعمیر کرنے کی سہولت رکھی گئی ہے تاکہ مانسون کا 185ارب مکعب میٹر بی سی ایم پانی جمع کیا جا سکے۔

یہ جانکاری جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویسور ٹوڈو نے راجیہ سبھا میں آج  ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

****

ش ح۔ اس۔ک ا



(Release ID: 1899095) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Tamil