زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
جی-20 کے تحت ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ(اے آئی ایف) ، ایم.پی. فارمگیٹ ایپ اور کاروباری خواتین کا زراعت کے شعبے میں شراکت سے منسلک ورکشاپ کا انعقاد
Posted On:
08 FEB 2023 8:29PM by PIB Delhi
جی-20 میں ہندوستان کی صدارت کے موقع پر، 'ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل' تھیم کے ذریعے، عالمی اتحاد کے احساس کی حوصلہ افزائی کرنے اور زراعت کے میدان میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے مقصد سے، جبل پور، مدھیہ پردیش میں آج ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف)، مدھیہ پردیش فارم گیٹ ایپ اور زراعت کے شعبے میں خواتین کاروباریوں کی شرکت پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) اور ایم پی فارم گیٹ میں زیادہ سے زیادہ خواتین کی شرکت حاصل کرنا تھا۔
منڈی بورڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ جی وی رشمی نے اپنے خطاب میں مدھیہ پردیش میں ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) سے متعلق معلومات مشترک کیں اور ساتھ ہی منڈی بورڈ کے ذریعہ شروع کی گئی ایم پی فارم گیٹ ایپ کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔
جواہر لال نہرو زرعی یونیورسٹی، جبل پور کے وائس چانسلر پروفیسر پی کے مشرا نے اپنی تقریر میں کہا کہ اے آئی ایف اسکیم مدھیہ پردیش میں بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے۔ آج تک، خواتین کاروباریوں کے ذریعہ 2,753 پروجیکٹس قائم کیے گئے ہیں، جو اے آئی ایف اسکیم سے وسیع پیمانے پر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ دیگر ریاستوں کے مقابلے مدھیہ پردیش اس اسکیم کی رسائی میں پہلے مقام پر ہے۔ انہوں نے اسکیم کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔
ورکشاپ میں شرکت کرتے ہوئے، اشوک ورنوال، ایڈیشنل چیف سکریٹری، مدھیہ پردیش حکومت، محکمہ زراعت نے، ایم پی فارم گیٹ ایپ کے اہم رول پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ایپ پر اپنی پیداوار فروخت کرنے کے لیے مناسب قیمت مل رہی ہے اور خواتین خریدنے کے قابل ہیں اور بازار میں جائے بغیر گھر بیٹھےآرام سے بولی لگا کر پیداوار فروخت کرسکتے ہیں۔
مدھیہ پردیش کے وزیر زراعت جناب کمل پٹیل نے اپنے آن لائن پیغام میں ورکشاپ میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کو اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اے آئی ایف اسکیم اور ایم پی فارم گیٹ ایپ کا وسیع پیمانے پر استعمال کرنا چاہیے۔
ورکشاپ میں 300 کے قریب شرکاء نے شرکت کی۔ اے آئی ایف اسکیم کے بارے میں معلومات محکمہ زراعت، نابارڈ، باغبانی، اے پی ای ڈی اے، بینکوں اور دیگر اداروں کے ماہرین نے مشترک کیں۔
ورکشاپ کے ایک حصے کے طور پر سوال جواب کے سیشن کے دوران شرکاء کے سوالات کے مختصر جوابات دے کر شکوک و شبہات کا ازالہ کیا گیا اور خواتین کسانوں، زرعی صنعت کاروں، تاجروں وغیرہ کو ایم پی فارم گیٹ ایپ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔
اے آئی ایف کی ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ پوجا سنگھ نے اے آئی ایف اسکیم کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ ایم پی فارم گیٹ ایپ کے سلسلے میں، جناب مشرف سلطان، ٹیکنیکل ڈائریکٹر، این آئی سی بھوپال، جناب یوگیش ناگلے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، منڈی بورڈ اور جناب سندیپ چوبے، چیف پروگرامر، نے ایم پی فارم گیٹ ایپ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔
ورکشاپ کے اختتام پر، جناب آنند موہن شرما، جوائنٹ ڈائریکٹر، مدھیہ پردیش اسٹیٹ ایگریکلچرل مارکیٹنگ بورڈ، جبل پور کے زونل آفس نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔ ورکشاپ میں جبل پور علاقہ کی خواتین تاجروں اور کسانوں نے شرکت کی۔
*********
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-1406
(Release ID: 1897546)
Visitor Counter : 155