وزارت دفاع
یوم جمہوریہ کی پریڈ اور بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب پر ہونے والے اخراجات
Posted On:
10 FEB 2023 3:57PM by PIB Delhi
کئی وزارتیں/محکمے/تنظیمیں/ریاستی حکومتیں وغیرہ یوم جمہوریہ پریڈ اور بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کے انعقاد میں حصہ لیتی ہیں۔ بدلے میں، وزارت دفاع، یوم جمہوریہ پریڈ اور بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کے انعقاد کے سلسلے میں بڑی تعداد میں عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ مختلف انتظامات کو مربوط کرتی ہے۔ یوم جمہوریہ کی تقریب کے لیے مختلف انتظامات کرنے کے اخراجات متعلقہ شرکت کرنے والی/ عمل کرنے والی تنظیمیں/ ایجنسیاں اپنے بجٹ کی مختص رقم سے برداشت کرتی ہیں اور اسے ایک ہی اکاؤنٹ کے تحت مرتب یا نمائش نہیں کیا جاتا ہے۔ تاہم، مالی سال 2022-2023 کے لیے وزارت دفاع کے رسمی ڈویژن کی مختص رقم، سال کے دوران تمام رسمی کاموں کے لیے 1,32,53,000روپے ہے۔
گزشتہ پانچ سالوں میں مالی سال کے دوران تمام قسم کی تقریبات کے انعقاد کے لیے، محکمہ دفاع کے سیریمونیل ڈویژن کے لیے مختص بجٹ حسب ذیل ہے:
مالی برس 19-2018 - 1,53,62,000روپے
مالی برس 20-2019 - 1,39,65,000 روپے
مالی برس 21-2020 - 1,32,53,000 روپے
مالی برس 22-2021 - 1,32,53,000 روپے
مالی برس 23-2022 - 1,32,53,000 روپے
یوم جمہوریہ پریڈ اور بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کے ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کی سال وار تفصیلات درج ذیل ہیں:
سال
|
(روپے میں) رقم
|
2018
|
34,90,000.00
|
2019
|
34,34,264.00
|
2020
|
34,72,990.00
|
2021
|
10,12,860.00
|
2022
|
1,14,500.00
|
2023
|
ٹکٹوں کی فروخت سے جمع ہونے والی کل رقم 2836980 روپے ہے تاہم، سسٹم کی خرابی کی وجہ سے جو ٹکٹ منسوخ ہو گئے، انکی رقم کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
|
یہ معلومات،دفاع کےوزیر مملکت اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں شری حاجی فضل الرحمن کو تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.1492
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1898082)
Visitor Counter : 125