جل شکتی وزارت
صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے والے پانی کے محصول سے متعلق خصوصی پالیسی
प्रविष्टि तिथि:
13 FEB 2023 4:35PM by PIB Delhi
پانی ایک ریاستی موضوع ہونے کے طور پر ، آبی وسائل کے بڑھانے، تحفظ اور موثر انتظام کے اقدامات بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔ ریاستی حکومتوں کی کوششوں کی تکمیل کے لیے مرکزی حکومت مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے انہیں تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتی ہے۔
مرکزی حکومت نے قومی آبی پالیسی 2012 (این ڈبلیو پی -2012) تیار کی ہے۔ این ڈبلیو پی 2012 میں ’’پانی کی قیمتوں کے تعین‘‘ پر سیکشن 7 شامل ہے جس میں ہر ریاست کی طرف سے قائم کردہ آزاد قانونی واٹر ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعے پانی کے موثر استعمال اور انعام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پانی کی قیمتوں کا تعین کرنا شامل ہے۔ مناسب طریقے سے منصوبہ بند ٹیرف سسٹم کے ذریعے ری سائیکل اور پانی کے دوبارہ استعمال کی ترغیب؛ پانی کے مختلف استعمال کے لیے امتیازی قیمتوں کا تعین؛ زیر زمین پانی کے زیادہ اخراج کو کم سے کم کرنے کے لیے بجلی کے استعمال کو منظم کرنا؛ واٹر یوزرز ایسوسی ایشنز کو واٹر چارجز کا ایک حصہ جمع کرنے اور برقرار رکھنے کے قانونی اختیارات۔ این ڈبلیو پی -2012 میں قابل استعمال آبی وسائل کو بڑھانے کے طریقہ کار کے طور پر پانی سے گاد صاف کرنے سے متعلق دفعات بھی شامل ہیں۔
جل شکتی کی وزارت نے 24 ستمبر 2020 کو پورے بھارت میں لاگو ہونے کے ساتھ زیر زمین پانی نکالنے کے کنٹرول اور ریگولیشن کے لیے تازہ ترین رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ رہنما خطوط میں زیر زمینی پانی کی تجدید/ بحالی کے چارجز بیان کیے گئے ہیں۔ ان چارجز کی شرح زمینی پانی نکالنے کی مقدار کے ساتھ ساتھ جائزہ یونٹ کے زمرے کے مطابق بڑھ جاتی ہے۔ جل شکتی کی وزارت رہنما خطوط جاری کیے ہیں کے مطابق صنعتوں کے سلسلے میں زمینی پانی کی تجدی /بحالی چارجز کی قیمتیں (3روپے فی ایم) ذیل میں دی گئی ہیں۔
|
علاقے کا زمرہ
|
نکالے گئے زیر زمین پانی کی مقدار
|
|
|
< 200
m3/day
|
200 to <1000
m3/day
|
1000 to
<5000 m3/day
|
روزانہ 5000 ایم۳ اور اس سے زیادہ
|
|
محفوظ*
|
1.00
|
2.00
|
3.00
|
5.00
|
|
سیمی کریٹیکل *
|
2.00
|
3.00
|
5.00
|
8.00
|
|
کریٹیکل *
|
4.00
|
6.00
|
8.00
|
10.00
|
|
ضرورت سے زیادہ استعمال **
|
6.00
|
10.00
|
16.00
|
20.00
|
*پانی نکالنے کے چارجز؛ ** بحالی کے چارجز – (روپے فی ایم 3)
یہ جانکاری جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا س۔ ت ح۔
U -1588
(रिलीज़ आईडी: 1898980)
आगंतुक पटल : 114
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English