کامرس اور صنعت کی وزارتہ
پنجاب میں پی آئی بی کے تعاون سے ملک گیر آگاہی مہم ’’او ڈی اوپی-ڈی ای ایچ سمپرک‘‘ کا آغاز
Posted On:
03 FEB 2023 7:41PM by PIB Delhi
او ڈی اوپی-ڈی ای ایچ (ایک ضلع ایک پروڈکٹ- برآمدی مرکز کے طور پر اضلاع) انویسٹ انڈیا،ڈی پی آئی آئی ٹی، وزارت تجارت اور صنعت، دہلی نے پنجاب کےمحکمہ صنعت کے تعاون سے، اس پہل کے لیے، ایک ملک گیر بیداری مہم کا انعقاد کیا اور مینو فیکچررز،دست کاروں، ریاستی حکومت کےحکام اور میڈیا پرسنزکے ساتھ آج جالندھر میں بات چیت کی۔ یہ پنجاب میں مقامی مصنوعات کو ضلع وار فروغ دینے کی پہلی تقریب ہے۔
اس تقریب کی صدارت، حکومت ہندکی وزارت اطلاعات و نشریات کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (شمالی) جناب راجندر چوہدری اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میجر ڈاکٹر امیت مہاجن نے کی۔ یہ تقریب ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد کی گئی۔
یہ پہل مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ا یس ایم ایز) کی ترقی کو فروغ دینے اور دیسی مصنوعات کی ترقی میں مدد کے لیے، حکومت ہند کی کوششوں کا حصہ ہے۔ او ڈی اوپی-ڈی ای ایچ کے لیے ملک گیر بیداری مہم کا مقصد (ایم ایس ایم ایز) کی معاشی عملداری کو بہتر بنانا اور مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کی کھپت کو فروغ دینا ہے۔
اس نے او ڈی اوپی-ڈی ای ایچ کے تحت صنعت کاروں، کاریگروں، تاجروں اور مختلف شعبوں سے فائدہ اٹھانے والوں کو یکجا کیا۔ او ڈی اوپی-ڈی ای ایچ ٹیم ان شراکتداروں کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہےاور ان کی مصنوعات کے بارے میں اپ ڈیٹس اور حکومت سے دستیاب مدد اور رہنمائی فراہم کرارہی ہے۔
او ڈی اوپی-ڈی ای ایچ ٹیم کے اشدیپ سنگھ نے اس پہل کے بارے میں ایک مختصر تعارف پیش کیا۔ انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے ہندوستان کی منفرد مصنوعات کے لیے ایک مضبوط برانڈ قائم کرنے کے لیے کی جا رہی مختلف مداخلتوں پر روشنی ڈالی۔ او ڈی او پی ٹیم کی دیپنگنا سنگھی اور پریرنا پریاسی نے پنجاب کے مختلف اضلاع کے سیلرز سے بات چیت کی اور اس اقدام کے فوائد کے بارے میں بھی بات کی۔
او ڈی اوپی-ڈی ای ایچ قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ مہم کا بنیادی مقصد، عوام میں، ہر ضلع میں دستیاب منفرد مصنوعات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
او ڈی اوپی-ڈی ای ایچ اقدام کے تحت، پنجاب کی مصنوعات عالمی پلیٹ فارم پر پہنچیں جہاں جالندھر سے کھیلوں کے سامان کی اے آر ویڈیوز ورلڈ اکنامک فورم، ڈیووس میں دکھائی گئیں۔ کھیلوں کا سامان کروشیا، ارجنٹینا اور یوروگوئے میں ہندوستان کے سفارتخانوں کو بھی بھیجا گیا ہے۔
پنجاب کی او ڈی اوپی-ڈی ای ایچ کی مصنوعات مزید بحث میں شامل ہیں:
- ہوشیار پور سے لکڑی کی جڑائی کو ہنر مند مزدوروں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
- جی آئی پویلین، آئی آئی ٹی ایف میں پھولکاری کا فروغ
- دنیا بھر میں پنجاب سے او ڈی اوپی-ڈی ای ایچ مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے، بہتر مارکیٹنگ اور برانڈنگ۔
- چیمپئنز کی فہرست (ٹاپ 15 شعبے) اور میک ان انڈیا 2.0 کی فہرست میں، کھیل کود کے ساز وسامان کو شامل کرنا۔
- این آئی ڈی، آئی آئی پی سے تربیتی ورکشاپس نمایاں طور پر مدد کر سکتی ہیں۔
- زرعی مصنوعات کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے اور پنجاب میں مزید مقامات پر لیبارٹریوں کی ضرورت ہے۔
اے ڈی سی جنرل جالندھر میجر ڈاکٹر امیت مہاناجن نے او ڈی اوپی-ڈی ای ایچ اقدام کی ستائش کی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح او ڈی اوپی پلیٹ فارم پروڈیوسروں، کسانوں، کاریگروں اور صنعت کاروں کو ان کی صلاحیتوں کا ادراک کرنے میں سہولت اور رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔
حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (شمالی)جناب راجندر چودھری نے فروخت کنندگان کو مشورہ دیا کہ وہ مصنوعات کی مانگ پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا کی طاقت کا استعمال کریں۔ انہوں نے فنکاروں کی تربیت کی ضرورت پر بھی زور دیا اور فنکاروں کی کہانی کی وسیع کوریج کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
اس تقریب میں پنجاب کے ریاستی عہدیداروں کی نمائندگی ہوئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس پنجاب کے جناب رویندر گرگ، ڈی آئی سی جالندھرکے جنرل منیجرڈاکٹر دیپ سنگھ گل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی آئی سی جالندھر جناب منجیت لالی اورانویسٹ پنجاب کے جناب اسٹیفن سیلم شامل تھے۔
عہدیداروں نے میڈیا کو مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر ریاستی حکومت کی طرف سے کی گئی مختلف کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس تقریب کی معاونت پنجاب کےجوائنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس جناب مہیش کھنہ، پنجاب کےاسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس جناب انکور گوئل، پی ایس آئی ای سی کے حکام اور جی ایم ڈی آئی سیز پنجاب نےکی۔
*****
U.No.1478
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1898521)
Visitor Counter : 130