کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کیمیکل اور فرٹیلائرزس اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے، پلاسٹ انڈیا 2023 میں سی ای او کنکلیو کی صدارت کی
ہندوستانی، نہ صرف مضبوط تکنیکی مراعات فراہم کرتا ہے بلکہ تجارت کے دوران اس کی قدریں بھی قائم رکھتا ہے۔ یہ ہمیں صنعتوں کی ترقی کے ساتھ، اپنے شہریوں کی فلاح وبہبود کو ہم آہنگ کرنے کی اجازت دیتا ہے: ڈاکٹرمنسکھ مانڈویا
’’حکومت ، جدت، تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے‘‘
’’مقامی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ جامع اور وسیع مشاورات کئے گئے جو طویل مدتی پالیسی معاونت، سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ برآمدات کو فروغ دینے میں مدد کریں گے‘‘
Posted On:
03 FEB 2023 8:02PM by PIB Delhi
ہندوستان نہ صرف مضبوط تکنیکی مہارت اور بڑی مارکیٹ فراہم کرتا ہے، بلکہ وہ قدریں بھی برقرار رکھتا ہے جو اس کے پاس تجارت کرتے ہوئے موجود ہیں۔ ہم اچھی طرح سے تجارت اور قوم کی خدمت میں فرق کرتے ہیں اور اس طرح ہم چند لوگوں کے بجائے سب کے فائدے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ ہمیں صنعتوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنے شہریوں کی فلاح وبہبود کو بھی ہم آہنگ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ کنکلیو ایسا ہی ایک اقدام ہے جہاں میں تمام شراکت داروں کو ہندوستان کی اخلاقیات کو سمجھنے اور ہماری ترقی کی کہانی میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتا ہے‘‘۔ یہ بات کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے پلاسٹ انڈیا 2023 میں سی ای او کنکلیو میں کہی۔ کانفرنس میں ہندوستان اور بیرون ملک پلاسٹک کی صنعت کے 90 سے زیادہ سی ای اوز نے شرکت کی۔ اس میں دنیا کے 45 سے زیادہ ممالک کے نمائش کنندگان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں 200000 سے زیادہ کاروباری شخصیات کی آمد متوقع ہے۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ ’’یہ پرجوش دماغ کے اجلاس ، خیالات اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔ اس سے پلاسٹک کی صنعت میں شامل شراکت داروں کے ماحولیاتی نظام کو تقویت ملے گی‘‘۔ شرکاء کے ہندوستان کے فوائد کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ ’’ملک سازگار افرادی قوت اور تکنیکی مہارت کے ساتھ، ایک مستحکم اور غیر جانبدار قانون ساز ڈھانچے کا حامل ہے‘‘۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جدت، تحقیق وترقی کو فروغ دینے پر توجہ دے رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ملک میں 100 سے زیادہ یونیکورن اسٹارٹ اپ پھل پھول رہے ہیں۔ نئے کاروبار کے لیے سازگار ماحولیاتی نظام اور پیشرفت کرتی ہوئی معیشت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ ہندوستان ایک بڑی مارکیٹ فراہم کرتا ہے کیونکہ بڑھتے ہوئے متوسط طبقے کے ساتھ ساتھ کھپت کی طاقت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے‘‘۔
حکومت کی جانب سے محترک حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ ’’موجودہ حکومت ہمارے وزیر اعظم کی قیادت میں ایک مستحکم، فیصلہ کن نقطہ نطر اور طویل مدتی وژن رکھتی ہے۔ حکومت کے اس طویل مدتی وژن نے ہر شعبے میں پالیسی میں لچک پیدا کرنے اور لائحہ عمل وضع کرنے میں سہولت فراہم کی ہے کیونکہ ہندوستان امرت کال میں داخل ہو رہا ہے۔ اسی طرح ، پلاسٹک کی صنعت کا روڈ میپ بھی مقامی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ، وسیع اور اہم مشاورت کے بعد بنایا گیا ہے اور یہ طویل مدتی پالیسی معاونت ، سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ برآمدات کو بھی فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا‘‘۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’معاشرے کے تمام طبقوں کی خواہشات پورا کرنے والا حالیہ جامع بجٹ، اس طرح کی اہم مشاورت اور حکومت کے اپنے لوگوں کے تئیں باخبر رہنے کا نتیجہ ہے‘‘۔
ڈاکٹر مانڈویا نے اختتام میں ، سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی اور یقین دلایاکہ حکومت کی طرف سے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی جاری رہے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ملاقاتیں اور مشاورت، ہندوستان کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے مواقع پیدا کریں گی اور ہندوستانی پلاسٹک کی صنعت کو آسان بنانے میں مدد کرے گی۔ ڈاکٹر مانڈویا نے نمائش کے اسٹالس کا بھی دورہ کیا جہاں انھوں نے اختراع اور تحقیق وترقی، پروسیسرز، ریسائیکلنگ اور برانڈ مالکان پر مشتمل فرموں کے سی ای اوز سے بات چیت کی۔
سکریٹری،(کیمیکلر اور فرٹیلائزرس کی وزارت) جناب ارون بروکا، پلاسٹ انڈیا کے صدر جناب جیگیش دوشی، این ای سی کے چیئرمین جناب اجے شاہ کے ساتھ ساتھ سپریم ا نڈسٹریز، کبرا ایکسٹروزن تکنیک بروکنر گروپ، لوہیا گروپ،ریفین ہوسر جمب ایچ اینڈ کو، کے جی مشینن فیبرک، ونڈمولر اینڈ ہولسر، جندل پولی فلمس، فینوک انڈیا، بوروگ، جین ارری گیشنز، ہینکل، ریلائنس گروپ، ہلدی رامس کریٹیو پلاسٹکس، اسپیشلیٹی فلمس، الائنس ٹو اینڈ پلاسٹک ویسٹ اور دیگر نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
*****
U.No.1479
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1898287)