وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بلاک چین ٹکنالوجی (بی سی ٹی )کئی امیدافزا ٹکنالوجیوں میں سے ایک ہے : آر بی آئی

Posted On: 07 FEB 2023 6:02PM by PIB Delhi

ریزرو بینک آف انڈیا ( آ ر بی آئی ) نے مطلع کیا ہے کہ  بلاک چین ٹکنالوجی  ( بی سی ٹی )کئی امید افزا ٹکنالوجیوں میں سے ایک ہے اور  اس کے کارآمد ہونے کا انحصار  اس بات پر مبنی ہے کہ یہ کس طرح  اپنائی جاتی ہے اور کتنی طرح سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ بات  خزانے کے مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراڈ  نے آج  راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  کہی ۔

وزیرموصوف نے مزید کہا کہ آر بی آئی نے مطلع کیا ہے کہ بی سی ٹی کو   اختراعی ٹکنالوجیوں میں سے کے ایک  طور پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے ،جس میں   جدت طراز  اپنی مصنوعات کی جانچ   آر بی آئی  کے سینڈ باکس  ماحول میں کرسکتے ہیں۔

آر بی آئی نے مزید کہا ہے کہ ان کے ریگولیٹری سینڈ باکس  میں  بھارتی  بینکوں کے لئے  بی سی ٹی کے استعمال کی خاطر کسی مخصوص شعبے کی نشاندہی نہیں کی ہے ۔البتہ  آر بی آئی کے ریگولیٹری سینڈ  باکس  کے   سرحد  پار ادائیگیوں کے موضوع کے تحت شرکت کرنے والے اداروں نے   کچھ  بلاک چین  پر مبنی  ایپلی کیشنز   کی آزمائش کی ہے۔

*************

ش ح۔وا ۔ رم

U-1352


(Release ID: 1897220) Visitor Counter : 153


Read this release in: Telugu , English