جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی علاقوں میں جل جیون مشن کی صورتحال

Posted On: 06 FEB 2023 5:06PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی  وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔

ملک کے ہر دیہی کنبے کو 2024 تک پائپ کے ذریعہ  پینے کے قابل  پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے،جن میں قبائلی علاقے اور وہ علاقے  بھی شامل ہیں جہاں جنگل اور پہاڑی علاقوں میں سڑک کے ذریعے موٹر گاڑیوں سے نہیں پہنچ سکتے، حکومت ہند، ریاستوں کے ساتھ مل کر جل جیون مشن (جے جے ایم)- ہر گھر جل  اسکیم کو  نافذ کر رہی ہے ۔

اگست 2019 میں جل جیون مشن کے اعلان کے وقت تک صرف، 3.23 کروڑ (17فیصد) دیہی کنبوں میں پائپ کے ذریعہ پینے کے پانی کے کنکشن ہونے کی اطلاع تھی۔ اب تک،جیسا کہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے 02.02.23 کو اطلاع دی گئی ہے، پچھلے ساڑھے تین سالوں میں 7.83 کروڑ سے زیادہ دیہی کنبوں  کوپائپ کے ذریعہ پینے کے پانی کے کنکشن فراہم کیے جاچکے ہیں۔ اس طرح، 02.02.2023 تک، ملک کے 19.36 کروڑ دیہی  کنبوں میں سے، تقریباً 11.07 کروڑ (57فیصد)کنبوں تک پائپ کے ذریعہ پینے کے پانی فراہم کئے جانے کی اطلاع ہے۔

مشن کے تحت، دشوار گزار خطوں کے لیے 30فیصد فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ جس میں فنڈ مختص کئے جانے کے دوران  دیگر علاقوں کے علاوہ بنجر زمین کی ترقی کےپروگرام (ڈی ڈی پی) اور خشک سالی  سے متاثرہ ہونےکے خطرے والے علاقے کی ترقی کا پروگرام (ڈی پی اے پی) کے تحت  آنے والے علاقوں کو  شامل کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ 10فیصدفنڈ، ایس ٹی / ایس سی اکثریت والے علاقوں میں رہنے والی آبادی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، مشن کی تیزتر عمل آوری کی غرض سے متعلقہ ریاستوں کے ساتھ موثر نگرانی اور بعد کے اقدامات کے لئے ،جے جے ایم-آئی ایم  آئی ایس اور جے جے ایم ڈیش بورڈ میں الگ الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔ان کے تحت مرکزی وزرا ، ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ ،کابینہ سکریٹری ،چیف سکریٹریز ،سکریٹری اور  متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انچارج سکریٹری اعلیٰ ترین سطح پر اس کے لئے باضابطہ جائزہ میٹنگیں کرتے ہیں ۔ان کے علاوہ دیگر اقدامات میں کانفرنسز ،ورکشاپس ، ویڈیوکانفرنسنگ اور بر سر موقع دورے بھی شامل ہیں۔

پائپ کے ذریعہ پینے کے پانی کے کنکشن کی سہولت والے قبائلی  کنبوں کی تفصیلات مرکزی  سطح پر برقرار نہیں رکھی جاتی ہیں۔ تاہم، 02.02.2023 کو ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پیش رپورٹ کے مطابق ، سبھی ریاستوں اوردرج فہرست قبائل  آبادی والے علاقوں میں دیہی کنبوں  کو پائپ کے ذریعہ پینے کے پانی کے کنکشن کی سہولت والے گھروں کی   ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے تفصیلات  ضمیمہ میں منسلک ہیں۔

ضمیمہ

درج فہرست قبائلی علاقوں کے دیہی کنبوں میں پائپ کے ذریعہ پینے کے پانی کے کنکشن کی سہولت والے کنبوں کی  ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سےصورتحال

(02.02.2023 تک)

(تعداد لاکھوں میں)

 

نمبر شمار

ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے

سبھی دیہی کنبے

درج فہرست قبائلی علاقوں میں دیہی کنبے

آج تک دیہی کنبوں کی کل تعداد

پائپ کے ذریعہ پانی کی سپلائی والے دیہی کنبے

آج تک دیہی کنبوں کی کل تعداد

پائپ کے ذریعہ پانی کی سپلائی والے دیہی کنبے

نمبر

فیصد

نمبر

فیصد

1.

انڈومان اور نکوبار جزائر

0.62

0.62

100.00

0.06

0.06

100.00

2.

آندھراپردیش

95.18

65.39

68.71

5.42

3.32

61.22

3.

اروناچل پردیش

2.22

1.57

70.66

1.98

1.39

70.21

4.

آسام

67.22

28.91

43.01

10.10

3.40

33.67

5.

بہار

1,66.30

158.97

95.59

1.24

1.20

97.21

6.

چھتیس گڑھ

50.08

19.07

38.08

21.24

6.29

29.60

7.

دادرا نگر حویلی اور دمن اور دیو

0.85

0.85

100.00

0.35

0.35

100.00

8.

گوا

2.63

2.63

100.00

0.21

0.21

100.00

9.

گجرات

91.18

91.18

100.00

20.34

20.34

100.00

10.

ہریانہ

30.41

30.41

100.00

0.00

0.00

100.00

11.

ہماچل پردیش

17.09

16.70

97.71

0.82

0.82

99.61

12.

جموں و کشمیر

18.68

10.62

56.86

2.58

1.48

57.36

13.

جھارکھنڈ

61.19

18.35

29.99

21.73

6.98

32.13

14.

کرناٹک

1,01.18

62.06

61.34

5.19

3.01

57.97

15.

کیرالہ

70.69

32.43

45.88

0.42

0.13

31.81

16.

لداخ

0.43

0.31

71.82

0.42

0.30

71.44

17.

لکشدیپ

0.13

-

-

-

-

-

18.

مدھیہ پردیش

1,19.90

56.35

47.00

31.09

12.70

40.85

19.

مہاراشٹر

1,46.73

106.44

72.54

17.39

8.60

49.44

20.

منی پور

4.52

3.42

75.84

2.28

1.75

76.87

21.

میگھالیہ

6.35

2.87

45.19

5.99

2.68

44.78

22.

میزورم

1.33

0.98

74.00

1.33

0.98

73.96

23.

ناگالینڈ

3.66

2.20

60.16

3.64

2.19

60.27

24.

اوڈیشہ

88.56

50.28

56.77

23.83

11.81

49.58

25.

پڈوچیری

1.15

1.15

100.00

-

-

-

26.

پنجاب

34.26

34.24

99.96

-

-

-

27.

راجستھان

1,05.33

33.51

31.82

16.88

2.13

12.64

28.

سکم

1.32

1.04

78.70

0.55

0.44

81.25

29.

تمل ناڈو

1,25.51

74.05

59.00

1.67

0.87

52.38

30.

تلنگانہ

53.98

53.98

100.00

7.07

7.07

100.00

31.

تریپورہ

7.42

4.34

58.54

2.95

1.61

54.75

32.

اترپردیش

2,62.68

76.25

29.03

0.94

0.35

37.02

33.

اتراکھنڈ

14.94

10.81

72.34

0.50

0.38

76.67

34.

مغربی بنگال

1,82.64

54.73

29.97

7.69

2.20

28.59

 

میزان

19,36.35

11,06.75

57.16

2,15.89

1,05.07

48.67

ذریعہ : جے جے ایم – آئی ایم آئی ایس                                  ایچ ایچ : کنبے

***********

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.1362


(Release ID: 1897267) Visitor Counter : 123
Read this release in: English , Telugu