ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں میں طبی سہولیات

Posted On: 10 FEB 2023 5:01PM by PIB Delhi

سپریم کورٹ نے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت اور حد کا جائزہ لیا ہے۔ احکامات کی تعمیل میں، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، نئی دہلی میں ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔

کمیٹی نے تمام ریلوے اسٹیشنوں اور مسافروں کو لے جانے والی ٹرینوں میں میڈیکل باکس کی فراہمی، اسٹیشن کے عملے کے لیے لازمی فرسٹ ایڈ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ آن بورڈ (مسافر کے طور پر) یا قریب ترین اسٹیشن پر ڈاکٹر کے ذریعے طبی سہولت کی فراہمی کی سفارش کی ہے۔

ماہرین کی کمیٹی کی سفارش کے مطابق تمام ریلوے اسٹیشنوں اور مسافروں کو لے جانے والی ٹرینوں پر جان بچانے والی ادویات، آلات، آکسیجن سلنڈر وغیرہ پر مشتمل میڈیکل باکس فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ فرنٹ لائن اسٹاف یعنی ٹرین ٹکٹ ایگزامینر، ٹرین گارڈز/ سپرنٹنڈنٹ، اسٹیشن ماسٹر وغیرہ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ ایسے عملے کے لیے باقاعدہ ریفریشر کورسز کرائے جاتے ہیں۔ تمام ریلوے اسٹیشنوں پر قریبی اسپتالوں اور ڈاکٹروں کے ساتھ ان کے رابطہ نمبروں کی فہرست دستیاب ہے۔ زخمیوں/بیمار مسافروں کو ہسپتالوں/ڈاکٹر کے کلینک تک پہنچانے کے لیے ریلوے، ریاستی سرکاری/نجی اسپتالوں اور ایمبولینس سروس فراہم کرنے والوں کی ایمبولینس خدمات کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1491



(Release ID: 1898176) Visitor Counter : 126


Read this release in: English