وزارت دفاع

اے کے -203 اسالٹ رائفل کی مینوفیچرنگ

Posted On: 13 FEB 2023 5:04PM by PIB Delhi

ہندوستان۔ روس رائفلز پرائیویٹ لمٹڈ (آئی آر آر پی ایل) ایک مشترکہ منصوبے کی کمپنی ہے جو اے کے ۔ 203 اسالٹ رائفلز کی اندرون ملک تیاری کے لئے قائم کی گئی تھی۔ آئی آر آر پی ایل نے کوروا، اترپردیش میں اندرون ملک اسالٹ رائفلز کی تیاری کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ یہ رائفلز اس وقت مینوفیکچرنگ اور ٹسٹنگ کے مرحلے میں ہیں۔

اندرون ملک اے کے۔ 203 رائفلز کی تیاری سے ہندوستانی افواج کے لئے اسالٹ رائفلز کے اعتبار سے خود کفالت حاصل ہوسکے گی، جو کہ آتم نربھر بھارت کے جذبے کا عکاس ہے۔

یہ جانکاری وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں جناب اجے بھٹ کو تحریری جواب میں دی۔

****

U.No: 1592

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1898887) Visitor Counter : 103


Read this release in: Marathi , English