سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پوسٹ میٹرک اسکالرشپ-ایس سی اسکیم کے تحت 2021-2022 کے دوران  5,24,852 مستفیدین کا احاطہ کیا گیا اور 1222.67 کروڑ روپےخرچ کئے  گئے


محکمہ ریاست مہاراشٹرا سمیت پورے ملک میں درج فہرست ذات  کے طلبا کے لئے مرکزی اعانت والی اسکالرشپ اسکیموں کو نافذ کر رہا ہے۔

سوال کے حصہ (ب) اور (ج) کا جواب ضمیمہ میں شامل ہے۔

Posted On: 08 FEB 2023 6:00PM by PIB Delhi

ضمیمہ

ہندوستان میں تعلیم کے لیے درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والےطلبا کو پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے تحت (پی ایم ایس-ایس سی) اسکیم اور پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم برائے ایس سی طلبا اور دیگر (جز-اول)، اسکالرشپ  اُن ایس سی  طلباء کو فراہم کیے جاتے ہیں جن کے والدین کی سالانہ آمدنی 2.5 لاکھ روپے سالانہ سے کم ہے۔ پی ایم ایس-ایس سی اسکیم کے تحت لازمی طور پر ناقابل واپسی فیس فراہم کی جاتی ہے جس میں کورس کی ٹیوشن فیس اور میٹرک کے بعد کے مرحلے میںیعنی کلاس 11 کے بعد سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کیلئے تعلیمی الاؤنس بھی شامل ہے۔ پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت  برائے ایس سی طلبا اور دیگر 9ویں اور 10ویں کلاس میں پڑھنے والے اہل طلبا کو تعلیمی الاؤنس فراہم کی جاتی ہے۔

پی ایم ایس-ایس سی کے تحت، سال 2020-2019 کے لیے ریاست کو کوئی مرکزی امداد  جاری نہیں کی گئی تھی کیونکہ سال کے لیے ان کا مطالبہ ان کی اُس ذمہ داری کے اندر تھاجس کے وہ پابند ہیں۔ سال 2021-2020 میں ریاست کو 558 کروڑ روپے جاری کیے گئے جس کے لیے ریاستی حکومت کیطرف سے مکمل رقم کے استعمال کا سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا ہے۔ سال 2022-2021 کے لیے نظرثانی شدہ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق 422.42 کروڑ روپے کا مرکزی حصہ ڈی بی ٹی کے ذریعے 2,17,149 طلباء کے استفادہ کنندگان کے بینک اکاؤنٹ میں جاری کیے گئے ہیں۔ مہاراشٹر کی ریاستی حکومت کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کے مطابق، پچھلے تین برسوں کے دوران کئے جانے والے اخراجات (بشمول مرکزی حصہ اور ریاستی حصہ دونوں) اور استفادہ کنندگان پی ایم ایس-ایس سی اسکیم کے تحت حسبِ ذیل ہیں۔

 

سال

اخراجات (کروڑ میں روپے)

فائدہ اٹھانے والوں کا احاطہ

2019-20

1053.37

3,78,426

2020-21

372.08

1,56,453

2021-22

1222.67

5,24,852

 

 

ایس سی طلباء کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت 2014-2013 اور 2015-2014 کے دوران ریاست کو 179.32 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ریاستی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اس رقم میں سےریاست نے سال 2014-2013 سے 2018-2017 کے لیے وظائف کی تقسیم کے لیے  98.59 کروڑ روپے کا استعمال کئے۔ سال 2019-20 کے دوران 99,200 مستفیدین کے لیے  23.32 کروڑ روپے اور سال 2022-2021 کے دوران 28.05 کروڑ روپے 80142 مستفیدین کے لیے۔ مزیدیہ کہ 2020-21 کے دوران اسکیم کے تحت کوئی خرچ نہیں کیا گیا۔ علاوہ ازیں جیسا کہ ریاستی حکومت نے مطلع کیا ہے 2020-2019، 2021-2020 اور 2022-2021 کے دوران اسکیم کے تحت کوئی ریاستی فنڈ خرچ نہیں کیا گیا۔ روپے 29.36 کروڑ  روپے کی مرکزی امداد اب بھی ریاستی حکومت کے پاس غیر خرچ شدہ بقایا کے طور پر دستیاب ہے۔

یہ اطلاع سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا


(Release ID: 1897492)
Read this release in: English