وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

نئی دلی میں ہندوستان- منگولیا جوائنٹ ورکنگ گروپ کی گیارہویں میٹنگ

Posted On: 10 FEB 2023 6:51PM by PIB Delhi

ہندوستان- منگولیا جوائنٹ ورکنگ گروپ کی گیارہویں میٹنگ آج 10؍فروری 2023 کو نئی دلی میں ہوئی۔ دونوں فریقوں نے مختلف دو طرفہ دفاعی تعاون  اقدامات  کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعاون کے موجودہ شعبوں کو مزید بڑھانے کے راستے تلاش کرنے پر بات کی  اور اس   جانب جو اقدامات کئے جا سکتے ہیں، ان پر غور کیا۔  میٹنگ کے دوران دونوں  فریقوں نے دونوں ملکوں کے درمیان کووڈ عالمی وبا کی بندشوں کے وجود دفاعی تعاون جاری رہنے پر اطمینان کا اظہارکیا۔

ہندوستانی وزارتِ دفاع میں جوائنٹ  سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور منگولیا کی وزارت دفاع میں اسٹیٹ سکریٹری بریگیڈیئر جنرل گنکھویاگ دیواگ ڈورج کی مشترکہ صدارت میں جوائنٹ ورکنگ گروپ ن ے کووڈ کے بعد پہلی مرتبہ ذاتی طور پر میٹنگ کی ہے۔ دونوں ملکوں نے دونوں کے درمیان بڑھتے تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

یاد رہے کہ ہندوستان نے 1955 میں منگولیا کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے تھے۔ 1971 میں ہندوستانی ریزیڈنٹ مشن الان باتر میں قائم کیا گیا تھا۔ 2015 میں یہ تعلقات کلیدی نوعیت کی ساجھیداری میں بدلے، جب وزیراعظم جناب  نریندر مودی نے منگولیا کا دورہ کیا اور اسے ایکٹ ایسٹ پالیسی کا لازمی حصہ قرار دیا۔

Pic4K9KA.jpg

Pic31PON.jpg

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1898107) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi