اسٹیل کی وزارت
سبز فولاد کی فروغ
Posted On:
08 FEB 2023 3:34PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی س ی) کی طرف سے سال 2010 کے لیے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج(یو این ایف سی سی سی) کو ہندوستان کی پہلی، دوسری اور تیسری دو سالہ اپ ڈیٹ رپورٹس (بی یو آر ایس) میں، لوہے اور اسٹیل کے شعبے سے اخراج کی شرح 2014 اور 2016 میں، بالترتیب 95.998 ملین ٹن سی او 2، 154.678 ملین ٹن سی او 2اور 135.420 ملین ٹن سی او 2رہی۔
فولاد کی وزارت 2070 تک نیٹ-زیرو ہدف کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے تئیں، مختصر مدت میں (مالی سال 2030) میں، توانائی اور وسائل کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ، قابل تجدید توانائی کے فروغ کے ذریعے اسٹیل کی صنعت میں کاربن کے اخراج میں کمی پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ درمیانی مدت (2047-2030) کے لیے، گرین ہائیڈروجن اور کاربن کیپچر کا استعمال، استفادہ اور ذخیرہ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ طویل مدت (2047-2030) کے لیے، خلل ڈالنے والی متبادل تکنیکی اختراعات خالص صفر تک منتقلی کو حاصل کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ اس مقصد کے لیے وزارت فولاد مختلف شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
فولاد کی صنعت میں ڈیکاربونائزیشن کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں شامل ہیں:-
- اسٹیل اسکریپ ری سائیکلنگ پالیسی، 2019، فولاد بنانے میں کوئلے کے استعمال کو کم کرنے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ اسکریپ کی دستیابی کو بڑھاتی ہے۔
- نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) نے گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور استعمال کے لیے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کا اعلان کیا ہے۔ فولاد کے شعبے کو بھی مشن میں شراکت داربنایا گیا ہے۔
- iii. موٹر وہیکلز (وہیکلز اسکریپنگ کی سہولت کی رجسٹریشن اور افعال) ضابطے ستمبر 2021، فولاد کے شعبے میں اسکریپ کی دستیابی میں اضافہ کرے گا۔
- iv. جنوری 2010 میں، ایم این آر ای کے ذریعہ شروع کیا گیا قومی شمسی مشن،شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دیتا ہے اور فولاد کی صنعت کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
- پرفارم کریں، حاصل کریں اور تجارت کریں (پی اے ٹی) اسکیم، بہتر توانائی کی کارکردگی کے قومی مشن کے تحت، توانائی کی کھپت کو کم کرنے کے لیے فولاد کی صنعت کو ترغیب دیتی ہے۔
- vi. فولاد کے شعبے نے جدیدیت اوراے ایم پی میں، عالمی سطح پر بہترین توسیعی دستیاب ٹیکنالوجیوں (بی اے ٹی) کو اپنایا ہے۔
- جاپان کی نیو انرجی اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (این ای ڈی او)، توانائی کی کارکردگی میں بہتری کے ماڈل پراجیکٹس کو فولاد کے پلانٹوں میں لاگو کیا گیا ہے۔
وزارت، مینوفیکچررز کے درمیان سبز اسٹیل کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
یہ معلومات فولاد اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلاستے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
*****
U.No.1374
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1897554)
Visitor Counter : 149