سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

غیر محفوظ گٹر اور سیپٹک ٹینک کی صفائی کے طریقوں کو ختم کرنے کے لئے سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کی طرف سے نمستے اسکیم


ایس آر ایم ایس کے تحت صفائی سے متعلق پروجیکٹوں کے لئے سال 2023-2022کے لئے سرمایہ جاتی امداد کے طور پر 2.3 کروڑ سے زیادہ دیئے گئے ہیں

Posted On: 08 FEB 2023 6:05PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے  ‘‘مکینائزڈ سینی ٹیشن ایکو سسٹم کے لئے قومی ایکشن’’ (نمستے) نامی ایک اسکیم تیار کی ہے۔اس اسکیم کو ملک کے تمام مقامی بلدیاتی اداروں  تک پھیلانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔تمام مقامی بلدیاتی اداروں میں لاگو کی جانے والی اسکیم کی اہم خصوصیات یہ ہیں:-

1۔ شناخت: نمستے گٹر/سیپٹک ٹینک ورکروں  کی شناخت کا تصور پیش کرتا ہے۔

2۔ پیشہ ورانہ تربیت اور سیپٹک ٹینک ورکروں میں پی پی ای کٹس کی تقسیم۔

3۔ صفائی رسپانس یونٹوں  کو حفاظتی آلات کی مدد۔

4۔ آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہیوجنا  کے تحت شناخت شدہ سیپٹک ٹینک ورکروں اور ان کے خاندانوں کے لیے ہیلتھ انشورنس اسکیم کے فوائد کوبڑھانا۔

5۔ روزی روٹی کی مدد: یہ ایکشن پلان صفائی سے متعلق سازوسامان کی خریداری کے لیے صفائی کے کارکنوں کو فنڈنگ سپورٹ اور سبسڈی (سرمایہ + سود) فراہم کرکے میکانائزیشن اور انٹرپرائز کی ترقی کو فروغ دے گا۔

6۔ آئی ای سی مہم: مقامی بلدیاتی اداروں اور این ایس کے ایف ڈی سی کے ذریعہ نمستے کی کام کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر مہم چلائی جائے گی۔

پندرہ لاکھ روپے تک کی صفائی کی مشینری پر سبسڈی کی ریاستی فہرست ضمیمہ اول میں دی گئی ہے۔

پچھلے پانچ برسوں میں گٹروں اور سیپٹک ٹینکوں کی مؤثر صفائی کی دوران مرنے والے لوگوں کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ دوئم میں ہیں۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے "مکینائزڈ سینیٹیشن ایکو سسٹم کے لئے قومی ایکشن" (نمستے) بھی تیار کیا ہے۔ یہ قدم خاص طور پر گٹروں اور سیپٹک ٹینک ورکروں کی اموات کو روکنے کے لیے اور صفائی کے کاموں کی میکانائزیشن کو فروغ دینے کیلے اٹھایا گیا ہے۔ اس اقدام میں خطرناک صفائی کو کم کرنے اور صفائی کے کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے وژن کوشامل رکھا گیا ہے۔

***

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ضمیمہ اول

 

ہاتھوں صفائی کرنے والوں  کی باز آبادکاری کے لیے سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کے تحت صفائی سے متعلق منصوبوں کے لیے جاری کردہ سال بہ سال سرمایہ جاتی امداد کا بیانیہ

 

 

 

 

 

 

 

 

نمبر شمار

ریاست

سال - 2020-21*

سال - 2021-22

سال - 2022-23

سرمایہ جاتی امداد کی رقم (لاکھ میں)

صفائی ورکروں کی تعداد

سرمایہ جاتی امداد کی رقم (لاکھ میں)

صفائی ورکروں کی تعداد

سرمایہ جاتی امداد کی رقم (لاکھ میں)

صفائی ورکروں کی تعداد

1

آندھرا پردیش

0

0

1219.08

336

100.72

30

2

انڈمان و نکوبار

0

0

38.19

11

0

0

3

ہریانہ

0

0

9.88

2

0

0

4

جھارکھنڈ

0

0

19.39

5

7.7

2

5

مدھیہ پردیش

9.75

3

155.36

42

95.78

21

6

مہاراشٹر

0

0

7.9

2

0

0

7

اُڈیشہ

0

0

62.43

19

0

0

8

اُتّر پردیش

0

0

64.32

18

29.21

8

9

تلنگانہ

0

0

101.85

26

0

0

 

میزان

9.75

3

1678.40

461

233.41

61

               

*

اسے کو سال 2021-2020 سے ایس آر ایم ایس کے تحت شامل کیا گیا تھا۔

 

 

ضمیمہ دوئم

 

پچھلے پانچ برسوں (2018 سے 2022) کے دوران گٹروں اور سیپٹک ٹینکوں میں لوگوں کی اموات کی تفصیلات

S No

ریاست اور مرکزی خطے

اموات کی تعداد

 

آندھرا پردیش

12

 

چھتیس گڑھ

1

 

دہلی

33

 

دادر نگر اور حویلی

3

 

گجرات

23

 

ہریانہ

40

 

جھارکھنڈ

3

 

کرناٹک

23

 

مہاراشٹر

38

 

مدھیہ پردیش

4

 

اُڈیشہ

2

 

پنجاب

7

 

راجستھان

7

 

تمل ناڈو

52

 

تلنگانہ

7

 

اُتّر اکھنڈ

1

 

اُتّر پردیش

46

 

مغربی بنگال

6

 

میزان

308

 

 

یہ اطلاع سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1897547) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Marathi