پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی علاقوں میں پنچایتی راج کے نظام کو مضبوط بنانا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 FEB 2023 5:25PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) درج ذیل کا نفاذ کر رہی ہے (i) راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم جس کا بنیادی مقصد پنچایتی راج اداروں (PRIs) کو منتخب نمائندوں اور PRIs کے عہدیداروں کی صلاحیت سازی اور تربیت کے ذریعے مضبوط کرنا ہے، (ii) پنچایتوں کی ترغیب (IoP) جو کہ پنچایت راج اداروں (PRIs) کے درمیان مسابقتی جذبے کی حوصلہ افزائی کے لیے آر جی ایس اے اسکیم کا ایک مرکزی جزو ہے جس کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پنچایتوں کو ان کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ان کے اچھے کام کے اعتراف میں مالی مراعات سمیت ایوارڈز دیے جاتے ہیں، (iii) ای-پنچایتوں پر مشن موڈ پروجیکٹ، آر جی ایس اے اسکیم کا ایک مرکزی جزو جس کے تحت PRIs کی مجموعی تبدیلی کے لیے PRIs کے کام میں کارکردگی، جوابدہی اور شفافیت لانے کے لیے مختلف ای-گورننس پروجیکٹوں کو پنچایتوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ اسکیمیں ریاست مدھیہ پردیش اور اس کے قبائلی علاقوں سمیت تمام ریاستوں/مرکز زیر انتظام علاقوں میں نافذ ہیں۔

دیہی ترقی کی وزارت مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقوں سمیت ملک کے دیہی علاقوں میں لوگوں کے معیار زندگی میں مجموعی طور پر بہتری لانے کے لیے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا)، دین دیال انتیودیا یوجنا - قومی دیہی روزی روٹی مشن (DAY-NRLM)، دین دیال اپادھیائے - گرامین کوشلیہ یوجنا (DYGK-) جیسی کئی اسکیموں/ پروگراموں کو نافذ کر رہی ہے۔

قبائلی امور کی وزارت ملک میں درج فہرست قبائل کی ترقی اور بہبود کے لیے درج ذیل اسکیمیں نافذ کر رہی ہے:

  1. ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (EMRS)
  2. شمال مشرقی علاقے سے قبائلی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے مارکیٹنگ اور لاجسٹکس کی ترقی۔
  • iii. درج فہرست قبائل کی ترقی کے لیے پروگرام (پی ایم ون بندھو کلیان یوجنا)
  1. درج فہرست قبائل کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ
  2. خاص طور پر کمزور قبائلی گروہوں کی ترقی (PVTGs)
  3. درج فہرست قبائل کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ
  4. ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو سپورٹ
  5. پردھان منتری آدی آدرش گرام یوجنا (PMAAGY)
  • iv. آئین کے آرٹیکل 275(1) کے تحت گرانٹس
  1. قومی قبائلی بہبود پروگرام
  2. درج فہرست قبائل کی بہبود کے لیے کام کرنے والی رضاکارانہ تنظیموں کو امداد
  3. درج فہرست قبائل کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ
  4. پردھان منتری جن جاتیہ وکاس مشن (PMJVM)
  5. قبائلی تحقیق کی معلومات، تعلیم، مواصلات اور واقعات (TRI-ECE)
  6. نگرانی، تشخیص، سروے، سماجی آڈٹ (MESSA)
  7. ایس ٹی طلبا کی اعلیٰ تعلیم کے لیے نیشنل فیلوشپ اور اسکالرشپ
  8. نیشنل اوورسیز اسکالرشپ اسکیم

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1338


(ریلیز آئی ڈی: 1897181) وزیٹر کاؤنٹر : 102
یہ ریلیز پڑھیں: English