امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

 سونے کی پرکھ اور مہر زدہ کرنے کے  مراکز نے 1.5 سالوں میں 17 کروڑ سے زیادہ سونے کے زیورات کو مہر زدہ  کیا

Posted On: 08 FEB 2023 5:28PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام  تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ آج تک ملک میں سونے کو مہر زدہ  کرنے والی  لیبارٹریوں کی تعداد 1374 ہے۔

ہال مارکنگ(سونے کو مہر زدہ کرنا)  کو 23 جون 2021 سے ملک کے صرف 256 اضلاع میں لازمی قرار دیا گیا تھا جن میں کم از کم ایک تسلیم شدہ سونے کی پرکھ اور مہر زدہ کرنے کا مرکز  (اے ایچ سی) تھا۔ مزید برآں، 01 جون 2022 سے، لازمی ہال مارکنگ کے دائرہ کار کو مزید 32 اضلاع تک بڑھا دیا گیا، جس سے ہال مارکنگ کے لازمی نظام کو 288 اضلاع میں لاگو کیا گیا جن میں کم از کم ایک تسلیم شدہ اے ایچ سی ہے۔ اس طرح، بنیادی ڈھانچہ  ان اضلاع کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے جہاں ہال مارکنگ لازمی ہو گئی ہے۔

اس وقت 335 اضلاع میں پھیلے ہوئے 1374 بی آئی ایس سے تسلیم شدہ اے ایچ سیز(سونے کی پرکھ  اور مہر لگانے کے مراکز)  کام کر رہے ہیں۔ بی آئی ایس رجسٹرڈ جیولر اپنے زیورات ان میں سے کسی ایک سنٹر کو بھیج سکتے ہیں۔ ان اے ایچ سیزنے لازمی ہال مارکنگ کے نفاذ کے بعد سے پچھلے 1.5 سالوں کے دوران 17 کروڑ سے زیادہ  سونے کے زیورات کو مہر زدہ کیا  ہے۔

اے اینڈ ایچ مراکز کا قیام ایک مارکیٹ سے چلنے والی سرگرمی ہے جہاں کسی خاص مقام پر اے ایچ سی کھولنے کا فیصلہ اس مقام پر مانگ کی بنیاد پر نجی کاروباری کے ذریعے لیا جاتا ہے۔ لازمی ہال مارکنگ آرڈر کے نفاذ کے بعد، 1.5 سال کے عرصے میں بی آئی ایس تسلیم شدہ سونے کی پرکھ  اور مہر زدہ کرنے  کے مراکز کی تعداد 942 سے بڑھ کر 1374 ہو گئی ہے۔ مزید برآں، حکومت ہندوستان میں ایسے مقامات پر جہاں کوئی سونے کی پرکھ  اور مہر زدہ کرنے کا مرکز (امداد یافتہ یا  دیگر) موجود نہیں ہے، ممکنہ کاروباری افراد کو ’سونے کی پرکھ اور مہر زدہ کرنے کے مراکز  کے قیام‘کے لیے مرکزی مدد بھی فراہم کرتی ہے۔ بی آئی ایس نے بی آئی ایس کے تسلیم شدہ اے ایچ سی کے ذریعہ آف سائٹ سینٹرز (او ایس سی) کے قیام کی اسکیم بھی شروع کی ہے جس کا مقصد زیورات فروخت کنندگان  کو ہال مارکنگ کی سہولت تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔

*****

ش ح ۔ا ک۔   ر ب

U: 1423



(Release ID: 1897637) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Kannada