وزارت دفاع
بحریہ اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولتی
آئی این ایس کھوکری کو، گہرے سمندر کے نیچے ایک منفرد خراج عقیدت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2023 12:00PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ نے 11 فروری 2023 کو بہادر آئی این ایس کھوکری اور اس کے عملے کی آخری قربانی کے لئے لازوال خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 1971 کی جنگ میں کھو جانے والے جہاز کی آخری آرام گاہ پر پانی کے اندر گل دائرہ پیش کیا۔
ناقابل تسخیر گورکھوں کےمڑے ہوئے جنگی خنجر کے نام سے منسوب، کھوکری 9 دسمبر 1971 کی رات کو 18 افسروں اور 176 ملاحوں کے ساتھ ڈوب گیا، جن میں کمانڈنگ آفیسر، کیپٹن مہندر ناتھ ملا بھی شامل تھے، جو جہاز کے نیچے جاتے ہی بہادری کے ساتھ پل پر ٹھہرے رہے۔ بہادر کپتان کو بعد میں، بعد از مرگ مہاویر چکر سے نوازا گیا۔ جہاز اور اس کا نڈر عملہ اب دیو سے تقریباً 100 سمندری میل کے فاصلے پر تقریباً 80 میٹر کی گہرائی میں موجود ہے۔
11 فروری 2023 کو، بحریہ نے انہیں ایک پُرجوش ری- یونین کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا،کیونکہ ڈائیونگ سپورٹ شپ، آئی این ایس نیریکشک کے گہرے سمندر میں غوطہ خوروں نے کھو کری پر تین گل دائرے پیش کئے ۔ ایک زندہ بچ جانے والوں اور کھو جانے والوں کے خاندانوں کی جانب سے، دوسرا ہندوستانی بحریہ کے تمام رینک کی جانب سے اور تیسرا آپریشنل کمانڈر، مغربی بحریہ کمان کے کمانڈر انچیف کی جانب سے۔ کھوکری زندہ ہے اور ہمیشہ ایک عظیم قوم اور اس کی مسلح افواج کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا ک۔ ق ر
1568U-
(ریلیز آئی ڈی: 1898649)
وزیٹر کاؤنٹر : 103