دیہی ترقیات کی وزارت

مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی قانون (ایم جی نریگا ) اور پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کے کاموں کی تحقیقات

Posted On: 08 FEB 2023 6:13PM by PIB Delhi

مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی قانون ، (مہاتما گاندھی نریگا) اور پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین (پی ایم اے وائی - جی) کے نفاذ کی پیشرفت پر نظر رکھنے کے لیے دیہی وزارت کے ساتھ قومی سطح کے مانیٹر (این ایل ایمز) کے طور پر نامزد آزاد ایجنسیاں ترقی کو خصوصی مانیٹرنگ وزٹ کرنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

این ایل ایم ایجنسیوں کو پروگرام کے تحت ہونے والی پیش رفت کا مشاہدہ اور نگرانی کرنے اور وہاں پر عمل درآمد کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے منتخب اضلاع کا دورہ کرنے کی ضرورت ہے۔

خصوصی نگرانی  سے متعلق یہ دورہ تین مرحلوں میں پورا کیا گیا ہے۔ پہلا مرحلہ جنوری 2022 میں منعقد کیا گیا تھا اور اس میں 11 ریاستوں کے 90  اضلاع شامل تھے۔  دوسرے مرحلے کا  دورہ مئی 2022 میں کیا گیا تھا اور  یہ دورہ 26 ریاستوں کے 115 اضلاع  میں کیا گیا تھا۔ تیسرے  مرحلے کا دورہ اگست سے ستمبر 2022 کے  دوران کیا گیا تھا۔ اس میں 25 ریاستوں کے 114 اضلاع شامل تھے۔

تین مرحلوں میں این ایل ایم کے ذریعے خصوصی نگرانی کے دورے کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام درج ذیل ہیں:

تین مرحلوں میں این ایل ایم کے ذریعے خصوصی نگرانی کے دوروں میں شامل ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے

1

آندھر پردیش

2

اروناچل پردیش

3

آسام

4

بہار

5

چھتیس گڑھ

6

گجرات

7

ہریانہ

8

ہماچل پردیش

9

جموں و کشمیر

10

جھارکھنڈ

11

کرناٹک

12

کیرالہ

13

مدھیہ پردیش

14

مہاراشٹر

15

منی پور

16

میگھالیہ

17

میزورم

18

ناگالینڈ

19

ادیشہ

20

پنجاب

21

راجستھان

22

تمل ناڈو

23

تلنگانہ*

24

تریپورہ

25

تریپورہ

26

اتراکھنڈ

27

مغربی بنگال

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نوٹ: *ریاست تلنگانہ کو  پی ایم اے وائی – جی کے تحت خصوصی نگرانی کے لیے شامل نہیں کیا گیا تھا۔

جنوری سے فروری، 2023 کے دوران، پینل میں شامل قومی سطح کے مانیٹروں (این ایل ایمز) کو 25 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے جو اس طرح ہیں ، آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میزورم، اوڈیشہ، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ ، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال ۔ ان مانیٹروں کو دیہی ترقی کی وزارت کی بڑی اسکیموں  کے پہلے مرحلے پر لگاتار قریبی نظر رکھنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے ( جس میں مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکی، پی ایم اے وائی – جی)بھی شامل ہے۔

مہاتما گاندھی این آر ای جی  کے تحت ریاست مغربی بنگال کو جاری کی جانے والی رقوم کو مہاتما گاندھی نریگا  قانون کی 27ویں شق کے تحت روک دیا گیا ہے۔

یہ جانکاری دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا س۔ ت ح۔

U -1394



(Release ID: 1897558) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Marathi