بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی نے 31 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے 9 مہینوں کےلیے ٹیکس کے بعد اسٹینڈ اِلون منافع میں 10 فیصد اضافہ درج کیا اور مالی سال 23-2022کے لیے فی شیئر 1.40 روپے کے عبوری منافع کا اعلان کیا

Posted On: 08 FEB 2023 4:58PM by PIB Delhi

 

این ایچ پی سی نے 31 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی اور نو مہینوں کے لیے اپنے اسٹینڈ الو ن اور کنسولیڈیٹڈ غیر آڈیٹ شدہ  مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ 31 دسمبر 2021 کو ختم ہونے والے نو مہینوں کے دوران 2978 کروڑ روپے کے مقابلے میں  31 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے نو ماہ کے لیے 3264 کروڑ روپے کے منافع سے ٹیکس کے بعد اسٹینڈ الون منافع میں  10 فیصد اضافے کی پتہ چلتا ہے ۔ان نو مہینوں میں کنسولیڈیٹڈمنافع میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، جو کہ  3056 کروڑ  روپے سے بڑھ کر  3247 کروڑ  روپے ہو گیا ہے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 7 فروری 2023 کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں مالی سال 23-2022 کے لیے 1.40 روپے فی شیئر عبوری ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ سال 22-2021کے لیے عبوری ڈیویڈنڈ1.31 روپے فی شیئرتھا۔

****

ش ح۔ اگ۔ ن ا۔

U-1377



(Release ID: 1897472) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Punjabi