جل شکتی وزارت
واٹر ٹربیونلز
Posted On:
09 FEB 2023 4:35PM by PIB Delhi
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بین ریاستی دریاؤں کے پانی اور دریا کی وادی سے متعلق تنازعات کا فیصلہ کرنے کے لئے پارلیمنٹ نے بین ریاستی دریا کے پانی کے تنازعات (آئی ایس آر ڈبلیو ڈی) کا ایکٹ، 1956 تیار کیا ہے۔ جب بین ریاستی دریاؤں کے بارے میں کسی پانی کے تنازعہ سے متعلق کسی ریاستی حکومت کی جانب سے مذکورہ ایکٹ کے تحت کوئی درخواست موصول ہوتی ہے اور مرکزی حکومت کی رائے میں پانی کے تنازعہ کو بات چیت سے حل نہیں کیا جاسکتا، تو پانی کے تنازعہ کے فیصلے کے لیے مرکزی حکومت واٹر ڈسپیوٹ ٹریبونل کی تشکیل کرتی ہے۔ اب تک 9 آبی تنازعات کے ٹربیونلز بین ریاستی دریا کے پانی کے تنازعات کا فیصلہ کرنے کے لیے تشکیل دیے گئے ہیں جن میں سے 5 ٹربیونلز نے آبی تنازعات کا فیصلہ کیا ہے اور بعد میں یہ ٹربیونلز ختم کر دیے گئے ہیں۔ 5 ختم کئے گئے ٹربیونلز کی تفصیلات اور حیثیت ضمیمہ I میں دی گئی ہے۔ 4 فعال ٹربیونلز کی تفصیلات اور حیثیت ضمیمہ II میں دی گئی ہے۔
ترمیم شدہ آئی ایس آر ڈبلیو ڈی ایکٹ، 1956 کے مطابق پانی کے تنازعات کے فیصلے کے مختلف مراحل کے لیے وقت کی مدت پہلے سے ہی مقرر ہے۔
۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ اگ۔ ن ا۔
U-1434
(Release ID: 1897825)
Visitor Counter : 184