وزارت دفاع

ایرو انڈیا 2023 کے دوران ڈی آر ڈی او مختلف قسم کی مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجیز اور سسٹم کی نمائش کرے گا

Posted On: 09 FEB 2023 5:10PM by PIB Delhi

ملک میں دفاعی آر اینڈ ڈی ماحولیاتی نظام کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو مربوط کرنے کی کوشش کے ساتھ، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے 14ویں ایرو انڈیا کے دوران دیسی دفاعی ٹیکنالوجیز اور سسٹمز کے افزودہ تجربے کا منصوبہ بنایا ہے، جو 13 سے 17 فروری، 2023 کے درمیان بنگلورو میں منعقد ہوگا۔ ڈی آر ڈی او مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی ایک وسیع رینج کی نمائش کرے گا۔ یہ انڈیا پویلین میں اپنے پرچم بردار مصنوعات کی نمائش کے علاوہ متعدد نمائشیں، فلائٹ ڈسپلے اور سیمینار فراہم کرے گا۔ اس میں ایروناٹیکل سسٹمز، میزائلوں، ہتھیاروں، الیکٹرانکس، مائیکرو الیکٹرانک ڈیوائسز اور کمپیوٹیشنل سسٹمز، فوجیوں کی امداد سے متعلق ٹیکنالوجیز، لائف سائنسز، بحری اور میٹریل سائنس سمیت دیگر مصنوعات کی نمائش شامل ہوگی۔ یہ نمائش وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’آتم نر بھر بھارت‘ کے وژن کو آگے بڑھانے میں ڈی آر ڈی او کی طرف سے کی گئی حالیہ پیش رفت کو ظاہر کرے گی۔

ڈی آر ڈی او پویلین 330 سے زیادہ مصنوعات کی نمائش کرے گا جنہیں 12 ژون میں درجہ بند کیا گیا ہے یعنی جنگی ہوائی جہاز اور یو اے وی، میزائل اور اسٹریٹجک سسٹمز، انجن اور پروپلشن سسٹمز، ایئر بورن سرویلنس سسٹمز، سینسرز الیکٹرانک وارفیئر اور کمیونی کیشن سسٹمز، پیرا شوٹ اینڈ ڈراپ سسٹمز، آرٹیفیشل انٹیلی جنس مشین لرننگ اور سائبر سسٹمز، میٹریلز، لینڈ سسٹمز اور جنگی سازوسامان، لائف سپورٹ سروسز، اور انڈسٹری اینڈ اکیڈمیا آؤٹ ریچ۔

کل 12 ژون میں سے ہر ایک کی پرچم بردار مصنوعات ہیں: اے ایم سی اے، ایل سی اے تیجس ایم کے 2، ٹی ای ڈی بی ایف، آرچر تپس یو اے وی، ابھیاس، آٹونومس اسٹیلتھ ونگ فلائنگ ٹیسٹ بیڈ جو کہ جنگی طیارے اور یو اے وی ژون سے ہیں؛ میزائل اور اسٹریٹجک سسٹمز ژون سے آکاش، ایسٹرا، کیو آر ایس اے ایم، ہلینا، ناگ، پرلے؛ انجن اور پروپلشن ژون سے ایف اے سی ای سی یو، گیئر باکس ماڈیول، کاویری ڈرائی انجن پروٹو ٹائپ، اسمال ٹربو فین انجن؛ ایئربورن سرویلانس سسٹمز ژون سے اے ای ڈبلیو اینڈ سی-نیتر، اے ای ڈبلیو اینڈ سی- ایم کے2، ایم ایم ایم اے طیارہ، آئی ایف ایف، اے اے اے یو ماڈل؛ سنسر الیکٹرانک  وارفیئر اینڈ کمیونی کیشن سسٹمز ژون سے ٹی ڈبلیو آئی آر، بی ایف ایس آر-ایس آر، بھرنی، اشلیش،  اے اے ٹی آر یو، اے ایس پی جی پوڈ، ایل ای او پی؛ پیراشوٹ اینڈ ڈراپ سسٹمز ژون سے ملٹری کمبیٹ پیراشوٹ سسٹم، بریک پیراشوٹ، پی-16 ہیوی ڈراپ سسٹم؛ بحری سسٹمز ژون سے  ہیلی کاپٹر ماڈل کے ساتھ ایئربورن سونار، ایئر لانچڈ ڈائریکشنل سونوبی؛ آرٹیفیشل انٹیلی جنس مشین لرننگ اینڈ سائبر سسٹمز ژون سے ڈی ڈی سی اے، آئی این ڈی آئی جی آئی ایس، ایئر وارفیئر سیمولیشن سسٹم، کیو آر این جی؛ میٹریلز ژون سے ایف ایس اے پی ڈی ایس، ٹائٹینیم ایلوئے؛ لینڈ سسٹمز اینڈ میونیشنز ژون سے اے ایس آر ای ایم، سرویلانس آر او وی،  سومترا؛ لائف سپورٹ سروسز ژون سے  انٹیگریٹڈ لائف سپورٹ سسٹم، ہیلی کاپٹر آکسیجن سسٹم اور  انڈسٹری اینڈ اکیڈمیا آؤٹ ریچ ژون سے  وانکیل روٹری انجن، جیٹ فیول اسٹارٹر، ریڈیو آلٹی میٹر۔

میگا شو میں ڈی آر ڈی او کی شرکت کو ایل سی اے تیجس، ایل سی اے تیجس پی وی 6، نیتر اے ای ڈبلیو اینڈ سی اور تپس یو اے وی کے فلائٹ ڈسپلے سے نشان زد کیا جائے گا۔ جامد ڈسپلے میں ایل سی اے تیجس این پی 1/این پی 5 اور نیتراے ای ڈبلیو اینڈ ڈبلیو بھی شامل ہیں۔ اس میں دیسی میڈیم اونچائی لانگ اینڈیورنس کلاس یو اے وی تپس-بی ایچ (ایڈوانسڈ سرویلانس کے لیے ٹیکٹیکل ایریل پلیٹ فارم - بیونڈ ہورائزن) کی پہلی پرواز بھی شامل ہوگی۔ تپس- بی ایچ اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرے گا اور کاروباری دنوں میں جامد اور فضائی ڈسپلے کا احاطہ کرے گا اور فضائی ویڈیو پورے مقام پر لائیو نشر کیا جائے گا۔ تپس تینوں سروسز کی آئی ایس ٹی اے آر ضروریات سے متعلق ڈی آر ڈی او کا حل ہے۔ یو اے وی 28000 فٹ کی اونچائی پر 18 سے زیادہ گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈی آر ڈی او اس تقریب کے دوران دو سیمینار بھی منعقد کر رہا ہے۔ ایرو انڈیا انٹرنیشنل سیمینار کا 14 واں دو سالہ ایڈیشن ’ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس ٹیکنالوجیز - وے فارورڈ‘ کے موضوع پر 12 فروری کو سی اے بی ایس، ڈی آر ڈی او کے ذریعے ایروناٹیکل سوسائٹی آف انڈیا کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ سیمینار ایک فلیگ شپ ایونٹ ہے جس کا اہتمام ایرو انڈیا کی پیش کش کے طور پر کیا گیا ہے۔ ڈی آر ڈی او، ہندوستانی فضائیہ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بین الاقوامی تنظیموں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کئی نامور کلیدی مقررین ایرو اسپیس اور دفاع میں جدید ٹیکنالوجی اور ترقی کے بارے میں بصیرت فراہم کرنے کے لیے شرکت کریں گے۔ ڈی آر ڈی او سیمینار کے دوران ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس (آئی ڈبلیو پی اے) میں ہندوستانی خواتین پیشہ وروں کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔

دوسرا سیمینار 14 فروری کو ڈی آر ڈی او کے ایروناٹکس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ (اے آر اینڈ ڈی بی) کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کا افتتاح رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کریں گے۔ رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ مہمان خصوصی ہوں گے۔ سیمینار کا موضوع ہے ’’مستقبل کی ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز کی مقامی ترقی بشمول دیسی ایرو انجنوں کی ترقی کے لیے آگے کا راستہ‘‘۔ نامور شرکاء میں اکیڈمیا کے ارکان، ہندوستانی نجی صنعت، اسٹارٹ اپس، پی ایس یوز اور ڈی آر ڈی او اس سیمینار میں شرکت کریں گے۔

14 فروری کو ہونے والے سیمینار کے دوران بہت سی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ مک-29 کے کے لیے صحت کے استعمال اور نگرانی کا نظام، جسے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ (ٹی ڈی ایف) کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، وائس چیف آف نیول اسٹاف کے حوالے کیا جائے گا۔ دیگر سرگرمیوں میں تیجس کے اے ایم اے جی بی کے لیے سی وی آر ڈی ای کے تیار کردہ ایئر کرافٹ بیرنگ کے لیے سی ای ایم آئی ایل اے سی سرٹیفکیٹ حوالے کرنا؛ سسٹم فار ایڈوانس مینوفیکچرنگ اسسمنٹ اینڈ ریٹنگ کے لیے ایک ویب پورٹل (www.samar.gov.in)  کا آغاز؛ ڈی آر ڈی او ایکسپورٹ کمپنڈیم، ڈی آر ڈی او مونوگراف ’ٹھوس راکٹ اور میزائل سسٹمز کی غیر تباہ کن تشخیص، ایروناٹکس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے میگزین ’پشپک 2022‘ اور ڈی آر ڈی او ایکسپورٹ کمپنڈیم کا اجراء شامل ہیں۔ ڈی آر ڈی او سیمینار کے دوران 15 صنعتوں کو 11 ڈی آر ڈی او کی تیار کردہ ٹیکنالوجیز کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے 16 لائسنسنگ معاہدے (ایل اے ٹی او ٹی) حوالے کرے گا۔

ایرو انڈیا 2023 میں ڈی آر ڈی او کی شرکت ہندوستانی ایرو اسپیس کمیونٹی کے لیے خود انحصاری اور قومی فخر کے جذبے کے ساتھ ملٹری سسٹمز اور ٹیکنالوجیز کی مقامی ترقی کے مقصد کو فروغ دینے کا ایک بہترین موقع ہے۔ یہ باہمی تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا اور مقامی دفاعی مصنوعات کی برآمد کو بڑھانے کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ سسٹمز اور نمائشوں کی وضاحت اور مظاہرہ کرنے کے لیے سائنسدانوں کے ساتھ مختلف بات چیت کی توقع کی جاتی ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1440



(Release ID: 1897817) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Hindi