الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

بھارت کی جی-20 صدارت میں معیشت سے متعلق  پہلی ڈیجیٹل  ورکنگ گروپ میٹنگ (ڈی ای ڈبلیو جی) کل لکھنؤ میں شروع ہوگی


جی-20  ملکوں کے 9 مدعو ممالک، اور 5 بین الاقوامی تنظیمیں اس تین روزہ پروگرام میں شرکت کریں گی

ڈی ای ڈبلیو جی کےمندوبین تین ترجیحی شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گےجن میں ڈیجیٹل معیشت اور ڈیجیٹل ہنر مندی میں  ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ اورسائبر سیکیورٹی  شامل ہیں

تقریبات کے موقع پر 1000 سے زیادہ لوگوں کی شرکت متوقع ہے

Posted On: 12 FEB 2023 7:18PM by PIB Delhi

 

بھارت کی جی-20 کی صدارت کے ایک حصے کے طور پر، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی  ٹیکنالوجی کی وزارت(ایم ای آئی ٹی وائی)13 فروری سے 15 فروری 2023 تک اتر پردیش  کےلکھنؤ میں معیشت سے متعلق  پہلی ڈیجیٹل ورکنگ گروپ (ڈی ای ڈبلیو جی) میٹنگ کی میزبانی کر رہی ہے۔ ڈی ای ڈبلیوجی  جو اصل میں ڈی ای ٹی ایف کہلاتا ہے۔ 2017 میں جرمن جی-20 صدارت کے ایک حصے کے طور پر تشکیل دیا گیا تھا جس کا مقصد ایک محفوظ، باہم مربوط اور جامع ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو فروغ دینا تھا۔ عالمی ڈیجیٹل معیشت کا تخمینہ 11 ٹریلین امریکی ڈالر ہے اور 2025 تک اس کے 23 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے،ڈی ای ڈبلیو جی ڈیجیٹل اسپیس میں عالمی پالیسی  سے متعلق بات چیت کو شکل دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جی-20 اراکین کے علاوہ، بھارت نے9  مہمان ممالک کو مدعو کیا ہے جس میں بنگلہ دیش، مصر، ماریشس، نیدرلینڈ، نائجیریا، عمان، سنگاپور، اسپین، اور متحدہ عرب امارات اور بین الاقوامی تنظیموں جیسے بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو)  شامل ہیں ۔ان ڈی ای ڈبلیو جی اجلاسوں میں او ای سی ڈی  ورلڈ بینک،  یونیسکو اور یو این ڈی پی  بھی حصہ لے رہے ہیں۔

لکھنؤ میں پہلی ڈی ای ڈبلیو جی میٹنگ کے نتیجے  کے طور پر، ایم ای آئی ٹی وائی نے کئی باہمی میٹنگیں منعقد  کی ہیں اور کئی اقدامات شروع کیے ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • ’’ آن لائن  محفوظ رہیں‘‘ مہم: ہر عمر کے شہریوں میں سائبر خطرات کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے اور آن لائن اپنے آپ کو کیسے بچایا جائے۔
  • جی-20 ڈیجیٹل اختراعی اتحاد (جی-20 – ڈی آئی اے):جی-20 ممالک اور اس سے آگے کے اسٹارٹ اپس کے ذریعہ تیار کردہ اختراعی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں کی مدد کرنےاور انہیں  پہچاننے کے لیے بنگلور میں جی-20-ڈی آئی اے اجلاس میں جدید ترین ڈیجیٹل  حل فراہم کرنے کی نمائش کرنے کے لئے یہ  سربراہ اجلاس چھ اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گاجن میں : زرعی ٹیکنالوجی،طبی ٹیکنالوجی ، تعلیمی ٹیکنالوجی ،فن ٹیک،محفوظ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ اور مدور معیشت شامل ہیں۔
  • ’’ڈیجیٹل ادائیگی‘‘ مہم: 9 فروری 2023 کو شروع کی گئی ہے، ڈیجیٹل ادائیگی مہم کا مقصد ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا ہے۔ اس مہم میں  جی-20 کی ڈی ای ڈبلیو جی میٹنگوں کے ایک حصے کے طور پر لکھنؤ، پونے، حیدرآباد اور بنگلور وشہروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
  • عمیق ڈیجیٹل موبائل وین: 2 فروری 2023 کو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے ذریعہ شروع کی گئی یہ وین لکھنؤ شہر میں پہلے سے شناخت شدہ 45 مقامات سے گزرے گی اور بھارت کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کے بارے میں بات چیت اور عمیق تجربہ فراہم کرے گی، جس میں ڈیجیٹل  یکسرتبدیلی کے اقدامات  مالی شمولیت،  سب کے لئے صحت کی دیکھ بھال ،سب کی شمولیت والی تعلیم اور تدریس جامع تعلیم اور سیکھنے سمیت دیگر کی نمائش کی جائے گی ۔

تین روزہ طویل ڈی ای ڈبلیو جی میٹنگ کل سے شروع ہو گی جس میں دلچسپ ورکشاپس، مباحثے اور تجربات  کوشامل کیا  گیا ہے اور جن میں ڈی ای ڈبلیو جی کے مجموعی ایجنڈے کی تکمیل کرنے والے موضوعات پر ضمنی واقعات بھی شامل ہیں۔ چار ورکشاپس پر توجہ مرکوز کی جائے گی (i) ڈیجیٹل  عوامی بنیادی ڈھانچے - مختلف ممالک میں ڈیجیٹل شناخت کے نفاذ کے تجربات کا اشتراک، (ii) ایم ایس ایم ایزکے لیے سائبر سیکیورٹی سے متعلق  حل کو مشترک کیا جانا  (iii) پائیدار ترقیاتی مقاصد کے اہداف کے حصول کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ  اور ( iv) ڈیجیٹل معیشت میں بنیادی ڈھانچے اور مصنوعات کی ترقی کے لیے جغرافیائی محل وقوع سے متعلق ٹیکنالوجیوں کا استعمال ۔ ان ورکشاپس کے ساتھ ساتھ اتر پردیش  ریاست  کے ڈیجیٹل اقدامات کی بھی اس اجلاس میں نمائش کی جائے گی۔ ڈی ای ڈبلیو جی  کے یہ پروگرام اس ویب سائٹ https://youtube.com/live/Ck6YC0_LmhY پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ، نمائش کے ساتھ ساتھ ورچوئل رئیلٹی تجربہ مرکز بھی قائم کیا گیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ  کس طرح ڈیجیٹل انڈیا نے جدید ٹیکنالوجیوں کا استعمال کرتے ہوئے  بھارت میں  رہنے والے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو یکسرتبدیل کردیا ہے ۔ اس مرکز کا دورہ کرنے والے تجربہ مرکز میں 40 سے زیادہ ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات کے ساتھ منسلک ہوسکتے ہیں۔

بھارت کی صدارت کے دوران ڈی ای ڈبلیو جی کی میٹنگیں ڈیجیٹل طور پر ہنر مند افرادی قوت کے ذریعے جدت کو فروغ دینے اور ایک محفوظ سائبر ماحول میں عوامی خدمات کی فراہمی کے ذریعہ ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن اور عالمی ڈیجیٹل معیشت کی سمت کام کرنے کی کوشش کریں گی۔ باضابطہ ورکنگ گروپ میٹنگ میں ممبران اور  مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے وفود شامل ہوں گے، جو بھارت کے ذریعہ شناخت کیے گئے ڈی ای ڈبلیو جی کے تین ترجیحی شعبوں ’’ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ ‘‘، ’’ڈیجیٹل  معیشت میں سائبر سیکیورٹی‘‘، اور’’ڈیجیٹل ہنرمندی ‘‘ پر غور کریں گے ۔

معیشت سے متعلق ڈیجیٹل ورکنگ  گروپس کی بالترتیب اپریل، جون اور اگست میں حیدرآباد، پونے اور بنگلورو میں تین اوراہم پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔

***********

 

ش ح ۔  ش م ۔ م ش

U. No.1570



(Release ID: 1898673) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Hindi , Marathi