وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

نیلامی برائے فروخت (دوبارہ اجرا) (i) ’7.38 فیصد جی ایس 2027‘ (ii) ’7.26 فیصد جی ایس 2033‘، اور (iii) ’7.36 فیصد جی ایس 2052‘

Posted On: 13 FEB 2023 6:28PM by PIB Delhi

بھارت سرکار نے یکساں قیمتوں کے طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے توسط سے مشتہر رقم 7000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے عوض (i) سرکاری سکیورٹی 2027 کا 7.38 فیصد، (ii) یکساں قیمت کے طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر رقم 12000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے عوض  ’’گورنمنٹ آف انڈیا فلوٹنگ ریٹ بونڈس، 2033‘‘،  کا 7.26 فیصد (iii) ایک سے زیادہ قیمتوں کے طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر رقم 9000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے عوض  سرکاری سکیورٹی 2052 کا 7.36 فیصد، فروخت (دوبارہ اجرا) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی ایک یا ایک سے زیادہ سکیورٹی / سکیورٹیز کے عوض 2000 کروڑ روپے تک کا اضافی سبسکرپشن برقرار رکھے۔ یہ نیلامی جمعہ بتاریخ 17 فروری، 2023 کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعے منعقد کی جائے گی۔

تمسکات کی فروخت کی نوٹیفائڈ رقم کا پانچ فیصد تک کا حصہ سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیرمقابلہ جاتی بولی کی سہولت سے متعلق اسکیم کے مطابق اہل افراد اور اداروں کو مختص کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں بولیوں کو ریزرو بینک آف انڈیا کے کور بینکنگ سولیوشن (ای -کبیر) نظام پر 17 فروری، 2023 کو الیکٹرانک شکل میں داخل کیا جائے گا۔ غیر مقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑھے دس بجے اور صبح 11 بجے کے درمیان داخل کیا جائے اور مقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑھے دس بجے اور صبح ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان داخل کیا جائے۔

نیلامیوں کے نتائج کا اعلان 17 فروری، 2023 (جمعہ ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کی طرف سے ادائیگی 20 فروری، 2023 (پیر) کو کی جائے گی۔

یہ تمسکات بھارتی ریزرو بینک کی طرف سے بمطابق سرکلر نمبر آر بی آئی 2018-19/25مورخہ 24 جولائی، 2018 ، جیساکہ وقتاً فوقتا ً ترمیم کی گئی ہے، کی طرف سے جاری مرکزی سرکار کے تمسکات نے جب جاری کیے گئے لین دین سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق جب جاری کیے گئے تجارت کے لیے اہل ہوں گے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.1607


(Release ID: 1898928) Visitor Counter : 142


Read this release in: English