وزارت خزانہ
ہندوستانی، کرپٹو اثاثوں کے بارے میں پالیسی نقطہ نظر پر بین الاقوامی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے جی 20 ممالک کے ساتھ مصروف عمل ہوں گے
Posted On:
13 FEB 2023 6:34PM by PIB Delhi
حکومت کرپٹو اثاثوں کے بارے میں پالیسی اپروچ پر بین الاقوامی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے جی 20 ممالک کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ جی 20 کی بھارت کی صدارت بین الاقوامی تعاون کے ایجنڈے پر کرپٹو اثاثوں کی ترجیح سمیت مختلف ترجیحات کو رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ تریف کے لحاظ سے کرپٹو اثاثے سرحدوں سے ماورا (بارڈر لیس) ہیں اور ریگولیٹری ثالثی کو روکنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا، ریگولیشن کے لیے یا پابندی کے لیے کوئی بھی قانون سازی صرف خطرات اور فوائد کی تشخیص اور مشترکہ درجہ بندی اور معیارات کے ارتقا کے لیے اہم بین الاقوامی تعاون کے ساتھ ہی کارگر ہو سکتی ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.1606
13.02.2023
(Release ID: 1898922)
Visitor Counter : 112