الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

آروگیہ سیتو ڈیٹا کے لیے پروٹوکول

Posted On: 08 FEB 2023 1:48PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ، 2005 کے تحت تشکیل دی گئی قومی ایگزیکٹو کمیٹی نے، ایکٹ کی دفعہ10 کی ذیلی دفعہ (2) کی شق (ایچ) اور (آئی) کے ذریعے اسے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، 29 مارچ 2020 کو ایک حکم جاری کیا۔  جس میں دیگر باتوں کے علاوہ پالیسی کا خاکہ تیار کرنے، منصوبے  تیار کرنے،  اسٹریٹجک آپریشنز  اور  ان منصوبوں/پالیسیوں/ اسٹریٹیجیز/  فیصلوں کو کووڈ 19 عالمی وبا کے معاملے میں  موثر اور معینہ مدت میں  نفاذ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے  کے واسطے مسائل کے مقامات کی  شناخت کرنے اوران کا موثر حل فراہم کرانے  کے لئے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا مینجمنٹ سے متعلق ایک بااختیار گروپ کی تشکیل  کی بات کی گئی ۔ بااختیار گروپ کے فیصلے کے مطابق، اس کے چیئرپرسن نے مورخہ 11 مئی2020 کو ایک آرڈر جاری کیا، جس میں آروگیہ سیتو ڈیٹا تک رسائی اور نالج شیئرنگ پروٹوکول، 2020 کو نوٹیفائی کیا گیا، تاکہ آروگیہ سیتو موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے ڈیٹا کے محفوظ کلیکشن، افراد  کے ذاتی  ڈیٹا کےتحفظ اور کووڈ-19  عامی وباکو ختم کرنے اور اس کے حل  کے لیے  ذاتی اور غیرذاتی ڈیٹا کے موثر استعمال اور شیئرنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔

مذکورہ پروٹوکول کی ضابطوں کے مطابق، آروگیہ سیتو موبائل ایپلیکیشن کے کانٹیکٹ ٹریسنگ فیچر کو بند کر دیا گیا ہے اور اس کے ذریعے جمع کیے گئے کانٹیکٹ ٹریسنگ ڈیٹا کو حذف کر دیا گیا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، ریاستی صحت کے محکموں، قومی اور ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے منظور شدہ افسروں اور ڈسٹرکٹ سول سرجن  کو آروگیہ سیتو کے ذریعے جمع کیے گئے ڈیٹا تک محفوظ رسائی دی گئی تھی۔

آروگیہ سیتو موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے جمع کیے گئے کانٹیکٹ ٹریسنگ ڈیٹا کو حذف کر دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ اگ۔ ن ا۔

U-1380



(Release ID: 1897496) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Telugu , Kannada