مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

جناب اشونی ویشنو کل پرگتی میدان میں قومی ڈاک ٹکٹ نمائش - امرتپیکس 2023 کا افتتاح کریں گے


اس موقع پر انڈیا پوسٹ کے تبدیلی کے سفر پر ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا جائے گا

Posted On: 10 FEB 2023 5:00PM by PIB Delhi

مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو کل یہاں پرگتی میدان میں قومی ڈاک ٹکٹ نمائش – امرتپیکس 2023 کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے مواصلات جناب دیو سنگھ چوہان اور وزارت کے دیگر سینیئر افسران بھی موجود رہیں گے۔ اس موقع پر انڈیا پوسٹ کے تبدیلی کے سفر پر ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

امرتپیکس - 2023، وزارت مواصلات کے تحت محکمہ ڈاک کی طرف سے منعقد کی جانے والی قومی تصویری نمائش، ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے ہندوستان کی زرخیز ثقافت، ورثہ اور تاریخ کی نمائش کرے گی۔ یہ تقریب 11 سے 15 فروری 2023 کو ہال نمبر 5، پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔

امرت مہوتسو آزادی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، امرتپیکس 2023 ہندوستان کی کہانی کو مختلف پہلوؤں سے جامع طور پر دستاویز کرنے اور اس کی نمائش کرنے کے لیے سب سے بڑے اقدامات میں سے ایک ہے۔ یہ ہندوستانی ثقافت، فنون، تحریک آزادی اور وراثت کا ایک دلچسپ اور دلفریب جشن ہوگا۔

انڈیا پوسٹ کے تبدیلی کے سفر پر یہ نمائش ڈاک کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے اور آخری میل تک شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں ڈاک خانوں کے ابھرتے ہوئے کردار کو ظاہر کرے گی۔

افتتاحی تقریب میں ملک کے تمام حصوں سے اسکولوں اور کالجوں کے طلبا اور ڈاک ٹکٹ کے شائقین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

ہندوستان میں پہلی بار، ورچوئل رئیلٹی، آگمینٹڈ رئیلٹی جیسی نئی ٹکنالوجی کا استعمال ثقافتی ورثے، تاریخ، فطرت، جنگلی حیات کو ڈاک ٹکٹوں کے ذریعہ کہانیاں سنا کر ظاہر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس پانچ روزہ نمائش کے دوران، امرتپیکس 2023 کئی ورکشاپس، پینل مباحثوں اور ثقافتی پروگراموں کی میزبانی بھی کرے گا، جس میں نوجوان نسل کو ٹکٹوں کے ذریعے ہندوستان کی قدیم تاریخ، ورثے اور ثقافت سے جوڑنے کا منصوبہ ہے۔

لوگ بڑی تعداد میں اپنی نشستوں کی بکنگ کروا رہے ہیں، اب تک 3000 سے زائد افراد بک مائی شو کے ذریعے مختلف تقریبات میں شرکت کی تصدیق کر چکے ہیں۔ (https://in.bookmyshow.com/national-capital-region-ncr/events/amritpex-2023-national-philately-exhibition/ET00350904)

امرتپیکس 2023 کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم امرتپیکس 2023 ویب سائٹ (https://amritpex2023.in/) دیکھیں۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1490



(Release ID: 1898177) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi